محترم ستیہ پال آنند جدید اردو نظم کا بہت معتبر حوالہ ہیں۔ بلا شبہ وہ اردو ادب کی ایک قد آور شخصیت ہیں ۔ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ستیہ جی ‘‘گرد وپیش‘‘ سے قلمی تعاون کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دیر جاگا
میں کل رات جاگا، سحر پو پھٹے تک
کہاں تھا میں؟ کیا کر رہا تھا؟
مجھے یاد ہے سب!
میں اپنے ہی کمرے میں تھا اور اکیلا نہیں تھا
کوئی اور بھی تھا مقرّر، سخن گو
مرے ساتھ محو ِ تکلم
سحر، پو پھٹے تک، سماں رات کا یہ
سوالوں، جوابوں کے اک سلسلے میں
بہم گفتگو، ہم کلامی میں گذرا !
خدا جانے، کیسے چلی آئی تھی
میرے حجرے کی تاریک گہرائیوں میں
چمکتی ہوئی طور کی اونچی چوٹی!
فیس بک کمینٹ