Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»فرحت اللہ بابر کی کتاب ۔ زرداری صاحب کی فراست اور بیوروکریسی کے پینترے : کشور ناہید کا کالم
کالم

فرحت اللہ بابر کی کتاب ۔ زرداری صاحب کی فراست اور بیوروکریسی کے پینترے : کشور ناہید کا کالم

ایڈیٹراگست 1, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zardari after corona
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے اپنی زندگی کی باتیں لکھیں۔ وہ سب یادداشتوں پر مبنی تھیں۔ مگر فرحت اللہ بابر نے زرداری صاحب کے ساتھ 2008-2013ء تک جوسال ترجمان کی حیثیت سے گزارے۔ ان میں بیشمار آلام ومصائب، فوجی سطح پر غلطیاں اور زرداری صاحب کی طبیعت کی حلیمی کئی جگہ نظر آئی۔ ایسے لمحوں میں بیورو کریسی نے جو پینترے بدلے، پڑھ کر شرمندگی ہوئی۔فرحت توہمارےبیچ میں انفرمیشن منسٹری میں تھے پھر سیاست میں چلے گئے، بے نظیر کے ساتھ بہت کام کیا۔ انکی باقاعدہ تحریرپہلی دفعہ مسبوط کتابی شکل میں نظر آئی۔ پوری تحریر میں کہیں لفاظی یا خوشامد کی رمق نہیں ۔میں نے ان سے کتاب مانگی اور پڑھ کر پہلا سوال کیا یہ سب باتیں توآپ نے ڈائری میں نوٹ کی ہونگی۔ انہوں نے نہ صرف تصدیق کی بلکہ بیانیے میں روزمرہ پیش آنے والے طرح طرح کے لوگوں کو نظر اندازکیا اور ساڑھے چارسال نوکری پر مخصوص رکھے۔ ایک اور اہم نکتہ پوری کتاب کو چند صفحوں پر مشتمل ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ ہر باب کا آخری پیرا بہت سےپنہاں اشارت کی شکل میں مختصرکیا ہے۔
لطف کی بات یہ ہے کہ زرداری صاحب کو جن الزامات کی کٹھور چھاننی سے گزرنا پڑا اور بارہ سال تک جیل میں مقید رہنے کے زمانے میں بھی ، ان پر حملے ،زبان کاٹنے کی اذیت سے گزرنا پڑا۔ سارے زمانے اوربےنظیر سے شادی کے بعد انکی وفات تک مسٹر ٹین پر سنٹ یا22%وغیرہ قسم کے الزامات کو صاحب تصنیف نے بہت تہذیب کے ساتھ کہیں رد کیا ہے اورکہیں درگزر کیا ہے۔ سیف الرحمان کا پیر پکڑ کر معافی مانگنا دلچسپ ہے۔
فضا میں پھیلی بہت سی افواہوں کی سچائی کی منزل پر پہنچنا، کوئی آسان کام نہیں تھا، چاہے وہ اسامہ کے چھ سال تک ایبٹ آباد میں رہنے اور عسکری کا کہناکہ خبر ہی نہیں ہوئی، اس پر طرہ یہ کہ امریکی جہازوں کا بیڑہ آیا اسامہ کو مار کر لاش بوری میں بند کر کےسمندر میں پھینک کر چلا گیا ،ایسی جگہ پر زرداری صاحب کی پیش بینی کام آئی ، ورنہ حکومت اور فوج میں سب کچھ تلپٹ ہوسکتا تھا۔ اور پاکستان میں ایک بار پھر مارشل لاء لگ سکتا تھا۔
تاریخ شاہد ہے کہ ون یونٹ کا مخمصہ اور چاروں صوبوں میں تناؤ کو ختم کرنے کیلئے، اپنے صدارتی اختیارات اٹھارویں ترمیم کے ذریعہ پارلیمنٹ کو دے دیے۔ اسکے بعد صوبوں کا تناؤ پھر بھی کم نہ ہوا اور من مانیاں ہر صوبے میں ہوتی رہیں۔
زرداری صاحب نے دوستوں کے ساتھ نباہنے میں میمو گیٹ اسکینڈل میں حسین حقانی کو جس طرح بچایا ۔ وہ تو نواز شریف صاحب کے خود آکر معذرت کرنے پر ہوا میں اڑ گیا اور ریمنڈ ڈیوس کے جرم کی تلافی کا معاملہ امریکی سرکاری لوگ جلدی ختم کرنے کے لئے جس طرح راتوں رات پہلی دفعہ خون بہا کی اسلامی شق کے باعث، ورثا کو دولت کے انبار تلے دبا کر اور ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز میں ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ واپس لے گئے۔ اسکے بعد اس شق کو جس بے دردی سے دولت والوں نے انسانوں کو مارنے کیلئے بے خوفی سے اختیار کیا ہے، وہ آئے روز نظر آتا ہے۔
