Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمیٰ اعوان»میرا محسن و مربی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی ۔۔ سلمیٰ اعوان کی یادیں
سلمیٰ اعوان

میرا محسن و مربی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی ۔۔ سلمیٰ اعوان کی یادیں

ایڈیٹرنومبر 24, 202011 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salma awan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلا تعارف اردو ڈائجسٹ سے 1962میں ہوا۔ریڈرز ڈائجسٹ سے بچپن کی شناسائی تھی کہ بڑے ماموں اور منجھلے ماموں جب بھی چھٹیوں پر گھر آتے اُن کے ساتھ یہ رسالہ ضرور ہوتا۔دسمبر جنوری کی میٹھی سی دھوپ میں چھت پر بچھی ننگی چارپائی پر لیٹ کر اسے پڑھنا دونوں کا محبوب مشغلہ تھا۔جب بھی وہ ظہر یا عصر کی نماز کے لیے مسجد جاتے تو اِس کی پھولا پھرولی کرنا میرا محبوب مشغلہ ہوتا۔گوکہ ٹاٹ سکول میں پڑھنے والی لڑکی کی انگریزی دسویں میں پہنچ جانے کے باوجود بھی بس ایویں سی تھی۔
1962کا ا وائل تھا۔ گھر میں اردو زبان میں ریڈرز ڈائجسٹ کے رنگ ڈھب کا ایک نیا پرچہ آیا۔بڑا دلچسپ اور منفرد سا لگا۔گو میرے فکری شعور میں ابھی وہ پختگی نہیں تھی جہاں میں ادارئیے کی سیاسی تجزیاتی تحریر کو پرکھتی۔ تاہم میرے لیے اُس میں دلچسپی کا خاصا سامان بھی تھا کہ بڑے لکھنے والوں کی کہانیاں، نامور شخصیت کا انٹرویو،شکاریات، جاسوسی کہانی، کِسی دوسری دنیا کا سفر نامہ،شعروادب،غرض کہ ہر نوع کا ذائقہ موجود تھا۔الطاف فاطمہ سے محبت کا سلسلہ یہیں سے شروع ہوا۔ادارتی ٹیم سے تعلق ذرا بعد میں پیدا ہوا۔الطاف حسن قریشی چونکہ ہر دفعہ کسی بڑی سیاسی یا سماجی شخصیت سے تعارف کرواتے۔تحریر اور پیش کش کا انداز بھی بڑا منفرد،جذباتی اور وطن کی محبت و سرشاری میں بھیگا ہوا ہوتا۔ اُن سے عقیدت اور محبت کا رشتہ ذرا جلدی استوار ہوگیا۔ڈاکٹر صاحب کی کبھی کبھی کوئی تحریر نظر سے گزرتی۔
میرے اندر مشرقی پاکستان سے محبت،وہاں جانے اور وہاں کے بارے کچھ لکھنے کی خواہش کا محرک اردو ڈائجسٹ اور الطاف حسن قریشی تھے جن کے سلسلہ وار مضامین اردو ڈائجسٹ میں چھپ رہے تھے۔اس وقت تک میں ایک دو کچے پکے ناول لکھ بیٹھی تھی۔میرا تو وہ حال تھا کہ پوڈا پوڈا چڑھنے کی بجائے پٹوسی مار کر سیدھی چھت پر جابیٹھی تھی۔بندہ چھوٹی موٹی کہانیوں اور افسانوں سے بسم اللہ کرتا ہے پھر ناول کے چھابے میں ہاتھ ڈالتا ہے مگر نہیں جی ہماری تو ہر بات ہی نرالی تھی۔
تاہم اردو ڈائجسٹ میں لکھنے کا حوصلہ نہیں ہوا تھا۔شاید یہ میری مرعوبیت تھی ڈھاکہ یونیورسٹی میں میری کلاس فیلو ارمانیہ احمد بھی تھی۔بہار کی اردو اسپیکنگ جس نے مجھے بتایا کہ وہ اردو ڈائجسٹ میں افسانے لکھتی ہے۔ مجھے آج بھی اپنا تعجب سے بھرا ”ہیں“ کہنا یاد ہے۔میری آنکھوں میں رشک اور حسد دونوں جذبے بیک وقت ابھرے تھے۔میری آواز میں حسرت کا سا چھلکاؤ تھا جب میں نے کہا تھا۔
