Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کی لت میں مبتلا ہو گیا تھا: وسیم اکرم
کھیل

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کی لت میں مبتلا ہو گیا تھا: وسیم اکرم

ایڈیٹراکتوبر 29, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کی لت میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم انھوں نے اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس عادت کو ترک کر دیا تھا۔56 سالہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 2003 میں ریٹائرمنٹ تک 900 سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اپنی نئی سوانح عمری میں وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دنیا بھر میں ٹی وی پر بطور تجزیہ کار خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ جب انھوں نے کوکین کا استعمال شروع کیا۔انھوں نے ’دی ٹائمز‘ کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’جنوبی ایشیا میں شہرت کے کلچر سے آپ کا ذہن بھر جاتا ہے، یہ پُرکشش ہوتا ہے اور آپ کو خراب بھی کر سکتا ہے۔‘
’آپ ایک رات میں 10 پارٹیوں پر جا سکتے ہیں۔ اور کچھ جاتے بھی ہیں۔ اس کا میرے پر بہت بُرا اثر ہوا۔‘وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما کی وفات 2009 میں ایک نایاب فنگل انفیکشن کی وجہ سے ہوئی تھی۔
وہ کہتے ہیں کہ ’ہما کا آخری بے غرض اور لاشعور اقدام میری منشیات کی لت چھڑوانا اور میرا علاج کرنا تھا۔‘’پھر یہ طرز زندگی ختم ہو گیا اور میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔‘
وسیم اکرم نے 1984 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انھوں نے پاکستان کے لیے 104 ٹیسٹ اور 356 ون ڈے میچ کھیلے اور 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے چمکتے ستارے تھے۔
انھوں نے 1993 سے 2000 کے درمیان 25 ٹیسٹ اور 109 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی۔ انھیں کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بولرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔وسیم کہتے ہیں کہ جب وہ اپنی بیوی ہما اور مانچسٹر میں دو بیٹوں سے دور ہوتے تھے تو اس دوران ان کا کوکین پر انحصار بڑھ جاتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران انھیں کوکین کی ایک لائن کی آفر کی گئی تو یہ لت بے ضرر انداز میں شروع ہوئی۔ ’میرا استعمال مسلسل بڑھتا گیا اور سنجیدہ ہو گیا۔ میں ایک ایسے لمحے کو پہنچ گیا کہ مجھے کچھ بھی کرنے کے لیے اس کی ضرورت محسوس ہوتی تھی۔‘
وسیم اکرم نے بتایا کہ ’ہما نے میرے بٹوے میں کوکین کا پیکٹ دیکھا۔۔۔ اس نے کہا آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔ میں نے اس سے اتفاق کیا۔ یہ معاملہ ہاتھ سے نکل رہا تھا، میں اسے کنٹرول نہیں کر سکتا تھا۔ (کوکین کی) ایک لائن دو میں تبدیل ہوسکتی تھی، دو چار میں، چار ایک گرام میں، ایک گرام دو میں۔ میں سو نہیں پاتا تھا۔
’میں کچھ کھا نہیں سکتا تھا۔ مجھے میری ذیابیطس کی فکر نہیں رہتی تھی۔ اس سے میرے سر میں درد اور مزاج میں تبدیلیاں آتی تھیں۔ لت میں مبتلا بہت سے لوگوں کی طرح، میرے اندر ایک حصے نے اس دریافت کا خیرمقدم کیا: اسے خفیہ رکھنا مجھے تھکا رہا تھا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے معلوم ہے کہ اس وقت ہما تنہا ہوتی تھیں۔ وہ کراچی میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے پاس جانے کی خواہش کا اظہار کرتی تھیں۔ میں اس پر ہچکچاتا تھا۔‘
’کیوں؟ شاید اس لیے کیونکہ میں خود سے کراچی جانا پسند کرتا تھا، یہ دکھاوا کرتا تھا کہ کام کے لیے جانا ہے جبکہ دراصل اس کی وجہ وہاں پارٹی کرنا تھی۔ اکثر یہ ایک وقت میں کئی دنوں تک جاری رہتی تھی۔‘
وہ کہتے ہیں کہ اس بارے میں ان کی بیوی کو پتا چلا جس کے بعد انھوں نے منشیات کی لت چھٹکارے کے لیے مدد طلب کی۔ وہ کہتے ہیں کہ لاہور کے ایک ری ہیب (منشیات کی لت چھڑوانے کے ہسپتال) میں ان کا تجربہ بُرا رہا تھا اور 2009 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران وہ دوبارہ اس لت میں مبتلا ہو گئے تھے۔ اس دوران وہ بطور کرکٹ تجزیہ کار کام کر رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے منشیات کا استعمال مقابلوں میں ’ایڈرینالائن رش‘ کا متبادل تھا ’جسے وہ بہت زیادہ یاد کرتے تھے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کے بعد ہما کی موت ہوئی اور اس پر انھوں نے یہ عادت ترک کر دی۔
وسیم اکرم نے دوبارہ شادی کی تھی اور اپنی دوسرے بیوی کے ساتھ ان کی ایک نوجوان بیٹی ہے۔وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات کا بھی جواب دیا ہے۔ انھوں نے کسی بھی طرح کی کرکٹ کرپشن میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
سال 2000 میں پاکستانی کھلاڑی سلیم ملک اور عطا الرحمان پر میچ فکسنگ کے الزامات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس سکینڈل پر جسٹس ملک قیوم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم کے خلاف میچ فکسنگ کے ناقابل تردید ثبوت نہیں پائے گئے تاہم شک کی بنیاد پر بورڈ کو سفارش کی گئی کہ انھیں نہ صرف قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے بلکہ ان کی سرگرمیوں اور مالی معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس کے علاوہ اُن پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
تاہم وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب لکھنے تک یہ رپورٹ نہیں پڑھی۔ ’مجھے معلوم تھا کہ میں بے قصور ہوں۔‘’ہر چیز اس بارے میں بھی کہ اِس نے کہا، اُس نے کہا۔ میں نے کسی سے سنا ہے۔ وسیم کے کسی اور کے ذریعے پیغام بھیجا وغیرہ۔ میرا مطلب ہے کہ یہ سننے میں بھی درست نہیں لگتا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’میرے لیے یہ شرمندگی کا باعث ہے کیونکہ میرے بچے بڑے ہوگئے ہیں اور وہ سوال پوچھتے ہیں۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وسیم اکرم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’عمران خان حکومت سے نہیں ادھر مذاکرات کر رہے ہیں ’جتھوں گل مکدی اے‘: پرویز الٰہی
Next Article عمران ریاض اور معید پیرزادہ پاکستان چھوڑ گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: وسیم اکرم نے سیمی فائنل کیلئے اپنی 4 فیورٹ ٹیمیں بتادیں

جون 6, 2024

ریورس سوئنگ کا فن ہم نے عمران خان سے سیکھا : وسیم اکرم

دسمبر 13, 2020

وسیم اکرم اور میری وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ تعلقات میں بہتری ہوئی ،مائیکل ایتھرٹن کا انکشاف : عمران عثمانی

اپریل 11, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.