Browsing: رضی الدین رضی

میں نے رضی کی تحریر کو ہمیشہ تازہ ہوا کے طور پر محسوس کیا ہے اس کی شاعری ہو اس کے کالم ہوں یا اس کی تنقید ہو ان سب میں تازہ ہوا ہوتی ہے اور ایک شکایت اور گلے کے عنصر کے ساتھ ساتھ اس کی تحریر میں بڑا تیکھا پن ہے ۔

تبدیلی یا دن بدلنے کی خواہش میں 2025تک پہنچنے والی شاعری انٹرنیٹ پر "دن بدلیں گے خاناں "سے ہوتی ہوئی اس مقام پر آچکی ہے جب ایک دوسرے سے بدلے لینے پر مصر ہوتے ہوئے، ہمیں بالکل یقین نہیں ہے کسی بھی لحاظ سے دن بدلیں گے ۔چلیں کچھ سچی اور سیدھی سادی باتیں کرتے ہیں کیوں کہ بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ آج اردو ادب کے طالب علم کو سب کچھ آتا ہے سوائے اردو کے ۔۔۔۔۔رضی الدین رضی صاحب ملتان میں ادب و صحافت کا معتبر حوالہ ہیں۔۔۔

رضی الدین رضی کے ویسے تو چار شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں مگر پہلی محبت کی طرح اسے یہ اولیں مجموعہ زیادہ پسند ہے اس لئے اسے دوبارہ شائع کیا ہے پیپر بیک میں ۔ اس لئے قیمت بہت کم رکھی ہے یعنی 600 روپے ، رضی نے ایک بک کلب بھی بنا رکھا ہے جس کے اراکین کے لئے یہ مجموعہ مفت دستیاب ہے ۔