Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘
تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘

ایڈیٹراکتوبر 21, 20253 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران گذشتہ روز ون ڈے سیریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کیا اور شاہین شاہ آفریدی کو یہ ذمہ داری سونپ دی۔
عاقب جاوید کی سربراہی میں پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جگہ 25 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4 نومبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز سے قبل 32ویں ون ڈے کپتان کے طور پر نامزد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان میں کپتانی کی تبدیلی کو ’میوزیکل چیئر کے کھیل‘ سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے کے بعد جہاں چیف سیلیکٹر عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں رضوان کے بطور کپتان ریکارڈ کو بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
شاہین شاہ نے اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کر رکھی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ان کی جگہ سلمان آغا کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی۔
شاہین شاہ کی قیادت میں لاہور قلندرز نے دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے اور یہ ان کا بڑا کارنامہ کہا جائے گا۔ جبکہ محمد رضوان نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیموں کے خلاف سیریز میں تاریخی فتوحات حاصل کیں لیکن چیمپیئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ شکستوں کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔
لوگ اس بات پر بھی حیرت میں ہیں کہ اس تبدیلی کی کوئی وضاحت بھی پیش نہ کی گئی۔ درحقیقت، آفیشل بیان میں وکٹ کیپر بلے باز کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں سلیکشن کمیٹی اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
محمد رضوان نے 20 ونڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی قیادت کی ہے جس میں انھیں 9 میچوں میں فتح جبکہ 11 میں شکست کا سامنا رہا۔ لیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کو ان کے عروج پر ان ہی کے گھر میں شکست دینے کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے۔
انھوں نے کپتان کی حیثیت سے 41 رنز فی اننگز سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے۔ انھوں نے دو ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی لیکن دونوں میں انھیں شکست ہوئی اور چار ٹی-20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔
اگر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ دیکھا جائے تو انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 میں کپتانی کی اور پانچ میچ کی سیریز ایک کے مقابلے چار میچز سے ہار گئے۔
بہر حال پاکستان کرکٹ میں کپتانی کی تبدیلی ٹیم میں عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے اور وہ بھی اس وقت جب ٹیم 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہے۔
بی بی سی نے کرکٹ تجزیہ کار سمیع چودھری سے کپتان رضوان کو ہٹانے کے سبب کے متعلق بات کی تو انھوں نے کہا: ’کپتان کی تبدیلی پی سی بی کے لیے بچوں کے کھیل سا بن گئی ہے، اگر رضوان کی معطلی کی بنیاد چیمپئینز ٹرافی میں کارکردگی تھی تو یہ فیصلہ چھ ماہ پہلے کیوں نہیں ہوا؟ پی سی بی نے جو پریس ریلیز جاری کی ہے، اس میں تو رضوان کا نام تک مذکور نہیں ہے، ایسے میں یہ کسی ادارہ جاتی فیصلے کی بجائے ایک شخصی فیصلہ دکھائی دیتا ہے جس میں شخص کا تعین بھی آسان نہیں۔‘
شاہین شاہ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’شاہین کی عمر ایسی ہے کہ وہ مزید چار سال بآسانی کھیل سکتے ہیں اور پاکستان کے لیے ایک لانگ ٹرم سرمایہ کاری ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا پچھلا کپتانی کا دورکامیاب نہیں رہا مگر تب پوری ٹیم ہی تعمیرِ نو سے گزر رہی تھی، اب انھیں ایک مستحکم ٹیم ملی ہے اور وہ اسے مزید آگے لے جانا چاہیں گے۔‘
عاقب جاوید اور لاہور قلندر کے حوالے سے سوال کے جواب میں سمیع چوہدری نے کہا: ’اگر کاغذ پر دیکھا جائے تو دو سال پہلے ہی عاقب جاوید لاہور قلندرز سے علیحدہ ہو چکے ہیں اور تب سے اثرورسوخ قلندرز کا نہیں بلکہ عاقب جاوید کا بڑھا ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’محسن نقوی کا طریق ہے کہ جب بھی وہ کسی ایک پہ اعتماد کر بیٹھتے ہیں، ساری لگامیں اس کے ہاتھ تھما دیتے ہیں۔ ان سے پہلے وہاب ریاض کو بھی یونہی خودمختاری دی گئی تھی، اب عاقب کا بھی وہی معاملہ ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی سی بی شاہین شاہ آفریدی کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطبقاتی تقسیم ، مارکسزم ، مذہبی طبقہ اور لبرل دانشور : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
Next Article گردو پیش کا کتاب میلہ نئی نسل کی فکری آبیاری میں معاونت کرے گا : 100 کتابوں کی تعارفی تقریب سے ڈاکٹر انوار احمد ، ڈاکٹر مختار ظفر ، انجینئر عبدالحکیم ملک اور دیگر کا خطاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.