ملتان 🙁 اے پی پی )ا یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کی ہدایت پربدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اوریوٹیلٹی سٹور کارپوریشن بہاولپورکے ریجنل منیجر ملک سعید احمد خان سمیت فیصل آباد ،کراچی ،لاہور ،ملتان ،اسلام آباد پشاور ،کوئٹہ اورسکھر زونز کے متعدد افسروں اوراہلکاروں کو معطل کردیاہے ۔
وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ افسروں کی بددیانتی کی شکایات موصول ہوئی تھیںجن کے بارے میں تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔وفاقی وزیرصنعت نے ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ترجیحی بنیادوں پرمکمل کی جائیں اورانکوائری رپورٹ سات دن میں پیش کی جائے ۔دریں اثناءآٹے اورگھی کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اسلام آباد کے اے ایس ایم غلام فرید کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرادی گئی ہے ۔
فیس بک کمینٹ