ذہنی طور پرجہاں زداری صاحب اکثر بے نظیر کی قوت استدلال، استقامت اور سیاسی وسیع النظری کی تعریف کرتے ہیں۔ وہیں برما کی انقلابی خاتون سون سوچی سے ملاقات کا اس طرح شوق تھا جیسے بی بی لیلیٰ خالدسے مل کر بہت خوش ہوئی تھیں۔
سیاسی طور پر تو کتاب وکی لیکس، مشرف کو تخت پر سے اتارنے اور افتخار چوہدری اوراس وقت کے چیف آف اسٹاف کو اپنی آئینی حدود میںرکھنے کے اقدامات ، پڑھنے کے بعد، قاری کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔ وہ زمانہ بھی یاد کیاہے جب ہلیری کلنٹن پاکستان آئیں اور پاکستان سے تعلقات پر حرف زنی کی ۔
فرحت اللہ بابرنے اپنی ڈائری میں کچھ ایسے نام درج کیے ہیں۔ جن کو آج کے زمانے میں دہرایا نہیں جاسکتا، مگر ذہنی سطح پر انکی موجودگی کوچہ صدر میں عملاً دیکھا جانا، نہ فرحت کی تحریر سے ثابت ہوتا ہے نہ پہلے کسی نے صحافیانہ انداز میں اس کا ذکر کیا ۔
ایک بہت ہی خوش کن بات یہ کہ بلاول بھٹو کی مختلف تضادات اور عسکری حلقوں سے رنجش کو جس طرح اس نے اپنے باپ کو سکون اور صبر کے ساتھ سمجھایا، اس تحریر کو پڑھ کر اس نوجوان سے کچھ توقعات کی جاسکتی ہیں۔
ایک تاریخی سچ جو انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں چھیڑا وہ تھا بھٹو صاحب کی غلط اور غیر سیاسی پھانسی، جو بعد میں قاضی عیسیٰ کے زمانے میں، قانونی غلطی کے طور پرلکھی گئی ہے۔ صدارت کا عہدہ چھوڑتے ہوئے، بڑی متانت کے ساتھ اپنے رقیب نواز شریف کو بطور وزیر اعظم کا حلف دلوایا اور سکون کے ساتھ سر اونچا کرکےقصر صدارت کو خیرباد کہا۔
فرحت اللہ بابر، عرصہ 25سال سے ایسے دوست ہیں کہ سیاسی اور ادبی جلسوں میں شرکت کرتے اور ہمیشہ نوٹس بناتے ہیں۔ ان سے ہم سب لکھنے والوں کی کاغذی دوستی ہے۔ ان25برسوں میں انہوں نے ذاتی باتوں اور شکایتوں کا کبھی ذکر ہی نہیں کیا۔میں نے اس کتاب کے ابتدا ئیہ میں پہلی دفعہ انکی بیگم کا نام پڑھا اتنے لمبےسیاسی کیرئیر میں، ہم سب انکی گفتار اور کردار میں درویشی دیکھتے رہے ہیں۔ تحریری طور پر کبھی کبھی مضامین اخبار میں لکھتے ہیں مگر زرداری نامہ نہیں۔اس ملک کی سیاست کی کتنی کمینگیاں عیاں کیں اور کتنے لوگوں کے مکھوٹے فرحت نے اتارے ہیں، ان سب کو تکلیف توہوگی مگر ٹھنڈی آہیں….یہ بھی مفروضہ ہے کہ شرمندگی تو سیاست کے کسی صفحے پر ٹپکتی نظر نہیں آتی ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ZardariStory #FarhatullahBabar #PresidentZardari #InsideZardariEra #PPPLeadership #ZardariPolitics #PakistaniPolitics #DemocracyInPakistan #ZardariRevealed #PoliticalMemoirs #زرداری_کی_کہانی #فرحت_اللہ_بابر #صدر_زرداری #زرداری_دور #پیپلزپارٹی #سیاسی_یادداشتیں #پاکستانی_سیاست #زرداری_کا_سفر #زرداری_حقیقت #جمہوریت_پاکستان آصف زرداری کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکہانیاں رفتگانِ ملتان کی — ماضی کے خواب، یادوں کے چراغ : شہزاد عمران خان کا کالم
Next Article شہباز شریف کی کفایت شعاری : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (45 )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 14, 2026

جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 14, 2026

جنگ تہذیب نہیں، وحشت کا استعارہ ہے : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک مارچ 16, 2026
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی مارچ 16, 2026
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی مارچ 16, 2026
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم مارچ 16, 2026
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.