”اردو ڈائجسٹ میں چھپتی ہو تم۔“وہ یقینا بڑی اونچی شے نظرآئی تھی مجھے۔
ڈھاکہ میں میرپور اور محمد پور خالصتاً اردو بولنے والوں کے علاقے تھے۔سہیلیوں کے گھروں میں جانا ہوتا تو ہر گھر کے چھوٹے بڑے ڈراینگ روم میں اردو ڈائجسٹ کے پرچے کا ہونا ضروری امر ہوتا۔پرانے پرچے نفاست اور سلیقے سے بک شیلفوں میں سجے ہوئے ہوتے۔عید الفطر پر میں نے دھان منڈی کے اُس گھر میں جانے کو ترجیح دی جہاں اردو ڈائجسٹ کے پرچے جلدوں کی صورت محفوظ تھے اور مجھے انہیں پڑھنے کی پوری آزادی تھی۔یہیں میں نے ڈاکٹر اعجاز کو پڑھا۔اُن کے جرمنی میں قیام کی داستان نے بھی بہت متاثر کیا۔ یہ زمانہ اردو ڈائجسٹ کے عروج کا تھا۔
1971میں سقوط ڈھاکہ ہوگیا۔الطاف حسن قریشی کے نوحے جو محبت کا زمزم بہہ رہا ہے کے عنوان سے چھپتے تھے اور میرا درد بھرا ناول تنہادہائیاں دیتا رہ گیا کہ یارو کچھ تو سوچو مغربی پاکستان تنہا رہ جائے گا۔ اسے تنہا مت کرو۔مگر سنے کون؟
یہ 1977کا زمانہ تھا۔اخبار میں ایک اشتہار چھپاکہ ہفت روزہ سیاسی پرچہ ”زندگی“جو اردو ڈائجسٹ کے بینر تلے نکل رہا تھا کے لیے خاتون رپورٹر کی ضرورت ہے۔اب خود سے کہتی ہوں۔
”چلو میاں شادی شدہ زندگی کے بہتیرے مزے لوٹ لیے ہیں۔بچوں کے گوموت میں امّاں کے ساتھ مددگار بھی ہے۔ تو باہر نکل۔ اپنا چھ سال کا زنگ اتار۔“
سمن آباد بس سٹاپ سے 21ایکڑ سکیم پہنچنے تک میرے ساتھ ساتھ جذبات کا ایک ہجوم بے کراں بھی چلا کہ میں ایک ایسے مکتب فکر میں داخل ہونے جارہی تھی جہاں ایک طرف دائیں بازو کے چوٹی کے صحافی پروان چڑھے تھے تو وہیں بائیں بازو کے لوگ بھی ٹھسے سے لکھتے اور نوکریاں کرتے تھے۔انٹرویو ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی نے لیا۔انٹرویو کیا تھا۔مزے مزے کی باتیں۔ مشرقی پاکستان زیادہ زیر بحث رہا۔
خشخشی داڑھی والا یہ ہنستا مسکراتاکبھی کبھی قہقے لگاتا تھری پیس سوٹ میں ملبوس شخص مجھے بڑا اپنا اپنا سا لگا کہ انہوں نے میرے ساتھ جرمنی میں اپنے ڈاکٹریٹ کے دنوں کی یادوں اور تجربات کو شئیر کیا تھا۔ لیجئیے تنخواہ کام وام سب طے ہوگیا اور میں زندگی اور اردو ڈائجسٹ ٹیم کا حصّہ بن گئی۔
اس وقت سمن آباد کے پہلے گول چکر کے پاس دفتر تھا۔دو منزلہ عمارت کا سارا نچلا حصّہ چھوٹے چھوٹے دو رویہ کمروں اور تنگ سی راہداری کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ عمارت میں داخلے کے ساتھ ہی الطاف حسن قریشی کا کمرہ، ذرا آگے ڈاکٹر صاحب اور پھر آگے عملے کے کمرے شروع ہوتے تھے۔چند دنوں بعد پتہ چلا کہ اوپر کی منزل میں ڈاکٹر صاحب کی پہلی بیگم بڑی بھابھی جی رہتی ہیں۔
ایک دن کِسی نے سرگوشی میں بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کی دو بیویاں ہیں۔خاندانی بیگم اوپر کی منزل میں رہتی ہیں اور محبت کی ڈور میں بندھنے والی بیگم کوئی سو گز پرے پچھواڑے کی کوٹھی میں مقیم ہیں۔ڈاکٹر صاحب اولاد کے معاملے میں بڑے خوش نصیب ہیں۔بڑی بھابھی کے ماشاء اللہ سے چھ بیٹے اور دو بیٹیاں اور چھوٹی بیگم کے چھ بیٹے ہی ہیں۔
