Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»تبدیلی کا تبادلہ اور بارہ سنگھا محبوب ۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

تبدیلی کا تبادلہ اور بارہ سنگھا محبوب ۔۔ شاہد مجید جعفری

رضی الدین رضیستمبر 22, 20199 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid majeed jafery articles at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عرصہ بعید سے تھوڑا قریب بلکہ عن قریب کی بات ہے کہ ایک ملک تھا ناپرساں ، اس کو ناپرساں اس لیئے کہا جاتا تھا کہ یہاں کوئی بھی کسی کا پرسانِ حال نہ تھا یہاں تک کہ جس شیر نے بکری کے ساتھ ایک گھاٹ پر پانی پینا تھا خود گھاٹ گھاٹ کا پانی پی کر اندر ہو چکا تھا جبکہ بکری بے چاری ٹینکر کا پانی پیتی اور مرغیاں انڈے گنا کرتی تھی ۔

کرنا خدا کا یہ ہوا کہ اس ملک نا پرساں میں اچانک تبدیلی کی ہاہا کار مچ گئی اسی تبدیلی کے زیرِاثر سبزی والے نے بھی ٹینڈے مہنگے کر دیئے تھے یہاں تک کہ رنگ گورا کرنے والی کریم کا ریٹ بھی ڈبل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے خواتین اور کھسروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔اسی ملک کے ایک بہت بڑے صاحب جنہیں ملک و قوم کا غم کھائے جا رہا تھا اپنے آفس میں بیٹھے فیس بک پر بابا کی لاڈلی اور ماما کی پرنسس نمبر 1 سے گپ شپ لگا رہے تھے اس کے ساتھ ساتھ آپ جناب اس فکر میں بھی ڈوبے ہوئے تھے کہ اس تبدیلی میں وہ کس طرح سے حصہ ڈالیں؟ یہ خیال آتے ہی پہلے تو ان کا دھیان بڑے لوگوں کی طرف گیا لیکن پھر جلد ہی انگور کھٹے ہیں کہہ کر اس آئیڈیا کو مسترد کر دیا۔۔ پھر اچانک ان کا دھیان عضو ضعیف مطلب چھوٹے سٹاف کی طرف چلا گیا یہ سوچ آتے ہی انہوں نے پھر نہیں سوچا کیونکہ ان کا اعلیٰ دماغ یہی کہہ رہا تھا کہ یہ غازی یہ میرے (ان کی نظر میں) بے کار بندے جو دفتر میں بیٹھے آم توڑتے ہیں کیوں نہ ان کو اُٹھا کر ادھر سے ادھر کر دیا جائے۔ مطلب ادھر کا مال ادھر کر کے اسے تبدیلی کا نام دیا جائے۔



یہ سوچ آتے ہی انہوں نے مزید سوچنے کی زحمت کیئے بغیر تبادلوں کا ایسا جھکڑ چلایا کہ لوگ باگ آندھی میں اڑنے والے خالی شاپنگ بیگز کی طرح کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا۔
اس طوفان میں اُڑتے ہوئے ایک شاپر نے دوسرے شاپر سے سوال کیا کہ فرض کرو اس طرح کی تبدیلی اگر برازیل میں آتی تو کیا ہونا تھا ؟ تو دوسرا شاپر بولا میرے خیال میں ایسی تبدیلی سے برازیل نے بڑا ذلیل ہونا تھا اتنا کہہ کر وہ شاپر دھم سے زمین پر آ گرا ۔اگلے دن اس شاپر نے لکس صابن سے منہ دھویا اور اپنے نئے دفتر کی طرف روانہ ہو گیا۔ اتفاق سے آفس کا گیٹ کھلا ہوا تھا اس لیئے وہ بے دھڑک اندر داخل ہو گیا اسے یوں دفتر میں داخل ہوتے دیکھ کر آفس گارڈ دوڑتا ہوا آیا اور اس کو روک کر بولا۔ ۔او ئے پوڈری! یہ منہ اُٹھا ئے کدھر جا رہے ہو؟ نشہ چھڑانے والا ہسپتال ساتھ والی گلی میں واقعہ ہے۔



