• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:باطنی سفر
  • حامد میرکا کالم:لاپتہ سچائیاں
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کیا قانون اور انصاف ایک ہی شے ہے؟ / وسعت اللہ خان
کالم

کیا قانون اور انصاف ایک ہی شے ہے؟ / وسعت اللہ خان

رضی الدین رضیمارچ 6, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ قصہ تقریباً ہر قانون دان سناتا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران جب لندن پر جرمن فضائیہ غول در غول بمباری کر رہی تھی اور ہر جانب آگ اور ملبہ نظر آرہا تھا، وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل کو روزانہ نقصانات کی تفصیل پیش کی جاتی۔ ایک روز چرچل نے پوچھا مادی نقصانات کی تو بھر پائی ہو جائے گی، یہ بتائیے کہ عدالتیں کام کر رہی ہیں ؟ بتایا گیا کہ جی ہاں عدالتیں کام کر رہی ہیں۔چرچل نے کہا زبردست۔جب تک عدالت فعال ہے کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا۔
وہ چرچل تھا اور وہ برطانوی نظامِ انصاف تھا کہ جس پر چرچل سمیت ہر ہما شما کو اعتماد تھا اور بہت حد تک آج بھی ہے۔مگر یہ اعتماد اوپر سے نیچے تک کیوں تھا اور آج تک کیوں ہے ؟ شائد اس لیے کہ جس ملک میں عام آدمی کو ایسا لگے کہ عدالتیں بنیادی حقوق کی مسلسل غیر مشروط ضامن ہیں، وہاں اندھے انصاف پر اندھا اعتماد ہی ہو سکتا ہے۔اگر ایسی عدالتوں کا دائرہ کار چیلنج کرنا بھی ایک چیلنج ہے اور اکثر ملزم بھی ایسا چیلنج قبول کرنے سے کتراتے ہیں۔
مستحکم معاشروں میں عدلیہ پر اندھے اعتماد کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عدلیہ محض کاغذ پر نہیں حقیقت میں بھی خودمختار ہوتی ہے۔کسی مستحکم معاشرے میں بھی اسقاطِ انصاف ( مس کیرج آف جسٹس ) ہو سکتا ہے مگر اس کا زیادہ تر سبب تحقیق و پراسکیوشن کا معیار ہوتا ہے۔اگر دونوں شعبے رپورٹنگ، شواہد اور گواہی کے معاملے میں صادق اور امین نہ ہوں تو پھر دستیاب ریکارڈ اور شواہد کی بنا پر اسقاطِ انصاف ممکن ہے۔ یعنی فیصلہ غلط، ناقص یا نامکمل ہو سکتا ہے فیصلہ دینے والا غلط نہیں ہو سکتا یا نہیں ہونا چاہیے۔
ایسے متعدد کیسز تاریخ میں محفوظ ہیں جن کے فیصلے غلط شواہد کی بنا پر ہوئے مگر درست حقائق اگر برسوں بعد بھی سامنے آئے تو انھیں قبول کر کے ری ٹرائیل کیا گیا۔اس بابت سب سے مشہور کیس فرنچ آرمی کیپٹن الفریڈ ڈریفس کا ہے جسے اٹھارہ سو چورانوے میں اصل ملزم فریڈرک ہیزی کو بچانے کے لیے کاؤنٹر انٹیلی جینس کے سربراہ جارج پیکارٹ کے ایما پر شواہد گھڑ کے قربانی کا بکرا بنایا گیا اور ایک فوجی عدالت نے جرمنوں کو قومی راز فروخت کرنے کے الزام میں ڈریفس کو دس برس قید سنا دی۔اس معاملے پر فرانسیسی رائے عامہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔کچھ کہتے تھے ڈریفس کو یہودی ہونے کی سزا ملی۔دوسرے کہتے تھے دال میں کالا ہے لہذا سزا درست ہے۔جب سول سوسائٹی کے دباؤ کے سبب دستیاب شواہد کے نقائص کو ازسرِ نو جانچا گیا تو انیس سو چھ میں ڈریفس کو بری کر کے فوج میں باعزت بحال کر دیا گیا۔
مغرب تو اپنے شہریوں کے لیے ایک بہتر انصافی مشینری صدیوں پر پھیلی ناانصافی کے ملبے پر بنانے میں کامیاب ہو گیا۔مگر کیا یہی بات ترقی پذیر ممالک کے عدالتی نظام کے بارے میں بھی تیقن سے کی جا سکتی ہے کہ فیصلے ناقص ہو سکتے ہیں جج غلط نہیں ہو سکتے۔اس کا تعلق براہ راست قانون سازی کے معیار سے ہے۔اگر قانون انسان دوست ہے تو جج کا فیصلہ بھی انسان دوست ہوگا۔اگر قانون ہی انسان دشمن ہے تو پھر عدالت بھی اسی نظام کی پیداوار ہو گی اور وہی فیصلے دے گی جس سے ظلم کا نظام مضبوط ہو۔
پھر یہ بحث جنم لیتی ہے کہ عدالت کا کام صرف نافذ قانون کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے یا فطری انصاف دینا ہے۔جج کی کسوٹی یہ ہے کہ ناقص قانون کے تحت کام کرتے ہوئے بھی اس میں سے انصاف کا پہلو نکال لے۔مگر کتنے جج ایسا کرتے ہیں یا صلاحیت رکھتے ہیں۔عدالت کا دبدبہ اس کے فیصلوں سے جنم لینے والے وقار سے مشروط ہے۔وقار ختم دبدبہ ختم۔عدالت وہ ہے جس کی زنجیر عام آدمی بے دھڑک ہلائے اور مجرم انصاف کے خوف سے گھبرائے۔اگر معاملہ الٹا ہو جائے کہ مجرم تو دندناتا ہوا کمرہ عدالت میں داخل ہو اور عام سائل کے قدم عدالت کے سامنے سے گذرتے ہوئے گڑبڑا جائیں تو پھر یقیناً کوئی بنیادی گڑبڑ ہے۔
