Browsing: زکریا یونیورسٹی

اب دو ہی راستے ہیں: یا تو عوام اس سرکاری تعلیمی ڈھانچے کی تباہی کے خلاف کھڑے ہوں، یا پھر خاموشی اختیار کریں اور دیکھیں کہ کیسے چند سرمایہ دار اور سیاستدان ان کے بچوں کے مستقبل کو بیچ کھاتے ہیں۔ کیا تعلیم اب صرف وہی حاصل کرے گا جس کی جیب میں بھاری فیس ہو؟ کیا سرکاری یونیورسٹیاں یونہی برباد ہوتی رہیں گی؟ یا پھر عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ تعلیم کسی کی جاگیر نہیں، بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے؟ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی، تو کل تعلیم صرف ان کے لیے ہوگی جن کے بینک اکاؤنٹس بھرے ہوئے ہوں گے، اور باقی سب بس خواب دیکھتے رہ جائیں گے ۔