Browsing: زرداری

عمران خان کے نام پر اگرچہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے لوگ موجود ہیں لیکن اگر پارٹی ارکان ان ووٹروں کی رائے کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے تو یہ مقبولیت بکھرنے لگے گی۔

’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘نے اسلام آباد کانفرنس کے اختتام پر جاری بیان میں فوری انتخابات کو ملکی مسائل کا حل قرار دیا ہے۔ حکومت میں شامل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو اس ایک نکاتی سیاسی مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ مشکوک انتخابات کے سائے سے نکلنے کا شاید یہ ایک بہتر اور باعزت آپشن ہو۔