کراچی : نام ور شاعر اجمل سراج 19 ستمبر کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے ان کی عمر 56 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ اجمل سراج 14 اگست 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور طویل عرصہ روزنامہ جسارت کے ساتھ منسلک رہے ۔ ان کے شعری مجموعوں میں ’’ اور میں سوچتا رہ گیا 2005 میں شائع ہوئی ان کے دیگر شعری مجموعوں میں ’’ الفراق ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ وہ اپنے منفرد اسلوب اور اچھوتے موضوعات کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے ۔ اجمل سراج کو آج شام بعد نماز عصر کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کورنگی میں ادا کی جائیگی۔
فیس بک کمینٹ