شاعریشگفتہ بھٹیلکھاری

اِک اَدا چاہیے ۔۔ غزل / شگفتہ بھٹی

بس محبت بھری اِک اَدا چاہیے
ہو میسرتو ساتھ آپ کا چاہیے

ہم تمنا زیادہ کی رکھتے نہیں
آپ کے دل میں تھوڑی سی جا چاہیے

پاس داری حیاء کی اگر سیکھ لے
بنتِ حوا کو پھر اور کیا چاہیے

آج کھِلنے لگا ہے چمن پیار کا
پاک نفرت سے آب و ہوا چاہیے

عمر بھر ہم رہیں گے فقط آپ کے
آپ سے بھی یہ وعدہ ذرا چاہیے

صرف ایما ن و اخلاص و مہر و وفا
عشق میں تو یہی راستہ چاہیے

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker