لاہور:پیپلز پارٹی کے تاسیسی رکن، نامورماہرقانون اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی۔صاحبزادہ فاروق علی خان پانچ ستمبر 1931ءکو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر عرصہ ملتان میں گزارا ۔وہ سینئر قانون دان اور آئینی ماہر تھے۔صاحبزادہ فاروق علی خان 1970کے انتخابات میں ملتان کے حلقے این ڈبلیو79سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔وہ 9اگست 1973ء کو قومی اسمبلی کے نویں سپیکرمنتخب ہوئے اوراس عہدے پر 27مارچ 1977ء تک فائر رہے 1973کا آئین بھی اُنہی کی سپیکرشپ کے دور میں منظور ہوا تھا ۔صاحبزادہ فاروق علی خان کی خود نوشت سوانح عمری جمہوریت ” صبرطلب “ کے نام سے شائع ہو چکی ہے ۔ان کا 29نومبر 2020ء کو 89 برس کی عمر میں انتقال ہوگیاتھا۔
فیس بک کمینٹ