لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی ن لیگ کی خاتون کارکن کوپولیس نے گرفتار کر لیا ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پیشی کیلئے لاہورہائیکورٹ پہنچے کہ وہاں پہلے سے موجود لیگی کارکنان نے پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل شروع کر دی، اسی دوران نون لیگ کی ایک خاتون کارکن نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
شہباز گل کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے مارنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ انہوں نےاپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
(بشکریہ:دنیانیوز)
فیس بک کمینٹ