ملتان : سال 2024ء کو الوداع اور 2025ء کے استقبال کےلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کے استقبال کےلئے آتش بازی کی تیاریاں کی ہیں۔
اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان شہری شرجیل نے کہا کہ ہم نئے جذبے کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں گے ۔یہ سال اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ 2024 میں میکانکی ذہانت نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔یہ ٹیکنالوجی آنے والے برس میں ہمارے لیے نئے امکانات لے کر آرہی ہے۔مقامی ہوٹل کے منیجر رحیم نے بتایا کہ رات بارہ بجے مختلف گروپوں نے نیو ائیر پارٹی کےلئے بکنگ کر رکھی ہے۔ہمارے پاس اب گنجائش باقی نہیں رہی لیکن لوگ مسلسل رابطہ کر رہے ہیں ۔دوسری جانب ایک مقامی بیکری کے مالک راشد سعید نے بتایا کہ ہم بڑے پیمانے پر نئے سال کے کیک بھی تیار کر رہے ہیں۔بہت سے لوگوں نے آرڈر پر بھی کیک بنوائے ہیں ۔کیک کی قیمت 2 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے اور لوگوں کی پسند کے مطابق اس میں اضافہ کیا جاتا ہے۔
فیس بک کمینٹ