• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, دسمبر 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:عمران خان سے ’انتقام‘ لینے کا اعلان
  • ہنری کسنجر کا سی وی : یاسر پیرزادہ کی تحریر
  • علی نقوی کا کالم :Political Non-sense
  • ڈاکٹر خیال امروہوی، میرے خیال میں ۔۔ ( ولادت 10 دسمبر 1930 ) : طارق گجر کی تحریر
  • وجاہت مسعود کا کالم : کچھ خبر اور صحافت کے بارے میں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سید مجاہد علی»جمہوریت آ چکی ہے، انتخاب کی کیا ضرورت ہے؟۔۔سید مجاہد علی
سید مجاہد علی

جمہوریت آ چکی ہے، انتخاب کی کیا ضرورت ہے؟۔۔سید مجاہد علی

رضی الدین رضیاکتوبر 15, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

12 اکتوبر گزر گیا ۔ کسی طرف سے انیس برس پہلے جمہوریت پر ڈالے جانے والے ڈاکہ کا ذکر نہیں ہؤا۔ نوازشریف مسلسل اپنی اہلیہ کے سوگ میں ہیں اور سیاسی سرگرمیوں سے گریز کر رہے ہیں۔ جولائی میں ہونے والے انتخابات سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو قید کرکے اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ عام انتخابات ملک کی تاریخ کے شفاف ترین انتخاب ہوں تاکہ منتخب ہونے والی حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرسکے اور برے سیاست دانوں کی پیدا کردہ خرابیوں کا خاتمہ کردے ۔ الحمداللہ وہ مقصد پورا ہؤا۔ کل لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اس کی تصدیق بھی کی اور یہ ضمانت فراہم کی کہ پاکستان کی تاریخ میں 25 جولائی 2018 سے زیادہ شفاف اور آلودگی سے پاک انتخابات کی مثال نہیں ملتی۔ جمہوریت کے حسن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے اہل پاکستان کو یاد دلایا کہ یہی اس نظام کی خوبی ہے کہ کبھی پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، پھر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی اور اب تحریک انصاف کو موقع ملا ہے۔ اس میں جز بز ہونے کی کیا بات ہے۔
ملک بھر میں اس وقت ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر نئے رکن منتخب کئے جائیں گے۔ وفاق اور پنجاب میں چند ووٹوں کے سہارے پر کھڑی تحریک انصاف کی حکومتوں کے لئے یہ انتخابات خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتے تھے۔ لیکن کل میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو یقین دلا دیا ہے کہ فوج کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کہ لوگ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔ وہ تو سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔ اس یقین دہانی اور انتخابی شفافیت کی ضمانت کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کو سیاہ بادلوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر اس بارے میں کوئی شبہ موجود تھا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ کہہ کر اسے دور کردیا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر انتخاب جیتے گی۔ اور کیوں نہ ہو جب ایک مخلص حکومت قومی مفاد کے لئے تجویز کردہ تمام نسخوں کو آنکھیں بند کرکے برضا و رغبت قبول کرنے پر تیار ہو تو کون عقل کا اندھا ایسی حکومت کو گرانے کی بات کرے گا۔
لوگ بھی سول ملٹری چپقلش کی باتیں سن سن کر تنگ آچکے تھے ۔ اب خیر سے ہم آہنگی کی خبریں آرہی ہیں۔ سویلین اور فوجی بھائی بھائی ہوچکے ہیں اور ملک کی انصاف پسند عدالتیں اور آئین کے ایسے پاسبان چیف جسٹس جو اپنے فرض کی ادائیگی میں وکیلوں کے ’احتجاج‘ کی بھی پرواہ نہیں کرتے، پوری توانائی اور تندہی سے اس سول ملٹری ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ حتیٰ کہ اس خوشگوار فضا کو خراب کرنے کے لئے شبہ کی کنکری اچھالنے والے جج کی گوشمالی کرتے ہوئے ، اسے نکالنے میں بھی دیر نہیں کی جاتی۔ اب ہر طرف امن ہی امن ہے۔ اگر اسد عمر کو ملک کی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے کبھی دوست ملکوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے اور کبھی آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑتا ہے تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ ہے۔ اب عوام کو یہ بات سمجھا دی گئی ہے کہ یہ مسائل کیسے پیدا ہوئے ہیں۔ سابقہ حکمران قرض تو ملک کے نام پر لیتے تھے لیکن لٹیروں کی طرح اسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرواتے تھے ۔ جب ان کے ادا کرنے کا وقت آیا تو مجبوراً تحریک انصاف کی حکومت کو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی درخواست کرنا پڑی۔ فواد چوہدری نے بتا دیا ہے کہ حکومت ایک طرف قرض ادا کرنے کے لئے قرض لے رہی ہے اور دوسری طرف لٹیروں کو پکڑنے کا اہتمام ہو رہا ہے تاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے۔ روشن مستقبل کی نوید دیتے ہوئے دانشمند وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ جب گھر میں ہی لٹیرے گھسے ہوں تو چوروں کو پکڑنے کے ساتھ باہر سے امداد لینا پڑتی ہے۔
(بشکریہ: ہم سب)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحضرت بہاء الدین زکریا ؒکا عرس اور زائرین کی حالت زار ۔۔ظہور دھریجہ
Next Article جمال خاشقجی کی گمشدگی پر امریکی رد عمل : سعودی سٹاک ایکسچینج میں مندی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

(ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

دسمبر 9, 2023

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید

دسمبر 9, 2023

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

دسمبر 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان دسمبر 9, 2023
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید دسمبر 9, 2023
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا دسمبر 9, 2023
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر دسمبر 9, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں دسمبر 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.