لاہور : نام ور افسانہ نگار ، ناول نگار اور دانش ور سائرہ ہاشمی اتوار ستائیس نومبر کو انتقال کر گئیں ۔ وہ نا م ور ناول نگار جمیلہ ہاشمی کی چھوٹی بہن تھیں۔
آج سے پندرہ برس پہلے تک وہ ادب کی محفلوں میں شرکت کرتی رہی ہیں۔فخرالدین بلے مرحوم اور نصرت علی مرحوم کے گھر قافلہ اور تخلیقی فورم کی نشستوں میں با قاعدگی سے شریک ہوتی تھیں ۔خود سائرہ ہاشمی کے ڈرائنگ روم میں بزم ہم نفساں کے نام سے ہر ماہ تقریب ملاقات ہوا کرتی تھی۔!
فیس بک کمینٹ