Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»دروازہ نہیں کھلتا ؟ زنجیر ہلاتے رہیں ۔۔ وجاہت مسعود
تجزیے

دروازہ نہیں کھلتا ؟ زنجیر ہلاتے رہیں ۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹرجنوری 18, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ جو بڑے لوگ ہوتے ہیں، جینے کا ہنر بھی جانتے ہیں، بات کہنا بھی انہیں آتی ہے اور یہ رقیب سے بھی راز و نیاز کر لیتے ہیں۔ عرفان اور نروان کی ان منزلوں کا اندازہ نیاز و ناز سے ہوتا نہیں۔ ہم جیسے کم نظر اپنی ناک سے آگے نہیں دیکھ پاتے، دشت نوردی کا حوصلہ اور گہرے پانیوں سے شناوری کی تاب نہیں رکھتے، نتیجہ یہ کہ مٹھی بھر ریت سے ایک تنک سا سچ تراش کے خود ہی سجدے میں گر جاتے ہیں، مفروضہ اختلاف کی اوٹ سے دوسروں پر نظر حقارت ڈالتے ہیں۔ اس سے ہماری انا کی تسکین ہوتی ہے، اپنے احتساب سے نجات مل جاتی ہے۔ ایک دن اسی نیم تاریک، نیم روشن منطقے میں ادھر ادھر بھٹکتے بغیر کوئی نشان چھوڑے فنا کی حتمی تاریکی میں اتر جاتے ہیں۔ جستجو کا پہاڑ ہم سے سر نہیں ہوتا اور معنی کی نعمت ہمیں میسر نہیں آتی۔
جدید اردو ادب کے چار بڑے نام لیجئے۔ فیض احمد فیض، اشفاق احمد، منیر نیازی اور انتظار حسین۔ ان میں سے ہر ایک کا اپنا رنگ اور اپنا مسلک تھا۔ اپنی افتاد اور اپنا لحن تھا، اپنے موضوعات تھے اور شخصی تاثر میں اجرام فلکی جیسا فاصلہ۔ 1959میں منیر نیازی کے پہلے مجموعے ’ تیز ہوا اور تنہا پھول‘ پر اشفاق احمد نے دیباچہ لکھا۔ جیسی اعلیٰ شاعری تھی، ویسا ہی جھرنے جیسا رواں پیش لفظ تھا۔ 1983میں ’ساعتِ سیار‘ آیا تو فیض صاحب نے پیش لفظ تحریر فرمایا۔ منیر کی جامع و مانع قدر پیمائی کے بعد بہت محبت سے اختصار ہی کی شکایت کی۔ فیض صاحب کا اپنا Song Swan’شام شہر یاراں‘ آیا تو اس پر اشفاق صاحب کا دیباچہ جگمگا رہا تھا۔ پڑھ لیجئے کہ فیض کو کس مقدس مجلس میں بچشم تصور دکھایا ہے۔
ان تین بزرگوں کی دنیا سے الگ بستی انتظار حسین کی تھی۔ انتظار صاحب مصری کی ڈلی تھے اور منیر نیازی ایک جرعہ تلخاب۔ محمود الحسن سے انتظار حسین کا قول روایت ہے کہ ’شاعری میں منیر نیازی کے ہاں مجھے لگا جو میں کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ کہہ رہا ہے‘۔ بات یہ کہ اختلاف رائے کو مخالفت نہیں سمجھنا چاہئے۔ اختلاف کا احترام اپنی جگہ لیکن عناد پالنے سے اپنے ہی پاؤں کٹ جاتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت ہی کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ پرویز مشرف کراچی میں پلے بڑھے اور اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ منتخب وزیراعظم کو سزائے موت سنانے اور خود ساختہ صدر کی داد رسی کی سعادت البتہ لاہور ہائی کورٹ کے حصے میں آئی۔ ایں سعادت بزور بازو نیست۔ درویش نے قانون کی تعلیم پائی، اس پیشے سے وابستگی نہیں رہی۔ قانون جاننا اور اس کے بارے میں رائے رکھنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر متعدد آئینی اور قانونی سوال اٹھتے ہیں۔ خصوصی عدالت 17دسمبر 2019کو فیصلہ سنانے کے بعد عملی طور پر تحلیل ہو گئی اور اس کے فیصلے پر قانون کے مطابق صرف سپریم کورٹ ہی میں اپیل کی گنجائش ہے۔ سپریم کورٹ نے 19مارچ 2014کو انور منصور خان کی طرف سے خصوصی عدالت کے اختیار سماعت کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی موجودگی میں ہائی کورٹ کا فیصلہ محل نظر ہے۔
