Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : شہباز شریف کا ایک جملہ جو آئینہ تھا
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : شہباز شریف کا ایک جملہ جو آئینہ تھا

ایڈیٹراپریل 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب شہباز شریف صاحب نے یہ کہا کہ منگتوں کے پاس انتخاب کا حق نہیں ہوتا تو کچھ لوگوں نے اسے جس طرح ٹھٹھہ بنایا وہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی اور بطور قوم قابلِ رحم حالت پر ترس بھی آیا کہ ہم شعوری اور سیاسی طور پر اپنے حالات و معاملات سے اس قدر ناواقف ہیں۔چاہئے تو یہ تھا کہ اس جملے کی گہرائی میں جاکر اس پر غور کرتے۔ ایک باشعور قوم کی طرح اس کا تجزیہ کرتے۔شہباز شریف صاحب نے جو آئینہ دکھایا تھا اس میں اپنی اور اپنے وطن کی صورتحال دیکھتے تو سب پر کھلتا کہ یہ جملہ کتنا سچا تھا اور یہ شاید ہمارے پورے 75سال کا تجزیہ تھا ۔ہماری تمام ناکامیوں اور کوتاہیوں کا پیش خیمہ تھاجسے ہماری ترجیحات کا نقطہ آغاز ہونا چاہئے تھا، وہ ہمارے لئے مذاق سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ۔ خارجہ پالیسی معاشی استحکام سے جڑی ہوتی ہے ۔ یوں اس جملے میں ہماری ساری سیاسی جدوجہد اور خوابوں کی تعبیر کا بیانیہ شامل تھا۔
اگر ہم سوجھ بوجھ رکھنے والے ہوتے تو رک جاتے، خود کو بدلنے کا عہد کرتے۔شرمندہ ہوتے۔خود سے پوچھتے کہ ہمیں کیسے غلامی کی اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں ہم پورے کے پورے دھنس چکے ہیں۔ دلدل سے اکیلے نکلنا بہت مشکل ہوتاہے اس کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوتی ہے لیکن ہم میں سے اکثریت نے اس جملے کو تضحیک کا رنگ دیکر عجیب طرح کے ٹرینڈز شروع کر دئیے۔ آزادی اور غلامی کے نئے نعرے ایجاد ہونے لگے۔ قول کی حد تک غلامی کی بجائے خود داری کا رستہ اختیار کرنیوالوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ آئی ایم ایف سے کیسے بچیں گے، جس نے ہماری سوچ اور ہوائیں تک رہن رکھنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ خود داری کا رستہ اختیار کرنے کیلئے ایک لمبی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ سب سے پہلے آپ کو اپنی ذات اور ملک کو قرضوں کے عفریت سے نجات دلانا ہوگی،جس نے آپ کو گلے سے پکڑ رکھا ہے، جس نے آپ کا سانس لینا دوبھر کر رکھا ہے۔ آج کے دور میں معاشی آزادی کے بغیر کسی قسم کی آزادی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ اب یہ ممکن نہیں کہ آپ دنیا سے کٹ کر ایک چھوٹے سے جزیرے میں رہیں جہاں آپ کواپنی ضرورت کی تمام چیزیں میسر ہوں اور کسی کے محتاج نہ ہوں ۔اب تو لمحہ لمحہ بدلتی عالمی صورتحال ہماری معیشت اور زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ایسے میں ایک محب وطن پاکستانی کو منطقی اندازمیں سوچنے کی ضرورت ہے۔پہلے اپنے پاؤں زمین پر مضبوطی سے جما لیں، خودداری کی منزل کی طرف جانے والے رستے کا تعین کرلیں، اپنے ارد گرد نظر نہ آنے والی بے شمار زنجیروں سے نجات حاصل کر لیں تو پھر آزادی کی بات کرنا بھلا لگتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان آئی ایم ایف کے کڑے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ہم ان کی مرضی کے بغیر کوئی عمل کرنے کے مجاز نہیں۔ایسے میں کیسے کھوکھلا نعرہ لگاکر خود کو دھوکا دیا جا سکتا ہے۔جس طرح کی روش چل نکلی تھی اس کا انجام تباہ کن تھا۔ہم صدام حسین اور کرنل قذافی جیسے جذباتی لوگوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
ہمیں یقیناً بردبار اور معاملات کی نزاکتوں کو سمجھنے والے سیاسی رہنما کی ضرورت تھی جو قوم کو جھوٹے نعروں کی بجائے سچ کا آئینہ دکھائے۔مجھے واثق امید ہے کہ شہباز شریف جنہوں نے پنجاب کی خدمت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،خادم پاکستان بن کر خوشحالی اور معاشی استحکام کو ترجیح بنائیں گے اور مہنگائی کے ہاتھوں بلبلاتی مخلوقِ خدا کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔اس وقت سب سے بڑا چیلنج کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کا ازالہ ہے۔ ممی ڈیڈی کلاس کویقیناً مہنگائی اور آلو پیاز کے ریٹ سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن محدود آمدنی والے لوگوں کی زندگی امتحان بن چکی ہے۔اگرچہ نئی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوگا مگر اطمینان کی بات یہ ہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ سب کا منشا ء عوام کی بھلائی اور ملک کی ترقی ہے۔ملک کے تمام اداروں کو حالات کی نزاکت کا احساس ہو چکا ہے اور ملک کی فکر نے انھیں ایک پیج پر لا کھڑا کیا ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ملک تگڑا ہے تو ہم بھی باوقار اور طاقتور ہیں۔اصل بات سب کی رائے اور مشورے کا احترام اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی انتھک محنت سب پر عیاں ہے۔پنجاب کو اس کے حقوق کے ساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان اور کے پی میں شامل ہونے والے نئے علاقوں خصوصاً وزیرستان کی ترقی کو پہلی ترجیح بنانے کی ضرورت ہے۔کسی شہر یا صوبے کے ماتھے پر محرومی کا عکس اور آنکھوں میں خوف کی پرچھائیں نہ رہے۔اے وطن تو آباد رہے اورہم سب شاد رہیں ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز شریف آج وزیر اعظم منتخب ہوں گے : پی ٹی آئی اجتماعی استعفوں پر تقسیم ہو گئی
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : ہندوستان کی غیرت مند حکومت اور حجام کی شیو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.