گارڈ کی جھاڑ سن کر وہ شاپر ذرا بے مزہ نہ ہوا ( شادی شدہ جو تھا) بلکہ دل ہی دل میں سوچنے لگا یقیناً اسے یہاں بھی گھر جیسا ماحول ملے گا پھر بڑے گارڈ کو مخاطب کرتے ہوئے عاجزی سے بولا جناب میں پوڈری نہیں بلکہ میرا ادھر تبادلہ ہو گیا ہے اس پر گارڈ برا سا منہ بنا کر بڑبڑایا شکل سے تو جناب مفت دوائی لینے والے لگتے ہیں اس کے ساتھ ہی گارڈ اسے لے کر آفس میں چلا گیا وہاں بیٹھے کلرک بادشاہ نے ایک نظر اس بندے کی طرف دیکھا پھر دل ہی دل میں کہنے لگا۔اللہ خیر کرے ہمارے محکمے پر بھی کیسا وقت آن پڑا ہے۔



ایک اور شاپر ہاتھ میں دوائیوں کا تھیلا پکڑے بے جان قدموں سے بجانب آفس چلا جا رہا تھا بےچارے کی شکل دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے ابھی رو دے گا ۔ایک اور صاحب تبادلے کا نام سن کر اتنے پریشان ہوئے کہ جیسے چرس پیتے ہوئے پکڑے گئے ہوں ۔ بے شک ان میں سے کچھ احباب ایسے بھی تھے کہ جن کے بارے میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ کبڑے کو لات راس آ گئی تھی ۔ لیکن بہت زیادہ تعداد ایسے لوگوں پر مشتمل تھی کہ جو اس ٹرانسفر پوسٹنگ سے بہت خوار ہوئے تھے۔ایک اور پردیسی شاپر جب چوتھی دفعہ آفس کے آگے سے گزرے تو گارڈ نے انہیں روک کر پوچھا کہ حضور آپ کو کیا ہوا؟ تو وہ کہنے لگے یار مجھے اپنا آفس نہیں مل رہا اس پر گارڈ جواب دیتے ہوئے بولا۔ کہ سر آپ آفس کے سامنے ہی تو کھڑے ہیں تو وہ سٹپٹاتے ہوئے بولے لیکن کل تو کہیں اور واقعہ تھا ۔



ایک اور شاپر سوری بندے سے ملاقات ہوئی جس نے تبادلے کی اطلاع سنتے ہی بطورِ احتجاج اپنی ٹنڈ کروا لی تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ حضور آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ تو وہ جواب دیتے ہوئے بولے اس کے علاوہ میں اور کر بھی کیا سکتا تھا ؟ اس کے بعد انہوں نے محکمے کے لیئے اپنی خدمات گنوانی شروع کر دیں اور اتنی زیادہ گنوائیں کہ کہانی سننے والے کی بنا استرے کے ہی ٹنڈ ہو گئی ۔ اعلیٰ حضرت محکمے کے لیئے اپنی طویل خدمات گنوانے کے بعد بولے افسوس کہ محکمے والوں نے میرے ساتھ وفا نہیں کی پھر کہنے لگے مجھ جیسے کام کا آدمی انہیں ڈھونڈے سے بھی نہ ملے گا پھر آنکھوں میں آنسو بھر کے بولےصد حیف کہ اس تبدیلی نے مجھے ایسی جگہ لا پھینکا ہے کہ جہاں سے نسوار بھی پونے دو کلو میٹر دور سے ملتی ہے اس کے بعد انہوں نے ایک ایسی سرد آہ بھری کہ جس سے آس پاس بیٹھے لوگوں کو زکام ہو گیا اور پھر محکمے کو یاد کر کے چول مارتے ہوئے بولے اگر بے وفاؤں کے سر پر سینگھ ہوتے تو میرے محبوب نے بارہ سنگھا ہونا تھا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تبدیلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا کی بے رحم سیاست اور خوفزدہ حکمران ۔۔ ا یم ایم ادیب
Next Article عہداکبری میں علماء کا کردار (1) ۔۔ عادل فراز ، ( لکھنؤ )
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : فرانس سے تبدیلی کی خوشگوار خبر

جولائی 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.