• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصارئے»آپریشن ضربِ قلم : لکھاریوں کو تحفظ کون دے گا ؟ شیخ خالد زاہد
اختصارئے

آپریشن ضربِ قلم : لکھاریوں کو تحفظ کون دے گا ؟ شیخ خالد زاہد

رضی الدین رضیجنوری 9, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں لکھنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ سیاست پر لکھنے کی بات ہو یا ادب کی کسی بھی صنف پر طبع آزمائی درکار ہو، آپ کو ایک سے ایک قلم کار مل جائے گا۔ جب سے انٹر نیٹ پر اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ہم جیسے لکھنے والے بھی کسی حد تک پڑھے جانے لگے ہیں۔ پاکستان میں انگنت ویب سائٹس جہاں ہماری قومی زبان کی سربلندی کیلئے برسرِ پیکار ہیں وہیں لکھنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کا بھی سامان کئے ہوئے ہیں۔ ان ویب سائٹس کا تذکرہ نہ کرنا ان کی خدمات سے انحراف کے مترادف ہوگا، اس فہرست میں سب سے پہلے ہماری ویب ڈاٹ کام کا ذکر کرنا چاہوں گا جس کی سرپرستی میں ایک انفرادی نوعیت کا ” ہماری ویب آن لائن رائٹرز کلب ” بھی چل رہا ہے۔ جس کی ایک عدد گورننگ اور انتظامی باڈی بھی ہے اور بذریعہ گورننگ باڈی ممبرز کو منتخب کیا جاتا ہے اور یہ عمل گزشتہ دو سالوں سے ہو رہا ہے۔ ہمارے ملک کے معروف شاعر و ادبی محترم جناب پروفیسر سحر انصاری صاحب ہماری ویب رائٹرز کلب سے بطور "سرپرستِ اعلی” منسلک ہیں ان کا یہ اعزازی عہدہ تا حیات رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اہم اور قابلِ ذکر ویب سائٹس ہیں ان میں اردو پوائنٹ ڈاٹ کام کسی تعارف کی محتاج نہیں ، اردو 123، اردو فن، اردو مزا، اردو نیٹ، لاؤنج اردو، اردو کلاسک، اردودوست، اردو منزل، گردوپیش ڈاٹ کام، جیواردو، آئی بی سی اردو، لالٹین، دلیل ڈاٹ پی کے اور دیگر۔ان کے علاوہ تقریباً ہر اخبار کی ویب سائٹ بھی دستیاب ہے جہاں "بلاگ” کی صورت میں لکھنے والوں کو جگہ دی جاتی ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ لکھا تو بہت کچھ جا رہا ہے مگر اس کا نتیجہ کیوں نظر نہیں آرہا۔ ہماری کم علمی کے مطابق چند مذکورہ بالا ویب سائٹس نامی گرامی ہیں جو اردو کی خدمت میں ہراول دستے کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بھی سبب بن رہی ہیں۔ملکی سطح پر ان کو نظر انداز کرنا ان اداروں کے ساتھ بہت نا انصافی ہے۔ یہی ویب سائٹس دنیا بھر میں پاکستان کے صحیح چہرے کی ترجمانی کر رہی ہیں۔ ان ویب سائٹس کی مرہونِ منت اب ہم کسی بھی سائٹ پر اپنی قومی زبان یعنی اردو میں اپنے احساسات اور جذبات بیان کرسکتےہیں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ا اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ انتظام چوتھی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی ۔ 5جنوری کو اس علمی و ادبی کانفرنس کا افتتاح ہوا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے بہت خوبصورت الفاظ میں معاشرے کی ابتری اور نوجوان نسل کی بے راہ روی کی وجہ ادب سے دوری بتائی اور اس سے نمٹنے کیلئے "ضربِ قلم” کی اصطلاح استعمال کر کے اہلِ قلم کے دل کی بات کہہ دی (یقین سے تو نہیں مگر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میاں صاحب کے ادا کئے گئے الفاظ محترم عرفان صدیقی صاحب کے قلم کے شایانِ شان تھے)۔ اچھی بات کوئی بھی کہے اسے سراہا جانا چاہئے۔ ادیبوں فنکاروں اور اہل قلم کیلئے سرکاری فنڈز میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا اور سرکار سے وابستہ قلمکاروں کی دیگر مراعات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم صاحب کو یہ علم بھی ہونا چاہئے کہ جتنا خرچہ آپ نے ضربِ عضب کو کامیاب بنانے کیلئے کیا ہے اس کا پانچ سے دس فیصد بھی آپ ضرب قلم پر کردیں تو دعوے سے لکھ رہا ہوں کہ پھر کبھی ضربِ عضب جیسے آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ بہر حال آپ کے یہ اقدامات بھی قابلِ ستائش ہیں۔

محترم وزیرِ اعظم صاحب اورقومی تاریخ و ادبی ورثہ کے مشیر جناب عرفان صدیقی صاحب مذکورہ اقدامات ضرب قلم کیلئے نا کافی ہیں۔ ہم سب بخوبی واقف ہیں کہ بے ادب بچہ ہو یا معاشرہ بہت تدبیر اور تدبر سے سدھارا جا سکتا ہے بصورتِ دیگر رسوائی مقدر کے دروازے پر دستک دینا شروع کردیتی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لئے ادب کو ترجیحات میں شامل کیا جائے ۔ وگرنہ قلم کار تو اپنے قلم کو دہشت گردی کے خلاف ہتھیار کو طور پر پہلے ہی استعمال کر رہے ہیں اور جوب میں دہشت گردی کا شکار بھی ہو رہے ہیں ۔ جناب آپریشن ضرب عضب والوں‌کو تو ریاست تحفظ دے رہی ہے آپریشن ضربِ قلم میں‌شریک قلم کے سپاہیوں کو تحفظ کون دے گا ؟

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدل کی باتیں کرنے والے بچوں کے ‘‘من’’ کی باتیں ۔۔ حنا شہزادی
Next Article کھیل جو متروک ہوئے ۔۔ ذوالفقار علی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت

جون 4, 2023

300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

جون 4, 2023

‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام

جون 4, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.