ملتان ( رپورٹ : ناصر ظہیر ) خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے چوتھا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ، پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ قومی ٹیم کو میڈلز وننگ ٹرافی اور 10 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا ۔ پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا ہے ۔
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 139 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز بیٹسمین کپتان نثار علی اور محمد صفدر نے بغیر کسی نقصان کے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر ہی 140 رنز کا حدف مکمل کرلیا ، کپتان نثار علی 31 گیندوں پر 72 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کی ٹرافی بھی اپنے نام کی
قومی ٹیم نے شاندار کامیابی پر گراونڈ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور نعرہ تکبیر کی گونج میں پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا ۔ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اس سے قبل پاکستان دو بار ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرچکا ہے قومی ٹیم کی سپورٹ کے لیے بچوں اور شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔
فیس بک کمینٹ