”ماشاء اللہ بارہ بیٹے۔آنکھیں پھٹیں۔اتنے بیٹے تو بادشاہوں کے ہی ہوتے ہیں۔“تعجب بھرا لہجہ محسوس کرتے ہوئے مخاطب نے کہا۔
”بھئی ڈاکٹر صاحب بھی تو بادشاہ ہی ہیں۔“
ایک دن بڑا دلچسپ واقعہ ہوا۔ڈاکٹر صاحب بڑے خوشگوار موڈ میں تھے۔
”چلئیے بھئی ہم آپ کو اپنی دوسری بیگم سے ملواتے ہیں۔“
لیجئیے صاحب گھر پہنچ گئے۔اب جو چھوٹی بیگم پر نظر پڑی تو فضا میں خوشی سے کلکاریاں سی گونجیں۔جپھیاں پڑیں کہ وہ تو میری کالج فیلو ہی نہیں انگریزی اور ہسٹری میں کلاس فیلو بھی نکلیں۔ڈاکٹر صاحب کھڑے ہنس رہے ہیں اور ہماری جپھیاں ختم ہونے میں نہیں آرہی ہیں۔
بالعموم میں ہفتے میں دو تین دن ہی آفس میں بیٹھتی تھی۔گیارہ بجے ان کا ٹی ٹائم ہوتا۔وہ اکیلے چائے پینے کے عادی نہ تھے۔اگر ان سے ملنے والے خصوصی مہمان نہ ہوتے تو پھر حاضری کا بلاوہ ہمیں آجاتا۔اخلاق احمد دہلوی،محسن فارانی یزدانی جالندھری،آباد شاہ پوری کے ساتھ میں بھی حاضر ہوجاتی۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی ایک مسحور کن مہک آپ کا استقبال کرتی۔سائڈ ٹیبل پر دھری بڑی سی ٹرے میں نفاست سے سجے کپ،چمچ،بسکٹ اور ٹی کوزی سے ڈھنپی چائے دانی اور کمرے میں گردش کرتی خوشبو مجھے کچھ یاد دلاتی۔بڑے ماموں یاد آتے۔اُن کا گلگتی نوکر اور چائے کی پیش کش کا یہی ارسٹوکریٹک کا سا انداز۔
بڑی بھابھی چائے بنانے کی ماہر۔ ڈاکٹر صاحب چائے پینے اور پلانے کے شوقین۔ ہم تو لُطف اٹھانے والوں میں سے تھے۔سو وہ کپ آب حیات کی طرح پیتے۔آدھ پون گھنٹہ اُن سے گپ شپ کرتے۔وہ علی گڑھ یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے۔اُن کے فکروعمل پر وہی سوچ غالب تھی۔کاروان علم فاؤنڈیشن کا قیام اور اس کے لیے ان کی حد درجہ مخلصانہ کاوشیں یقینا اُن کے ایسے ہی احساسات کی ترجمان تھیں۔کتنے دئیے روشن کئیے کوئی حساب نہیں۔اپنے کارکنوں کے ساتھ حسن سلوک کی تو میں خود گواہ ہوں۔ملک کے نامور صحافی ہارون الرشید بھی کچھ عرصہ ”زندگی“ سے منسلک رہے۔ایک بار گھر میں سفیدیاں ہورہی تھیں۔بہت دنوں بعد دفتر گئی۔بارون صاحب بڑے جز بز سے تھے۔
”اتنی چھٹیاں۔“پوچھا گیا۔وجہ بتائی۔
بولے”تو سفیدیاں کام کرنے سے روکتی ہیں۔“
”جی۔یہ تو ذرا آج جاکر بیگم سے پوچھئیے۔ بڑی تپ چڑھی تھی مجھے۔ اب ڈاکٹر صاحب کے پاس کھڑی بول رہی ہوں۔
”یہ کِس کو آپ نے میرے سر پر لا بٹھایا ہے۔اب یہ میری تنخواہ کٹوائے گا۔“
اور وہ مہربان سا شخص میرے غصّے کو ٹھنڈا کرتے ہوئے کہتا ہے۔”نہیں کٹے گی بھئی نہیں کٹے گی۔پر تم بھی کِسی نظم وضبط میں تو آؤ۔اتنے دن سے غائب ہو۔“
”تو کیا؟کام تو دے کر گئی تھی۔“
زندگی کے ساتھ اردو ڈائجسٹ کے لیے اکثر افسانہ لکھنا کِسی سماجی یا معاشرتی مسئلے پر سروے کرنا یا کسی خصوصی نوعیت کا کوئی مضمون تحریر کرنے کو بھی اکثر کہہ دیا جاتاجس کی ادائیگی الگ سے ہوتی تھی۔یہ طے شدہ فارمولے کے تحت فی صفحہ والے حساب کتاب کے کھاتے میں جاتا تھا۔جو بل بنتا میں اکثر اس سے مُطمعن نہ ہوتی۔ڈاکٹر صاحب کے پاس پہنچ جاتی۔غصّے سے بولتی۔
