اہم خبریں

نام ور صحافی او ر اے پی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر غنی چوہدری انتقال کر گئے

ملتان ۔26اگست (اے پی پی):نام ور صحافی ملتان پریس کلب کے سابق صدر اور ا ے پی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر غنی چوہدری جمعرات کو طویل علالت کے بعد بہاولپور میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 79 برس تھی اور وہ گزشتہ دو برس سے صاحب فراش تھے ۔
غنی چوہدر ی کا شمارپاکستان کے نام ور صحافیوں میں ہوتا تھا ۔ انہوں نے پاکستان ٹائمز سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا ۔ وہ 1964 میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) سے منسلک ہوئے اور 34 برس تک اس ادارے کے ساتھ وابستہ رہے ۔ انہوں نے اے پی پی کے قائم مقام ڈی جی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔1993 سے 1997 تک وہ اے پی پی لندن آفس میں تعینات رہے ۔ انہوں نے اے پی پی ملتان کے بیورو چیف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور انہی کی کوششوں سے اے پی پی ملتان آفس کے لیے وہ زمین حاصل ہوئی جس پر آج اے پی پی ملتان کا دفتر قائم ہے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ ستائیس اگست کو گیارہ بجے دن جمیل آباد چونگی نمبر 1 ملتان میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ادا کی جائے گی ۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker