Browsing: بلاول

اس کا 1977ء کے بعد کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور بھٹو کی کرشمہ سازی پر مبنی تھا پھر یہ تبدیل ہو کر اینٹی نواز شریف ہو گیا۔ پیپلز پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ سے مراسم بڑھائے تو ووٹر نے یہ جھٹکا برداشت کر لیا مگر جونہی نواز شریف اور بے نظیر نے میثاق جمہوریت کیا اینٹی نون لیگ ووٹر بیانیےکے تضاد کو برداشت نہ کر سکا اور اب سنٹرل پنجاب میں سوائے پرانے جیالوں کےعوامی ووٹ بینک غائب ہو چکا ہے۔