Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چار بزرگ جن کا احترام سیکھنے میں ایک عمر صرف ہوئی۔۔وجاہت مسعود
کالم

چار بزرگ جن کا احترام سیکھنے میں ایک عمر صرف ہوئی۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹردسمبر 31, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لیجئے صاحب، اس برس کی آخری صبح آن پہنچی۔ آج کا سورج ڈوبے گا تو کل نئے برس میں جاگیں گے۔ اس برہمن کی کوئی خبر نہیں جو غالب کو اچھے سال کی نوید دیا کرتا تھا۔ آخری مرتبہ اسلام آباد کی نواحی پہاڑیوں میں دیکھا گیا تھا۔ معلوم ہوتا ہے ہمارے عہد کے برہمنوں نے اقبال کو پڑھ لیا ہے اور اب اپنی خوش خبریاں ان جوانوں ہی کو سناتے ہیں جو ستاروں پر کمند ڈالتے ہیں۔ ہمارے شاعر اختر حسین جعفری کو بھی دعویٰ تھا، ’اک ستارے میں ہے مکاں میرا‘۔ مگر ہمارے نجومی کے نجم اور ہیں، فلک اور ہے…. چاند میری زمیں، پھول میرا وطن۔ یوں بھی نئے سال کی پیش گوئی میں ہمارے لئے رکھا ہی کیا ہے۔ گزرے برس میں ہمیں کیا اختیار تھا جو آنے والے برس کی راہ دیکھیں۔ اس سے بہتر ہے کہ کچھ دل کی باتیں کی جائیں۔ عمر رواں کی شفق نمودار ہو چکی۔ اب راز کھولنے میں کیا ہرج ہے۔ جو نشان تھے گہرے ہو چکے اور جو دھبے لگے، وہ اب مٹنے کے نہیں۔
آپ تو جانتے ہیں کہ آج کل ہمارے نوجوانوں میں بہت سا خروش بھرا ہے۔ کوئی چالیس برس پہلے ہم پر بھی یہ فصل گزری۔ ستر کی دہائی آخری دموں پر تھی۔ ہم تب بھی، آج کل ہی کی طرح منقسم تھے۔ نفرت میں بلند آہنگ اور محبت میں کوتاہ۔ جیسے اب ٹیلی ویژن پر صحافی کسی کو فرشتوں کی قبا پہناتا ہے اور کسی کو ابلیس کے بہروپ میں بیان کرتا ہے، ہمارے لئے چوگان کا میدان اخبار اور کتاب کے صفحے پر سجتا تھا۔ اندھی عقیدت اور بے پناہ نفرت کا معیار یہ کہ جو پڑھا، اس پر ایمان لے آئے۔ اگر نوائے وقت پر نظر پڑ گئی تو بھٹو صاحب فسطائی ہو گئے۔ اگر امروز میں ’قسمت علمی و ادبی‘ سے گزر گئے تو مولوی ترقی کا دشمن ٹھہرا۔ کچے آنسو، چھچھلی لاگ۔ تو بھائی، درویش نے چھوٹتے ہی چار برے لوگ چھانٹ لئے۔ نام بتاؤں؟ الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمن شامی، انتظار حسین اور عطاالحق قاسمی۔ بس ایک ایک جملے میں ان کے گناہ و ثواب کی میزان سمیٹ رکھی تھی۔
الطاف صاحب تو اس لئے معتوب تھے کہ جب مشرقی پاکستان میں ہم وطنوں کے خلاف سنہ 71 کا فوجی آپریشن ہو رہا تھا تو انہوں نے ڈائجسٹ میں ’محبت کا زمزم بہ رہا ہے‘ کے عنوان سے ’کچھ لکھا تھا‘۔ مجیب الرحمن شامی اس لئے راندے گئے کہ انہوں نے جنرل ضیاالحق سے انتخابات کے التوا کا مطالبہ کیا چنانچہ آمریت پسند ٹھہرے۔ عطا الحق قاسمی اپنے کالموں میں سرخوں پر چبھتے ہوئے فقرے کستے تھے۔ مثلاً ایک جملہ یاد آیا۔ ’یہ لوگ مکمل طور پر روسیائے گئے ہیں‘۔ ہائے کس بلاغت سے ایک لفظ میں روس اور روسیاہ کو باندھا تھا۔ مگر تعصب میں آنکھ ہنر پر کہاں ٹھہرتی ہے۔ یہ ٹکڑا گویا نیزے کی انی بن گیا۔ اور باقی رہے انتظار حسین، تو انہیں اٹھتے بیٹھتے ترقی پسندوں بالخصوص کرشن چندر کے بخیے ادھیڑنے کی چیٹک تھی۔ انتظار صاحب ترقی پسند ادیبوں کو اکہرا کہتے تھے تو واللہ بہت ہی برا لگتا تھا۔ عزیزو، یہ ہمارے علم کا کل مآل تھا۔ کمیت اب بھی وہی ہے، کیفیت بدل گئی ہے۔ اب کایا کلپ کا قصہ سنیے۔
الطاف حسن قریشی نے مضامیں کا وہ بدنام عالم سلسلہ 1971 میں نہیں، 1966 کی تیسری سہ ماہی میں لکھا تھا۔ شیخ مجیب الرحمن نے اپنے چھ نکات فروری 1966 میں پیش کئے تھے۔ 66ءاور 71ءمیں پانچ برس کا وقفہ ہمارے مہربانوں نے دریا برد کر رکھا تھا۔ روبرو ملاقات کا موقع ملا تو جانا کہ الطاف حسن قریشی تو الطاف کی چھٹکی ہوئی چاندنی ہیں۔ صحافت میں ساٹھ برس کا سوم رس متھ چکے ہیں۔ ان سے سیکھنا چاہیے۔ اپنی بے بظاعتی پر ندامت ہوئی۔ مجیب الرحمن شامی سے نیاز بعد میں ہوئے، مارشل لا عدالت میں ان کا وہ بیان نظر سے گزر چکا تھا جسے آزاد پاکستان میں قول فیصل کا عنوان دینا چاہیے۔ 1998 کے مئی میں شامی صاحب کی اصابت رائے کا مشاہدہ کیا تو دل سے سب کدورت دھل گئی اور گہرے احترام نے جنم لیا۔ انتظار حسین کے بارے میں اپنی غلطی کا احساس بہت پہلے ہو گیا تھا۔ درویش کا مبتدی ذہن اکہرے اور تہ دار کی تمیز ہی سے قاصر تھا۔ انتظار حسین ادب کی ٹکسال سے اترا ہوا کھرا سکہ تھے۔ عطاالحق قاسمی صاحب سے ہماری حقیقی ملاقات پرویز مشرف آمریت کی کٹھالی میں ہوئی۔ درد کی سانجھ میں بہت زور ہوتا ہے۔ ایک ہی نظر میں کشمیر، امرتسر اور قاسمی صاحب سے محبت ہو گئی۔ اب یہ بھی عرض کی جائے کہ نئے برس کی دہلیز پر کھڑے ہو کر آپ کو یہ حکایت کیوں سنائی۔
آج کل ہم تاریخ کے اس موڑ سے گزر رہے ہیں جہان نفرت کی دیواریں اونچی اٹھائی جا رہی ہیں، گزر گاہوں میں کشادگی ایسی کمیاب کہ راستہ سجھائی نہیں دیتا۔ یہ مقبولیت پسند سیاست اور اکثریت کی زورآوری کے دن ہیں۔ امریکا سے روس اور بھارت سے پاکستان تک، جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے۔ پچھلی صدی کے تجربات نے ہمیں سکھایا کہ انسانیت کا حتمی راستہ نفرت کے اندھیرے سے نہیں، دوسروں کی تفہیم، اختلاف کے احترام اور ایک ایسی دنیا کے خواب سے نکلے گا جہاں سب کے لئے علم، رزق اور تخلیق کی فراوانی ہو گی۔ ہٹلر سارے یورپ پر قابض ہو گیا تھا۔ جاپان کا جنرل ٹوجو منچوریا تک جا پہنچا تھا۔ پھر کیا ہوا؟ نفرت کا شعلہ اندر سے جل بجھتا ہے۔ محبت کی پنیری پتھر سے سر نکال لیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ظلم، ناانصافی اور جبر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جائیں۔ اپنے موقف پر قائم رہنا اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا اعلیٰ ترین نیکی ہے۔ یہ نیکی تعصب کے تاریک غار میں نہیں، شفاف مکالمے کے اجالے میں کلام کرتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ایک دوسرے کی ذات سے الجھنے کی بجائے اپنی آنکھ انسانوں کے سانجھے نشیمن پر رکھی جائے۔ انسان شیطان یا فرشتہ نہیں ہوتے۔ تاریخ کا دریا پیچ دار راستوں سے گزرتا ہے۔ اگر آنے والے برس میں اس شعور سے چلیں گے تو اس عہد کی جاں گسل گھٹن تاریخ کی پھیلی ہوئی کتاب پر ماضی کا ایک نشان بن کر رہ جائے گی۔ ہمارے بعد آنے والی نسلیں اس کتاب کو روشن چراغوں کی بستی میں فخر سے پڑھیں گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleابرِ شفق آلودہ کی قسم۔یہ سب سچ ہے۔۔کشور ناہید
Next Article ایک نئے باجوہ ڈاکٹرائین کی ضرورت۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.