اسلام آباد :پولیس نے سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی کل سماعت کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان کے مطابق کل سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے۔
الیکشن التوا کیس: 31 مارچ کے حکم نامے میں فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنے کا ذکر نہیں
ترجمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے والے بھی جاسکیں گے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اوردیگرمعاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل ساڑھے 11 بجے ہوگی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
(بشکریہ:ایکسپریس)

