کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے جن مسافروں کو گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے قتل کیا ان میں سے تین مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔ مرنے والوں میں محمد اسحاق ولد محمد حیات ملتان جب کہ اجمل ولد اللہ وسایا لودھراں سے تعلق رکھتے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں منڈی بہاؤالدین کے عاصم علی ولد محمود علی ، فیصل آباد کے شوکت علی ولد سردار علی ، بورے والا کے عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی ، شیخوپورہ کے محمد عاشق ولد داؤد علی اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی عاشق حسین ولد غلام سرور شامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