Browsing: پی ٹی آئی

اسلام آباد کے علاوہ تین صوبوں میں قانون کی دفعات اور انتظامی طاقت استعمال کرکے خیبر پختون خوا کے علاوہ کسی حکومت نے تحریک انصاف کو کسی قسم کا اجتما ع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے باوجود احتجاجی ریلیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ متعدد شہروں میں اس عذر کی بنا پر تحریک انصاف کے متعدد لیڈروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ کوئٹہ کے سوا کہیں سے قانون کی ’خلاف ورزی‘ کی اطلاع نہیں ملی۔