”مضمون دیکھا ہے آپ نے میرا۔بل ٹھیک نہیں بنا۔“وہ مسکراتے اور کہتے تو بھئی ٹھیک کروا دیتے ہیں۔اور بل اکثر میری منشاء کے مطابق بن جاتا۔
وقت بہت آگے لے گیا ہے مجھے۔آج جب میں ڈاکٹر صاحب جیسی کرسی پر بیٹھی ایسے ہی کسی مسئلے کا سامنا کرتی ہوں تو دفعتاً وہ چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔حسن سلوک کی لو سے چمکتا کچھ کہتا کچھ سمجھاتا۔
یادوں کی گزرگاہ پر اُن کی ذات سے وابستہ بہت سے روشن چراغ راستہ دکھاتے ہیں۔”تنہا“ مشرقی پاکستان پر لکھے جانے والے ناول کا چھپنا عذاب بن گیا تھا۔سنگ میل مجھے اُن دنوں چھاپتا تھا یکسر انکاری ہوایہ کہتے ہوئے کہ آپ نے تو سب کی کھلڑی ادھیڑ دی ہے۔ہمیں جیل نہیں جانا اِسے چھاپ کر۔فیروز سنز کو بھی اس پر بہت سے اعتراض تھے۔ وہ حساس حصّوں کا یکسر کٹاؤ چاہتے تھے۔جس کے لیے میں تیار نہ تھی،خون جگر سے لکھی ہوئی کتاب کا فضلہ تو قاری کو نہیں پڑھانا تھا مجھے۔ایک دن ڈاکٹر صاحب سے چھاپنے کی درخواست کی۔کتاب چھاپ دی۔۔شاندار تعارفی تقریب بھی اپنے خرچ پر فلیٹیز میں منعقد کروا کر خالص ادبی دنیا میں میرا داخلہ کروا دیا کہ میرے ملک کے نامور ادیب ڈاکٹر رشید امجد کا یہ جملہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔”تنہا“ ہی سلمیٰ اعوان کو اردو اب میں زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔
یہ تہذیب و شائستگی،شرافت و نجابت،رکھ رکھاؤ والا وضع دار گھرانہ ہے۔جہاں کارکن فیملی ممبرز کی طرح سمجھے جاتے تھے۔اور آج بھی ہیں۔پیچھے لوٹ کر دیکھتی ہوں تو راہداری میں گورے چٹے سانولے سلونے پیارے پیارے بچے چھٹی کے وقت گزرتے یاد آتے ہیں جو اِس وقت میرے بچوں کی عمروں جتنے ہی تھے۔طیب،زکی،محسن،علی آج بھی یادوں میں جھانکتے ہیں۔اس وقت یہ کاروباری اور طب کی دنیا کے بڑے نام بن چکے ہیں۔جتنے بڑے ہیں اتنے ہی مودب اور بیبے ہیں۔
نظریاتی طور پر آپ اُن سے کتنا بھی اختلاف کریں۔مارشلاؤں سے تعاون کرنے اور فائدے اٹھانے کا الزام لگائیں۔مگر یہ بات اپنی جگہ مسلم ہے کہ انہوں نے صحافت کو نیا رنگ،نیا حسن دیا۔ان کے ہاں فکری طور پر ایک نسل کی تربیت ہوئی جو پاکستانی صحافت کے افق پرچمکتے دن کی طرح طلوع ہوئی اور ابھی بھی چمک دمک رہی ہے۔صحافتی زندگی کے پھولوں کے ساتھ اِس راہ کے کانٹے بھی انہوں نے چُنے۔دونوں بھائیوں نے جیل کی سختیاں بھی جھیلیں۔مزے کی بات مخالفوں کے ہاتھوں سے بھی اور اُن کے ہاتھوں سے بھی جن سے تعاون کا الزام تھا ان پر۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اردو ڈائجسٹ اعجاز حسن قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔’’بغاوت‘‘ کا سرغنہ ٹھہرے چودھری انور عزیز
Next Article مغربی ممالک کی ترقی اور ہماری پسماندگی کی وجوہات ۔۔ فیضان عارف
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.