اہم خبریں

کابل:سکارف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرانے والی سماجی کارکن تمنا زریابی تین بہنوں سمیت گرفتار

کابل:طالبان نے سکارف کے خلاف احتجاج کرنے والی سوشل ورکرتمنا زریابی کو اس کی تین بہنوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تمنا زریابی پریانی نے گزشتہ اتوار کے روز کابل میں 25خواتین کے ہمراہ طالبان کی جانب سے سکارف یا حجاب پہننے کی پابندی عائد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔ تمنا زریابی کے ہمسائے نے بتایا کہ بدھ کی رات طالبان خفیہ ایجنسی کے 10مسلح افراد نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
گرفتاری سے قبل تمنا زریابی نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل کی تھی جس میں وہ طالبان کے خلاف مدد مانگ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ طالبان ہمارے گھرپہنچ گئے ہیں۔ویڈیو پیغام میں تمنا کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہماری مدد کریں، طالبان ہمارے گھرپہنچ گئے ہیں، گھر میں صرف میری بہنیں ہیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں دیگر خواتین کی بھی چلانے کی آوازیں آرہی ہیں جس وہ دروازہ نہ کھولنے کاکہہ رہی ہیں۔۔مہربانی۔۔۔مدد کریں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker