Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»سٹیفن ہاکنگ اور جان لیوا خواہشات : بات سے بات / وسعت اللہ خان
daud tahir

سٹیفن ہاکنگ اور جان لیوا خواہشات : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرمارچ 19, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Stephen Hawking
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانچ روز پہلے میں نے ‘معروف برطانوی سیاستدان’ سٹیفن ہاکنگ کے انتقال کی خبر ایک ٹی وی چینل کے نیوز بلیٹن میں سنی تو مجھے نیوز اینکر پر اس لیے غصہ نہیں آیا کیونکہ اسے بھی یقین نہیں ہوگا کہ سیاستدانوں کے علاوہ کسی سائنسدان کی موت بھی نیوز ہیڈ لائن ہو سکتی ہے، لہٰذا اس نے اپنے تئیں تصحیح کر کے سائنسدان کی جگہ سیاستدان پڑھ دیا ہوگا ۔ لیکن اسی روز کراچی پریس کلب میں ایک نوجوان صحافی نے سٹیفن ہاکنگ کی زندگی کو ایک جملے میں سمو کر توتے اڑا دیے۔
‘میں نے سنا ہے کہ وہ خدا کا منکر تھا اسی لیے اللہ نے اسے نشانِ عبرت بنا دیا۔ ایک انگلی بھی نہ ہلا سکتا تھا۔ زندگی بھر ویل چئیر پر رہا۔’
میں نے پوچھا علامہ خادم حسین رضوی ویل چئیر پر کیوں ہیں؟
کہنے لگا میں کج بحثی نہیں کر رہا، ملحد سٹیفن ہاکنگ کی بات کر رہا ہوں۔
خود سٹیفن ہاکنگ کو بھی اپنے یا اپنے طبیعاتی و فلکیاتی کام کی پذیرائی کے بارے میں کبھی کوئی خوش فہمی نہیں رہی۔تیس برس قبل شائع ہونے والی سٹیفن ہاکنگ کی کتاب ‘اے بریف ہسٹری آف ٹائم’ نے اگرچہ ہاکنگ کو عالمی پاپولر کلچر کا حصہ بنا کے اہلِ جستجو کے ذوقِ علم کو مہمیز بھی کیا مگر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں بکنے کے بعد بھی ایک ناقد کی یہ رائے کتاب کے برابر مشہور ہوئی کہ ‘اے بریف ہسٹری آف ٹائم سب سے مقبول سائنسی تصنیف ہونے کے باوجود سب سے کم پڑھی اور سمجھی جانے والی کتاب ہے۔’خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر سٹیفن ہاکنگ کا تذکرہ خوب رہا اور نیوز چینلز نے پانچویں ، چھٹی، ساتویں ہیڈ لائن میں سہی مگر انتقال کی خبر کو جگہ ضرور دی۔حتی کہ پنجاب کے وزیرِ اعلی شہباز شریف کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر تعزیت کا پیغام جاری ہوا۔میری خوشی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ایسا سماج جس میں سوال کرنے کی جبلت کو بھی فکری و نظریاتی زنجیروں میں باندھ کے رکھنے کا چلن ہو ، بچوں میں تجزیہ کاری کی صلاحیت ابھارنے کے بجائے رٹاؤ اور حکومت کرو کا زور ہو ، کون سی کتابیں پڑھنی چاہیے سے زیادہ کون سی کتابیں نہیں پڑھنی چاہیے پر علما کی بیشتر توانائی صرف ہو، ریاست کو جو بحث ، ادب ، زبان ، کلچر ، عقیدہ ناپسند ہو اسے پسند کرنا تخریب کاری وغداری کے حاشئے میں آ سکتا ہو ۔اور ایک ایسا سماج جہاں ملالہ اور ڈاکٹر سلام کا نام بھی دھڑلے سے لینا کسی بھی جانب کے غیض و غضب کو اپنی طرف موڑنے جیسا ہو ، جہاں بلیک ڈکشنری بلیک ہول تھیوری سے زیادہ اہم ہو وہاں سٹیفن ہاکنگ کا بعد از مرگ اچھے انداز میں تذکرہ، چند گھنٹے کے لئے ہی سہی مگر ہوا تو ۔اگر کوئی پوچھے کہ وہ کون سی چند خواہشات ہیں جو میں زندگی میں پوری ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں ؟
اب تو بس یہ چاہتا ہوں کہ مرنے سے پہلے کسی صفِ اول کے سیاستداں ، جرنیل یا جج ( حاضر یا ریٹائرڈ ) کی ایسی تصویر دیکھ لوں جس میں وہ کچھ بھی پڑھ رہا ہو ۔نواز شریف کی کرسی کے پیچھے کتابوں کا شیلف دیکھ لوں ، شہباز شریف سے حبیب جالب کی نظم دستور کے علاوہ کوئی دوسری نظم بھی سن لوں ، شریفوں کے تذکرے کے علاوہ کسی مشہور کلاسیکی یا ہم عصر ادیب ، فلسفی یا سائنس داں کا قول بھی عمران خان کے پانامی لبوں سے جھڑتے دیکھ لوں۔آصف زرداری ایک شعر بھی مکمل اور وزن میں پڑھ دیں تو ان کے ہاتھ چوم لوں ، مولانا فضل الرحمان کی کوئی علمی تصنیف خرید سکوں اور سراج الحق سے یہ پوچھ پاؤں کہ آپ کو مولانا مودودی کا تمام علمی کام کبھی یک سوئی سے پڑھنے کا موقع ملا ؟
کیا یہ بہت زیادہ اور جان لیوا خواہشات تو نہیں ؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجشنِ ندیم اور ایک بد نصیب کی خوش نصیبی : ہوتل بابا کا کالم (9 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article میرا رضی : لا تعلق رہنے والا تعلق دار ۔۔ شاہد بھٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک

مارچ 16, 2026

متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی

مارچ 16, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک مارچ 16, 2026
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی مارچ 16, 2026
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی مارچ 16, 2026
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم مارچ 16, 2026
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.