Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»’95 فیصد جاہل‘ والا ویڈیو کلپ چینل اور’’ علامۂ دوراں‘‘ : یاسر پیرزادہ کا کالم
تازہ ترین

’95 فیصد جاہل‘ والا ویڈیو کلپ چینل اور’’ علامۂ دوراں‘‘ : یاسر پیرزادہ کا کالم

ایڈیٹرجولائی 4, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sahab adeem
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسے تو پاکستانی مزاح تخلیق کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے لیکن گذشتہ کچھ عرصے میں تو کمال ہی ہو گیا ہے۔ہمارے ہاں ’دانشوروں‘ کی ایسی نئی کھیپ تیار ہوئی ہے جسے ہم برآمد کر کے اچھے خاصے ڈالر کما سکتے ہیں۔ ان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو پینٹ قمیص کے ساتھ واسکٹ پہن کر خود کو علامۂ دوراں سمجھتا ہے اور سکول کالجوں میں جا کر مذہب کا چورن بیچتا ہے۔
اس بندے کا خیال ہے کہ وہ جدید دور کا اصلاح کار (ریفارمسٹ) ہے اور امت مسلمہ کو بیدار کرنے کا کام اسے سونپا گیا ہے۔ میں موصوف کا نام اس لیے نہیں لکھ رہا کہ ’آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے۔‘موصوف کی گفتگو سنیں تو لگتا ہے جیسے دن رات سپائڈر مین اور ایونجرز دیکھتے رہتے ہیں لیکن حلیہ ایسا بناتے ہیں، جیسے کہہ رہے ہوں کہ میرے اندر علم کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے، باقی پوری قوم جاہل ہے۔ویسے ان صاحب کا بھی قصور نہیں، یہاں ہر دوسرا بندہ خود کو طرم خان ہی سمجھتا ہے، تاہم آج ان صاحب پر لکھنے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ گذشتہ دنوں جناب نے ایک ٹاک شو میں خواتین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کی ’95 فیصد‘ عورتیں جاہل ہیں۔
اس پر مہمانوں میں بیٹھی ہوئی ایک لڑکی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی بےمعنی اور بےربط گفتگو سے متاثر ہونے کی بجائے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کی اس طرح توہین کرنے پر معافی مانگیں۔
لیکن موصوف کی لغت میں معافی کا لفظ ہی نہیں تھا، سو بجائے معافی مانگنے کے وہ مزید اس لڑکی کے سر ہو گئے کہ چونکہ اسے ’طاغوت‘ کا مطلب نہیں پتہ پس ثابت ہوا کہ وہ جاہل ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا۔ اس شو میں وہ لکھاری بھی موجود تھا جواپنی گفتگو کی وجہ سے مشہور ہے، وہ بھی درمیان میں کود پڑا اور اس نے لڑکی کو مذہب کی بنیاد پر اعلانیہ دھمکانے کی کوشش کی۔
اس تمام ہنگامے کے نتیجے میں اصولاً تو چینل کو معافی مانگنی چاہیے تھی مگر چینل کو تو ریٹنگ چاہیے، سو چینل نے اس کا چٹ پٹا سا اشتہار بنا کر یوٹیوب پر چڑھا دیا۔ہم لوگ آئے دن اس بات پر کڑھتے رہتے ہیں کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کیوں بڑھ گئی ہے، ہم پر زوال کیوں آ گیا ہے، معاشرے کی تنزلی کا کیا سبب ہے، وغیرہ۔
یہ چار منٹ کا کلپ ان تمام باتوں کا جواب ہے۔ اس کلپ کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہم جن لوگوں کو دانشور سمجھتے ہیں، انہیں نہ صرف گفتگو کے بنیادی آداب نہیں معلوم بلکہ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ دلیل کیا ہوتی ہے اور اس کا جواب کیسے دیا جاتا ہے۔
وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ اگر کوئی ان پر تنقید کرے تو جواب میں انہیں مذہب کے حوالے دے کر خاموش کروا دیا جائے، لیکن آفرین ہے اس لڑکی پر جس نے بےخوفی سے کہا کہ آپ میرے سوال کا جواب دیں اور مذہبی حوالوں سے متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اس کلپ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے یہ دانشور مذہب کا سہارا لے کر اپنے کھوکھلے نظریات کا پرچار کر رہے ہیں اور جب انہیں کوئی چیلنج کرتا ہے تو وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے الٹا اسی کو لتاڑنا شروع کر دیتے ہیں، جیسے وہ ان کی نہیں بلکہ مذہب کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔اس کلپ کے اختتام پر اس لکھاری نے یہی کرنے کی کوشش کی۔
وہ تو شکر ہے کہ یہ ریکارڈڈ شو تھا ورنہ یہ لکھاری تو نہ جانے اس پر کیا الزام لگا دیتا۔ پھر نہ کوئی مقدمہ چلتا بلکہ موقعے پر ہی ’انصاف‘ ہو جاتا۔
ایک خوش آئند بات البتہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے نوجوان موجود ہیں جو ان کھوکھلی باتوں سے متاثر نہیں ہوتے اور سوال کرنے کی اہلیت اور جرات رکھتے ہیں۔یہ بات ہمارے مستقبل کے لیے روشنی کی کرن ہے، ورنہ جس معاشرے میں ایسے لوگوں کو دانشور سمجھ لیا جائے وہاں بندہ کیا امید رکھ سکتا ہے۔
ویسے یہ دانشور اب بہت تیزی سے بےنقاب ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس نوجوان لڑکی کے ہاتھوں یہ موصوف کی پہلی ’بے عزتی‘ نہیں بلکہ اس سے پہلے کسی یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں موصوف نے حسب عادت نہایت سرپرستانہ لہجے میں میزبان کو دو تین مرتبہ ’بیٹا بیٹا‘ کہہ کر پکارا۔جس پر میزبان نے جواباً کہا کہ میں عمر میں آپ سے بڑا ہوں، مجھے بیٹا کہنے کی بجائے مجھے ابو کہیں اور مجھ سے معافی مانگیں۔
اس کے بعد میزبان نے اس سے معافی منگوا کر دم لیا۔ سو، جہاں اس جیسے لوگ چار دن میں مشہور ہو جاتے ہیں، وہاں اتنی ہی جلدی ایکسپوز بھی ہو جاتے ہیں۔
میں اکثر معاشرے کی تنزلی دیکھ کر کافی مایوس ہو جاتا ہوں اور دل میں کڑھتا رہتا ہوں مگر اس کلپ میں لڑکی نے جس طرح دانشور کو بےنقاب کیا ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مٹی ابھی نم ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم :امریکی قرارداد۔ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!
Next Article گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.