اسلام آباد : عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی پاکستان سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے رات 3 بج کر 10 منٹ پر دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔شہزاد اکبر ، شہباز گِل اور اعظم خان سمیت 6 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے
یاد رہے کہ چند روز قبل شہزاد اکبر اور شہباز گل سمیت 6 افراد کا نام ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کے خلاف ان افراد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر اور دیگر افراد کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔
فیس بک کمینٹ