والینسیا:سپین میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام ابھی تک جاری ہے۔اب تک تقریباً 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں والینسیا کے علاقے میں ہوئی ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیلاب نے پل تباہ کر دیے ہیں اور شہر کیچڑ سے بھرے ہیں۔ پلوں کی تباہی کے باعث کئی آبادیاں پانی، خوراک یا بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔
کچھ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر مقامی حکام سیلاب کے خطرے کے بارے میں جلد خبردار کر دیتے تو مزید جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔اگرچہ والینسیا اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں موسم اب بہتر ہے تاہم جنوبی سپین میں رہنے والوں کے لیے خطرہ برقرار ہے اور سنیچر کو مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔
فیس بک کمینٹ