ہم بحثیت ریاست اور سماج شائد اسی مسئلے سے دوچار ہیں اور مسئلہ روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔جن ممالک میں کوئی ایک قانون لاگو ہے وہاں سقم دور کرنے اور نظرِ ثانی کی گنجائش زیادہ رہتی ہے۔لیکن کسی ریاست میں کئی اقسام کے نظام ہائے عدالت کام کر رہے ہوں تو وہاں اسقاطِ انصاف کی گنجائش اور بڑھ جاتی ہے۔اس سے اور تو کچھ نہیں ہوتا بس انصاف کی امید، عدالت کی توقیر اور ریاستی رٹ مسلسل گھٹتی چلی جاتی ہے۔اگر ایک میان میں دو فولادی تلوار نہیں ہو سکتیں تو ایک میان میں ایک سے زائد نظام ہائے منصفی کی تلواریں گھسانا کیسے ممکن ہے۔یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ حالتِ بخار میں پہلے ایلوپیتھک ٹیبلٹ کھائی جائے اس کے بعد ہومیو پیتھی کے قطرے ٹپکا لیے جائیں اور پھر حکیم صاحب کی جوارشِ جالینوس بھی نوش کر لی جائے۔ مرض اور مریض دونوں پریشان ہو جائیں گے۔
عدالت کسی بھی ریاست کا سب سے طاقتور ادارہ ہے۔لہذا اس کا امانت دار، غیر مصلحت پسند ، غیر جذباتی اور بے خوف ہونا لازمی ہے۔اگر ان اجزا میں سے کوئی بھی ایک کم یا غائب ہے تو پھر جو بھی انصاف ہوگا وہ ناقص اور امتیازی ہو گا۔مجھے جوڈیشل ایکٹو ازم کی اصطلاح آج تک پلے نہیں پڑی۔اگر نظام عدل مثالی ہے تو ان ایکٹو کیسے ہو سکتا ہے۔اگر ہو سکتا ہے تو پھر انصاف کیسے ایکٹو ہو سکتا ہے ؟کئی ممالک میں آئینی عدالت الگ سے ہوتی ہے تاکہ آئینی حقوق و فرائص اور نفاذ سے متعلق امور کو زیادہ صراحت اور تیزی سے نمٹایا جا سکے۔کئی ممالک میں کوئی بھی مقدمہ سیدھا سپریم کورٹ میں نہیں آ سکتا۔توقع کی جاتی ہے کہ فریقین ہائی کورٹ کی سطح تک مطمئن کر دیے جائیں گے اور ہر فیصلے کو مزید اوپر چیلنج کرنے کے عادی نہ ہوں گے۔اگر نظام اس قدر ناقص ہو کہ ہر مسئلے کا ازخود نوٹس لینے کی ضرورت پیش آ رہی ہو تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ زیریں عدالتوں سے کام ، فیصلہ اور نفاذ نہیں ہو پا رہا۔لہذا اعلی عدلیہ کی سب سے بڑی ترجیح یہ بنتی ہے کہ وہ اوپر سے نیچے تک عدالتی مشینری کو موثر اور فعال بنائے اور جو کام مقننہ یا انتظامیہ کر سکتی ہے وہ انھی سے کروائے۔
کوئی چوکیدار پہرے کے اوقات میں غائب ہو رہا ہے یا چاق و چوبند رہنے کے بجائے پتھر کی طرح کرسی پر دھرا رہتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں خود پہرے پر کھڑا ہو جاؤں۔ بات تو تب ہے کہ میں اسی چوکیدار کو اپنے فرائص کی ادائی پر مجبور کر دوں۔خود کھڑا ہونے سے پہرہ تو ہو جائے گا مگر چوکیدار اور شیر ہو جائے گا کہ میں اپنا کام کروں نہ کروں اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔صاحب خود آ کے پہرہ دے لیں گے۔دوسرے کا کام اپنے ذمے لے لینا حکمت نہیں۔ حکمت یہ ہے کہ جس کا کام ہے اسی سے خوش اسلوبی یا تادیب کے ساتھ بوجھ اٹھوایا جائے۔آگے آپ خود سیانے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگجرات جشن ادب اور رول ماڈل : آئینہ /مسعود اشعر
Next Article یونیورسٹیاں اورسمسٹرسسٹم کی خرابیاں ۔۔ ڈاکٹرمختارظفر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان

جون 5, 2023

محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست

جون 5, 2023

نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن

جون 5, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان جون 5, 2023
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست جون 5, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن جون 5, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی جون 5, 2023
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:باطنی سفر جون 5, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.