• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, جون 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟
  • ارشد شریف کی والدہ کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی، دیگر افراد کو شامل کرنے کی درخواست
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست
  • علی محمد خان پشاور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
  • جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»میں نے کیا سعودیوں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟ : بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

میں نے کیا سعودیوں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟ : بات سے بات / وسعت اللہ خان

رضی الدین رضیفروری 25, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب 70 کے عشرے میں ماؤزے تنگ کے تطہیری ثقافتی انقلاب کی سخت زمین سے دینگ ژاؤ بینگ کا یہ نعرہ پھوٹا کہ امیر ہونا کوئی بری بات نہیں اور پھر چینی کیمونزم کے بازو میں تھوڑی سی سرمایہ داری کا انجیکشن لگاتے ہوئے یہ دلاسہ دیا گیا کہ بلی سیاہ ہے کہ سفید، کیا فرق پڑتا ہے اگر وہ چوہے پکڑ رہی ہے۔اس پر دائیں بازو کے دوستوں نے بائیں بازو کے چین نوازوں سے یہ بدتمیزی شروع کر دی کہ کامریڈ کیا اب بھی تم ترمیم پسندی مردہ باد، ماؤ ازم زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہو گے؟جب گوربچوف نے سوویت یونین میں پریسترائیکا (تعمیرِ نو) اور گلاسنوسٹ (کھلے پن) کا علم اٹھایا اور 70 برس بعد نجی ملکیت کا سور حلال قرار دے دیا تو دائیں بازو کے دوستوں نے ماسکو نوازوں پر رکیکیئت شروع کردی۔کامریڈ کیا اب بھی ماسکو میں سردی پڑی تو تم کراچی میں اوورکوٹ پہن لو گے؟میرے کئی بنیاد پرست کیمونسٹ، سوشلسٹ دوست تو چین کے بدعت پن اور سوویت یونین ٹوٹنے سے اتنے دل بر داشتہ ہوئے کہ کچھ این جی او سیکٹر میں چلے گئے، کچھ تبلیغی ہوگئے، بہت سے کونہ پکڑ کے بیٹھ گئے اور مارکس کا یہ تجزیہ بھی ذہن سے کھرچ دیا کہ ہر نظام کا تضاد اسی نظام کے اندر سے ابھرتا ہے۔دائیں بازو کے دوستوں نے چین میں آنے والی گہری تبدیلیوں اور سوویت یونین کے خاتمے کو پہلے تو مکافاتِ عمل سمجھا اور پھر یہ یقین کر لیا کہ بیجنگ اور ماسکو کے بعد اب واشنگٹن کی باری ہے۔ پہلے کیمونزم مردہ باد، اب لبرل ازم سیکولر ازم مردہ باد۔ خالص اسلام زندہ باد۔اور خالص اسلام کی مثال میں سعودی ریاست کو پیش کیا گیا۔ قوانین اگر وہی ہو جائیں جیسے سعودی عرب میں ہیں تو پاکستان بھی انہی فیوض و برکات سے مالامال ہو جائے گا۔ چنانچہ ضیا الحق نے سعودی علما کے مشورے سے وہ وہ قانون سازی کی جس کے ثمرات آج ہر طرف لہلہا رہے ہیں۔
خوبصورت مساجد، کثیر منزلہ مدارس، ان مدارس سے نکلنے والے سعودی نظریاتی متاثرین کے لیے فنڈنگ، سکالر شپس، ہم خیال علماِ کرام پر نوازشات و انعامات کی بارش، حج و عمرے کے کوٹے، ہر فوجی و سویلین حکمران کی ریاض کی چوکھٹ پر حاضری، ہر درخواست حکم کا درجہ، یہ لیجیے فوجی دستے، یہ لیجیے مزدور، یہ لیجیے ناپسندیدہ لوگ، آپ ہمارے نظریاتی و روحانی مرشد، ہم آپ کے جانثار مرید، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ڈھیلا نکال کے ہاتھ پر دھر دیں گے۔سعودی اسلام زندہ باد، لِبرل سیکولر فاشسٹو پاکستان چھوڑ دو اور مغربی آقاؤں کے تلوے چاٹو۔پھر ایک دن کرنا خدا کا یہ ہوا کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان نامی دینگ ژاؤ بینگ اور میخائیل گوربچوف کا جنم ہوا اور گلاسنوسٹ و پریسترائیکا کا بھوت سعودی ویژن 2030 کے نام سے سامنے آگیا۔کہاں ملکہِ برطانیہ کو بھی بادشاہ سے ملاقات کے لیے حجاب اور گاؤن پہننا پڑتا تھا اور کہاں مسز ڈونلڈ ٹرمپ اور صاحبزادی ایوانکا خادمِ حرمین کے آگے سے بال جھٹکتے ہوئے گزر گئیں۔
پچھلے ایک برس میں کوئی مہینہ نہیں جاتا کہ سعودی عرب سے سر چکرا دینے والی خبر نہ آتی ہو۔کہاں عورتوں کی ڈرائیونگ سے کنوار پنے کو خطرہ بتایا جاتا تھا اور کہاں اب عورتیں کار چھوڑ موٹر سائیکل اور ٹرک چلا سکتی ہیں، سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکتی ہیں، فتویٰ ہو گیا ہے کہ عبایہ پہننا ضروری نہیں بس معقول حجاب کافی ہے، خواتین بیشتر شعبوں میں ملازمت کر سکتی ہیں۔چار سعودی لڑکیوں کے پاپ گروپ خمسہ الضیا نے یو ٹیوب پر تباہی مچا دی۔ ریاض میں پہلے اوپرا ہاؤس کی تعمیر شروع اور لاس ویگس جیسے تفریحی شہر کی تعمیر کا منصوبہ، مارچ میں پہلا عرب فیشن وویک ریاض میں منعقد ہوگا۔اگلے 12 برس میں تین سو سینیما ہاؤس تعمیر ہوں گے۔ سعودی فلمسازوں کو اب ملک کے اندر فلمیں بنانے کی اجازت،انٹرٹینمنٹ پر اگلے 10 برس میں 64 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ولی عہد محمد بن سلمان کے بقول ’ہماری 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے لیے سعودی عرب پھر سے ایسا اعتدال پسند ملک بن جائے جس میں تمام مذاہب، ثقافتوں اور لوگوں کے لیے راہیں کھلی ہوں۔‘میں نے روس اور چین کو مکافاتِ عمل سے گزارنے والے چار جئید دوستوں کو فون کیا۔ تین نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ چوتھے نے کہا یہ سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے مجھ سے کیا پوچھتے ہو، میں نے کیا ٹھیکہ لے رکھا ہے ان کا۔ وما علینا الالبلاغ ۔۔۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کی سلطانی خطرے میں : دس اوورز میں 42 رنز پر چار آؤٹ
Next Article پاکستان کا چو این لائی اور قائد اعظم کی پریشان روح ۔۔ غضنفر علی شاہی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جون 9, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک

جون 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جون 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘ جون 9, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک جون 9, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟ جون 9, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟ جون 9, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟ جون 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.