ممبئی : بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے تعلقات کی افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کی ذاتی زندگی کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور گزشتہ 2 سالوں سے میں سنگل ہوں۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے تعلق میں نہیں ہوں البتہ میری زندگی میں کچھ بہت اچھے دوست ضرور ہیں جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے ہیں۔
پوڈ کاسٹ کی میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا کہ میں اس وقت کسی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتی، وقفہ لینا اچھا لگتا ہے کیونکہ میں تقریباً پانچ سال سے رشتے میں رہی اور وہ ایک لمبا عرصہ تھا۔واضح رہے کہ سشمیتا سین اپنے دوست روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور دسمبر 2021 میں اداکارہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہم نے دوست کے طور پر شروع کیا، ہم دوست ہی رہے، رشتے کو کافی عرصہ گزر چکا لیکن محبت باقی ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