حسن اتفاق سے انور منصور مارچ 2014میں پرویز مشرف کے وکیل تھے اور اب اٹارنی جنرل ہیں۔ اتفاق سے انور منصور خان کو چھ برس تک 19مارچ 2014کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کا خیال نہیں آیا۔
لاہور کی عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ کے مصطفیٰ کیس (2016) سے استفادہ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ خصوصی عدالت کے قیام کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔ پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے قیام کی سفارش وزارت قانون نے 2013میں کی تھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے 2016میں ہونے والی آئینی تشریح کا اطلاق 2013کے اقدام پر کیسے ہو سکتا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ نے نتیجہ نکالا ہے کہ پرویز مشرف کو 2010کی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں آرٹیکل چھ کی تبدیل شدہ شکل کی روشنی میں سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ 2009میں سندھ بار ایسوسی ایشن کیس میں سپریم کورٹ کے 14رکنی بنچ نے ارٹیکل 6کے اصل متن میں موجود الفاظ تنسیخ (Abrogate) اور خلل اندازی (Subvert) کی تشریح کر دی تھی جو 3نومبر 2007کے اقدام کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کا اٹھارہویں آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں۔
عزت مآب جسٹس مظاہر نقوی نے آئین کی تنسیخ کے ضمن میں جنرل ضیاء الحق کے انٹرویو کا حوالہ دیا ہے کہ مرحوم جنرل نے آئین کو بارہ صفحات کا کتابچہ قرار دیا تھا۔ پرویز مشرف نے بھی آئین کو کوڑے دان کے قابل قرار دیا تھا اور یہ اعلان کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔ پرویز مشرف کے رفیق جنرل شاہد عزیز نے اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ آئین کے تحفظ کو اپنا فرض نہیں سمجھتے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کہتی ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342کے تحت پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ نہیں کی گیا۔ اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سپریم کورٹ میں دیا گیا فیصلہ موجود ہے کہ اگر ملزم متعدد مواقع دیے جانے کے باوجود بیان دینے سے دانستہ انکار کرے تو اس کا یہ قانونی حق ساقط ہو جاتا ہے۔
آئین کے آرٹیکل چھ میں مستغیث کا مقام وفاقی حکومت کو سونپا گیا ہے۔ اس مقدمے میں حسن اتفاق سے ملزم کے سابق وکیل ہی وفاق کی نمائندگی کر رہے تھے اور عدالت عالیہ نے علی ظفر کو عدالتی معاونت کے لئے چنا جنہوں نے اپنی قانونی بصیرت کی روشنی میں فریق مخالف کے موقف سے اتفاق کر لیا۔ ملکی دستور کی تنسیخ کے مقدمے میں 22 کروڑ باشندوں کا وکیل ہی موجود نہیں تھا۔ عشروں پر پھیلے دکھوں کی اپیل میں ہماری دلیل کی شنوائی نہیں ہوئی۔ تاریخ کا دروازہ ابھی باقی ہے۔ زنجیر ہلاتے رہنا چاہیے۔ مقدمہ حق حکمرانی کا ہو تو یہ سوچ کر دستبردار نہیں ہوتے کہ دروازہ نہیں کھلتا۔
( بشکریہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف ذوالفقار علی بھٹو لاہورہائیکورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچھبّا انقلابی ۔۔ 2 ۔۔ عطاءالحق قاسمی
Next Article شاہی نوالہ چھوڑ کر اپنی محنت کا فیصلہ ۔۔ کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"اعتراف” سے کچھ سبق ، ضیاء نے بھٹو حکومت کیوں ختم کی ؟ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 21, 2026

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.