ملتان:قسور گردیزی 6ستمبر 1922ءکو ملتان میں پیدا ہوئے۔ آپ کا زمیندار گھرانے سے تعلق تھا لیکن آپ نے ایک سیاستدان اورکاروباری شخصیت کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا۔آپ ایوب خان اور جنرل ضیاءالحق کے دور میں آمریت کے خلاف جدوجہد میں مصروف رہے۔ذوالفقارعلی بھٹو کے زمانے میں بھی انہوں نے ان کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔سیاسی حوالے سے وہ قوم پرست جماعتوں کے ساتھ منسلک رہے۔ان کے غوث بخش بزنجو، عبدالولی خان، عبد الحمید بھاشانی، عطاءاللہ مینگل، اجمل خٹک سے دوستانہ تعلقات تھے۔11ستمبر1993ءکو ان کا لاہور میں انتقال ہوا۔انہیں ملتان میں سپردخاک کیاگیا۔
فیس بک کمینٹ