• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصارئے»اسے کہنا دسمبر آ گیا ہے ۔۔ وجاہت مسعود
اختصارئے

اسے کہنا دسمبر آ گیا ہے ۔۔ وجاہت مسعود

رضی الدین رضیدسمبر 3, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arsh-siddiqui
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لفظ تو یہیں کہیں خوار و زبوں پھرتا ہے۔ پھر ایک شاعر آتا ہے۔ وقت کی دھول میں سرگرداں، خلق کے قدموں میں پامال لفظ کو محبت سے اٹھاتا ہے، اسے جھاڑ پونچھ کر تجربے کے خدوخال بخشتا ہے، کیفیت کے سیاق و سباق میں رکھ دیتا ہے۔ لفظ شاعر کی سطروں میں سج جائے تو جانو، سپھل ہو گیا۔ شاعر لفظ کو زندگی عطا کرتا ہے لیکن ظالم چترکار اسے بھی ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لیتا ہے۔ منیر نیازی نے کہا تھا۔۔۔۔

میں جس سے پیار کرتا ہوں، اسی کو مار دیتا ہوں

منیر نیازی نے ان گنت لفظوں سے پیار کیا۔ عشق کا تو بہانہ تھا، منیر نیازی نے اپنے داخل میں ایک دہشت گاہ تعمیر کر رکھی تھی۔ اسے لفظوں کو اغوا کرنے، اپنی حیرت میں گم کرنے اور آئندگاں کی ضیافت کے لئے سررہگزار رکھ دینے سے غرض تھی۔

غالب نے بھی ایک ڈومنی کو مارنے کا اعتراف کیا اور صاف بچ نکلا۔ یہ بتایا ہی نہیں کہ اردو لغت میں کیسی چنگیز خانی یہ مغل بچہ کر گیا۔ جس لفظ کو چاہا، گنجینہ معنی کا طلسم بنا دیا۔۔۔ اپنے لحن کا ایسا قفل لگا دیا کہ وہ لفظ دہلی والے اسداللہ خان سے منسوب ہو گیا۔

دسمبر کا لفظ کہیں انیسویں صدی کے اوائل میں اردو والوں سے متعارف ہوا ہو گا۔ قریب دو سو برس ہم سب جاڑے کی چاندنی میں کمہلائے رہے۔ اور پھر بلدہ ملتان کی بالو دھرتی پر ایک شاعر اترا۔ ارشاد الرحمن نام تھا، عرش صدیقی اختیاری تعارف تھا۔ 21 جنوری 1927 کو مشرقی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پیدا ہوئے۔ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں تعلیم پائی۔ انگریزی کے استاد تھے۔ افسانے اور تنقید کی زمینوں میں پاکوبی کی۔ مگر اردو ادب میں ایک مختصر سی نظم سے نام پایا۔ اسے کہنا، دسمبر آ گیا ہے۔
اسے شعر کا کرشمہ سمجھنا چاہیے۔ دسمبر کی کہر آلود تنہائی نے اردو شعر میں ملتان جیسے خطہ گرم کے توسط سے جگہ پائی۔ معلوم ہوا کہ خواہش کے شعلے کے بیچوں بیچ کہیں آرزو کی ٹھنڈک ضرور ہوتی ہے۔ عرش صدیقی اپریل 1997 میں رخصت ہوئے تھے۔ بیس دسمبر گزر چکے۔ دسمبر کا مہینہ مگر آتا ہے تو اہل دل زانو سے سر اٹھا کر گویا خود کلامی کرتے ہیں۔۔۔۔

اسے کہنا دسمبر آ گیا ہے

دسمبر کے گزرتے ہی برس اک اور ماضی کی گپھا میں

ڈوب جائے گا

اسے کہنا دسمبر لوٹ آئے گا

مگر جو خون سو جائے گا، جسموں میں نہ جاگے گا

اسے کہنا، ہوائیں سرد ہیں اور زندگی کہرے کی

 

دیواروں میں لرزاں ہے

اسے کہنا، شگوفے ٹہنیوں میں سو رہے ہیں

اور ان پر برف کی چادر بچھی ہے

 

اسے کہنا اگر سورج نہ نکلے گا

تو کیسے برف پگھلے گی

اسے کہنا کہ لوٹ آئے
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

دسمبر عرش صدیقی لاہور ملتان منیر نیازی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدرود والوں سے چند سوال ۔۔۔ رضی الدین رضی
Next Article حق کی فتح مبین اور ہمارے دیو بندی و بریلوی اثاثے ِِ۔۔ عمار غضنفر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت

جون 4, 2023

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم

جون 4, 2023

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب

جون 4, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.