Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، جن پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا وہ سوچتے ہیں انکے بغیر سیاسی جماعتیں ناکام ہیں: شاہد خاقان
اہم خبریں

فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، جن پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا وہ سوچتے ہیں انکے بغیر سیاسی جماعتیں ناکام ہیں: شاہد خاقان

ایڈیٹرجولائی 6, 20241 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid-khaqan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، اشرافیہ کی حکومت ایک فیصد کی حکومت ہے جو نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے۔
عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آج ہمیں اپنے اقتدار کی پرواہ ہے ملک کی نہیں، پاکستان میں جماعتیں مخصوص مقاصد کیلئے بنتی رہی ہیں، ہم نے ابھی کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، الیکٹیبل سیاست کا حصہ ہیں لیکن ہر الیکٹیبل قابل قبول نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا جس سیاست دان کی شہرت ٹھیک نہیں وہ عوام پاکستان جماعت کا حصہ نہیں بنے گا، ہم ہر اچھے برے وقت میں ایک جماعت کا حصہ رہے، اگر سیاست صرف اقتدار کیلئے ہی ہو تو اس کاحصہ نہیں رہ سکتے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، ہر کوئی پوچھتا ہے کہ کیا آپ کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ہے، ہر کوئی سوچتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سیاسی جماعت ناکام ہے، جن پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا وہی لوگ ایسا سوچتے ہیں، ہم نے بڑے بڑے تجربات کر لیے ایک بار ملک کو آئین کے تحت چلا کر دیکھ لیں، ملک ضابطے کے بغیر نہیں چل سکتا، آئین توڑتے رہیں تو ملک نہیں چل سکتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اس ملک میں ہر کوئی احتساب کی بات کرتا ہے، احتساب کرنا ہے تو ان کا کریں جو خود ٹیکس نہیں دیتے دوسروں پر لگاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا تین چار ہفتے بعد ملکی مسائل سے متعلق پارٹی کا وژن بتائیں گے، معاشی ترقی اور استحکام کیلئے انصاف کا نظام چاہیے، ہم بغیر پڑھے قانون پاس کرتے ہیں میں بھی ان کا حصہ رہا ہوں، جو قانون بنائے جاتے ہیں وہ حکمرانوں کے لیے نہیں عوام کیلئے ہوتے ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلانا پڑے گا، ملک میں گورننس، پولیس اور دیگر نظام ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رشتے آئینی اداروں کے درمیان کرسی کے حصول کیلئے نہیں ہوں گے، ہم جماعت میں پیسے اور رشتے داری کی سیاست کو آنے نہیں دیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا بجٹ میں کسی ایک معاملے میں اصلاح کی بات نہیں کی، جب تک نظام نہیں بدلے گا ملک آگے نہیں چلے گا، گورننس کی بہتری مقامی حکومت کی مضبوطی سے ہی ہو سکتی ہے۔عوام پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ٹیکس دینا ہے لیکن 50 فیصد ٹیکس دینا ذمہ داری نہیں، اشرافیہ کی حکومت ایک فیصد کی حکومت ہے وہ نظام کی تبدیلی نہیں چاہتی، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی معیشت انٹرنیٹ پر چلتی ہے اور ہم اسے بند کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا آج پاکستان میں سیاسی استحکام ہے نہ معاشی استحکام، صنعت کی مشینری 119 کلو پر بک رہی ہے، ددوھ پر ٹیکس لگا دیا گیا، وزیر خزانہ کی تقریر سن لیں یا کسی وزیر کی، کسی رہنما نے پاکستان کے عوام کی تکلیفوں کی بات نہیں کی، آج ہم تباہی کے دہانے پر ہیں، پھربھی معمول کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں، آج ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اقتدار کی کرسی تلاش نہ کریں، لیکن بدقسمتی سے آج لوگوں کو ہر قیمت پر کرسی چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا عوام پاکستان پکی پکائی جماعت نہیں یہ ایک سوچ ہے، ہم لوگوں کے پاس جائیں گے ان سے بات کریں گے، ہم کبھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسٹیبلشمنٹ شاہد خاقان شاہد خاقان عباسی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں
Next Article محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

مئی 21, 2025

سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا: شاہد خاقان

مئی 1, 2025

کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملکی معیشت تباہ ہوگی: شاہد خاقان عباسی

اپریل 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.