• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, جون 3, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
  • 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب
  • پرویز الٰہی ایک مقدمے میں رہائی کے بعد دوسرے میں دھر لیےگئے
  • کپتان کا وسیم اکرم پلس بھی کلین بولڈ :بزدار نے سیاست چھوڑدی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 144 ملین روپے قومی خزانے کے حوالے کردیئے
  • پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا
  • آڈیو لیکس: نجم ثاقب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے، اسلم بھوتانی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سبط حسن گیلانی»میلہ پادشہان ، سیاست اور عوام ۔۔ سبط حسن گیلانی
سبط حسن گیلانی

میلہ پادشہان ، سیاست اور عوام ۔۔ سبط حسن گیلانی

رضی الدین رضیجولائی 14, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
people
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گیارہ جولائی کی صبح سیالکوٹ کے نئے ہوائی اڈے پر اُترے تو گرما کے تپتے ہوئے جھونکوں نے استقبال کیا۔ مگر وطن کی مٹی کی خوشبو اور اپنوں سے گلے مل کر من ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ چکوال پہنچتے پہنچتے شام ڈھل آئی۔جوں ہی اپنے گاﺅں چوہان کی طرف جانے والی ذیلی سڑک پر قدم رکھا تو نئی نویلی سڑک کا نکھرا ہوا روپ دیکھ کر جی خوش ہو گیا۔ چند کلو میٹر بعد یک لخت نئی سڑک نے اچانک ساتھ چھوڑ دیا، پرانی سڑک کے کھڈوں نے یاد دلایا کہ میاں تم دیہاتی ہو اپنی اوقات میں رہو۔ معلوم کرنے پر خبر ملی کہ اس سڑک کے درمیان والے چند کلو میٹر کو اس لیے چھوڑ دیا گیا کہ اس پر واقع گاﺅں موضع بھبھڑکے لوگوں نے پچھلے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو ووٹ نہ دینے کی گستاخی کی ہے۔ جس کی انہیں سزا دینابھی ضروری تھی۔ اس گاﺅں کے ایک سیاسی ورکر مہر ساجد بتا رہے تھے کہ ہمیں اس گستاخی کی قرار واقعی سزا مل رہی ہے۔لوگ نئی سڑک پر سپیڈ سے آتے ہیں جب اچانک قدموں تلے سے سڑک نکلتی ہے تو سنبھل نہیں پاتے۔ آئے روز ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔ چند دن پہلے ایک انسان نے اسی وجہ سے اپنی دونوں ٹانگیں کھو کر ساری زندگی کی معذوری کو گلے لگایا ہے۔ کس دن ہمارے سیاست دان سیاسی طور پر بالغ ہوں گے۔ کس دن انہیں اس جمہوری سچائی کا علم ہوگا ، کہ جب آپ منتخب ہوجاتے ہیں تو پھر اُن لوگوں کے نمائندے بھی ہوتے ہیں جن لوگوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ہوتا۔اس گاﺅں سے آگے میرے گاﺅں تک کی سڑک بھی نئی نئی تعمیر ہوئی ہے۔ جو سینیٹر جنرل عبدالقیوم صاحب کے کوٹے سے ہمیں ملی ہے۔ شکریہ جنرل صاحب۔ مگر اس سڑک کے اعلیٰ معیار پر سب سے دلچسپ تبصرہ میرے گاﺅں کے ایک کسان محمد اشرف گوندل نے کیا، اُس کا کہنا تھا کوئی جا کر جنرل صاحب کو بتائے کہ یہ سڑک اتنی مضبوط ہے کہ میری گدھی کے کھروں کی دھمک بھی برداشت نہیں کر پاتی۔ جانوروں کے کھروں سے اس پر بچھائی جانے والی بجری اُڑ اُڑ جاتی ہے، جنرل صاحب کوکسی دن دیگر قومی معاملات سے فرصت ملے تو اس سڑک پر بھی اپنی قیمتی گاڑی کے ٹائر چڑھا کر اس کی عزت میں اضافہ فرمائیں اور ہمیں ٹھیکے دار سے پوچھ کر بتائیں کہ چھ کروڑ کی رقم میں اتنی سکت کیوں نہیں ہے کہ کم از کم اس پر تارکول تو اصلی والی ڈالی جا سکتی۔دوسرے دن میں جنرل صاحب کے ہی گاﺅں میں منعقد ہونے والے سالانہ میلے پر گیا۔ اس لیے کہ عوامی رائے کو جاننے کے لیے میلوں ٹھیلوں سے بڑھ کر کوئی جگہ مناسب نہیں ہوتی۔ موضع پادشہان کا سالانہ میلہ چکوال کے علاقے میں اپنی تاریخ رکھتا ہے۔ حضرت شاہ چراغ چوہانوی رح کے ایک مُرید صوفی حضرت پیر شاہ کے دربار پر ہر سال گرمیوں میں منعقد ہوتا ہے۔ دو ہفتے پہلے ہی سٹال والے اپنا اپنا سامان باندھ کر یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔ میں شام کو وہاں گیا۔ تمام دکان دار اور ٹھیلوں والے اپنا اپنا سامان سجا رہے تھے۔ جلیبیاں اور اندرسے تلے جا رہے تھے۔ پھلائی کے پھولوں کی مہک اور گرما کرم جلیبیوں کی خوشبو نے پورے ماحول کو معتر بنا رکھا تھا۔ مجھے اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہاں کے دکان دار اور میلے پر آئے ہوئے قرب وجوار کے دیہاتی کسان سیاست پر بھی تبصرہ کر رہے تھے۔ یقین جانیں اُن کے تبصرے اور تجزیے بہت سارے ٹی وی ٹاک شوز سے زیادہ جان دار تھے۔ ان عوام کو معلوم ہے کہ کون سا ٹی وی اینکر اُن کے بھلے کی بات کرتا ہے اور کونسا حکمرانوں کے دربار کا حصہ بن کر انہیں گمراہ کر رہا ہوتا ہے۔ سب لوگ جے آئی ٹی کے ممبران کے حوصلے کی داد دے رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک ایسا دن بھی طلوع ہوگا جب ان طاقتور حکمرانوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ میں وہاں سے گھر آیا تو وہاں محلے گاﺅں برادری کی عورتیں اکٹھی بیٹھی تھیں وہاں بھی یہی تبصرے تھے۔ ایک خاتون نے مجھ سے سوال کیا کہ بیٹا عدالت سے ہمیں کوئی انصاف ملے گا یا نہیں۔ دوسری بولی کیا عدالت میں اتنی سکت ہے کہ اتنے طاقتور حکمرانوں کو جھیل سکے۔ وہاں پر میری بہن بولی جس کا سیاست سے دُور دُور کا بھی کوئی تعلق نہیں سوائے نماز روزے اور مذہبی رسومات میں شرکت کے، کہ اگر جے آئی ٹی میں اتنی سکت ہے تو عدالت میں اتنی کیوں نہیں ہوگی۔ میں اپنی انگلیاں دانتوں میں دبائے گنگ سنتا رہا۔اب زمینی حقیقت جو میں نے ان تین چار دنوں میں دیکھی وہ یہ ہے کہ تمام سیاسی مہرے تو اپنی جگہ قائم ہیں، لیکن عوام اپنی رائے تقریباً بدل چکے ہیں۔ میں نے ان لوگوں کی راے بھی سُنی جو گزشتہ تیس سال سے حکمران جماعت سے وابستہ ہیں مگر اب کہہ رہے ہیں کہ آخر ضمیر بھی کوئی شے ہوتی ہے۔ اب جب کہ حکمرانوں کا چہرہ کھل کر ہمارے سامنے آچکا ہے ہم اپنے ضمیر کو آخر کتنی مار ماریں۔ اور دیہاتی کسان کو جتنا اس حکومت نے کُچلا ہے شاید ہی کسی دوسری حکومت نے ان پر اتنا ظلم کیا ہو۔ جو حکومت ایک کسان کو بار دانہ دیتے وقت بھی اُس کی سیاسی وابستگی دیکھ کر معمولی سی بوری اُس کے ہاتھ میں تھمائے اُس حکومت کی قلبی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اب یہ کسان انتخابات والے دن پولنگ بوتھ میں جاکر تھانے کچہری کے نظام کو اپنے بے رحم پنجوں میں جکڑے ہوے روایتی سیاست دانوں کا کس حد تک مقابلہ کر پاتے ہیں ۔ یہ تو الیکشن والے دن ہی معلوم ہو سکے گا۔ تیسرے دن ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا موقع ملا تو وہاں پھر سے گمراہی کا سبق۔ کہ عدالت نواز شریف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر پائے گی یا نہیں؟۔ ان جاہلوں کو کم از کم سوال تو درست کر لینا چاہیے۔ جناب عدالت کا کام کسی کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ہی نہیں۔ اس کا کام الزامات کا فیصلہ کر کے کسی کو بے گناہ یا گناہ گار ٹھہرانا ہے۔ سیاسی مستقبل کا فیصلہ عوام کا کام ہے۔ نواز شریف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہم عوام نے کرنا ہے۔ اور وہ انشااللہ ہم کر کے رہیں گے۔ جب شہر کا مزدور اور دیہات کا کسان اپنی کمر کو سیدھا کر کے اور پیشانی سے پسینہ پونچھ کر کوئی سیاسی فیصلہ کرتا ہے تو ٹھیک ہی کرتا ہے۔ اسے یہ فیصلہ کرنے دیجیے ۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکئی سُولیاں سرِ راہ تھیں : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article راشدہ قاضی کے لئے محبت بھری تحریر ۔۔ ثمینہ اشرف
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور

جون 3, 2023

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے

جون 2, 2023

پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

جون 2, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور جون 3, 2023
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جون 2, 2023
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر جون 2, 2023
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال جون 2, 2023
  • 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب جون 2, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.