Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے! : بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے! : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹراگست 19, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan-swearing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی ٹیم نے سنہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتا۔ 92 کا ہندسہ نو اور دو کا مرکب ہے۔ نو اور دو کو جمع کیا جائے تو 11 اور 11 کو دو سے ضرب دی جائے تو 22۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 22 برس کی سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے 22 وزیرِ اعظم بن گئے۔عمران خان نے 17 اگست کو نئی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا یعنی ضیا الحق کی موت کے ٹھیک 23 برس پورے ہونے پر۔ عمران خان نے 18 اگست کو وزراتِ عظمی کا حلف اٹھایا یعنی جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی سبکدوشی کے ٹھیک 10 برس پورے ہونے پر۔اب بس ایک اور عدد پار ہو جائے تو بات بن جائے یعنی پانچ برس کی آئینی مدتِ عہدہ مکمل ہونے کا مرحلہ۔ 21 وزرائے اعظم تو یہ دورانیہ مکمل نہ کر پائے۔ہمارے مشفق بزرگ شکیل عادل زادہ (سب رنگ ڈائجسٹ فیم) جب بھی کسی تقریبِ عقد میں شریک ہوتے ہیں تو نکاح کے بعد قاضی صاحب کی مناجات کے درمیان ایک دعا ضرور زیرِ لب مانگتے ہیں ’یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے‘۔میری بھی عمران خان کے لیے دعا ہے کہ یا اللہ یہی وزیرِ اعظم پانچ برس کا دائرہ مکمل کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دے۔کل کا تو نہیں معلوم مگر آج ہر پیمانہ بظاہر عمران خان کے حق میں ہے۔ گذشتہ دور کی نسبت فوجی قیادت اور نوزائیدہ حکومت ایک پیج پر ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ اور نومولود حکومت کے مابین اختیاراتی حد بندی پر کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔بظاہر چیلنج بڑے ہیں مگر کوئی چیلنج ایسا نہیں جو انہونا ہو۔ بھلا کون سی ایسی حکومت ہے جسے خزانہ بھرا ملا؟ کونسی ایسی حکومت ہے جسے افغانستان، بھارت اور امریکہ جہیز میں نہ ملے ہوں؟ کون سی ایسی حکومت ہے جسے امن و ا مان کا سنگین مسئلہ درپیش نہ رہا ہو؟ اور کون سی ایسی حکومت ہے جس کے کام عددی قوت آئی ہو۔ظفر اللہ جمالی حکومت ایک یا دو ووٹوں پر ٹکی رہی جب تک ٹکنے دیا گیا۔ عمران خان کو تو چار ووٹوں کی اکثریت سے قائدِ ایوان چنا گیا ہے۔ ویسے بھی جہاں دو تہائی اکثریت بھی کسی حکومت کے کام نہ آ سکے وہاں یہ بحث ہی بے معنی ہے کہ کون سی حکومت کتنے ووٹوں پر کھڑی ہے اور کب تک کھڑی رہے گی؟اچھی خبر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ لہذاٰ سینیٹ میں تحریکِ انصاف کی اکثریت نہ ہونے کے باوجود بھی قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ البتہ حاسد بے پر کی اڑا رہے ہیں کہ اوپر اسٹیبلشمنٹ، نیچے نیب اور درمیان میں پیپلز پارٹی کا سندھ ہو تو پھر افہام و تفہیم کی بس کے ڈنڈے سے لٹکے رہنا ہی فراست ہے۔رہی مسلم لیگ نون و متحدہ مجلسِ عمل پر مشتمل حزبِ اختلاف۔ اگر سابق اسمبلی کے تقابل میں دیکھا جائے تو حجم کے اعتبار سے یہ ہے تو بظاہر چھوٹا موٹا ہاتھی مگر اس وقت مہاوت کے قابو میں ہے۔اس حزبِ اختلافی ہاتھی کی چال بتاتی ہے کہ گنے برابر سے ملتے رہیں تو یہ بچوں کو ریاستی چڑیا گھر کی سیر کراتا رہے گا، غصہ آیا بھی تو ایک دو چنگھاڑ سے زیادہ کا نہ ہو گا، بہت ہوا تو سونڈ میں پانی بھر کے سامنے والے پر زور کی پھوار مار دے گا یا کچھ دور اپنے ہی زور پر دوڑتا چلا جائے گا اور دیوار کے قریب پہنچ کر پھر سونڈ ہلانے لگے گا۔مگر کیا عمران حکومت کو اپنے بنیادی انتخابی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے فری ہینڈ ملے گا؟ جب تک ٹیکس اصلاحات یا بین الاقوامی قرض کے نتیجے میں حاصل ہونے والی آمدنی سے خزانے کی حالت کچھ عرصے کے لیے بہتر نہیں ہو جاتی تب تک یقیناً فری ہینڈ ملے گا۔ویسے بھی لمڈوں کا کام ہے چولہا بنانا، چاول بھگونا، پیاز سرخ کرنا، کفگیر چلانا اور دیگ کو دم دینا۔ جب تقسیم کا مرحلہ آتا ہے تو تیار دیگ پر خاندان کا بزرگ از قسم خالو، پھوپھا یا ماموں ہی بیٹھتا ہے تاکہ کھانا کم نہ پڑ جائے۔ اس مرحلے پر فری ہینڈ نہیں تجربے کار ہاتھ ہی کام آتا ہے ورنہ بدتمیز چھوکروں پر بزرگوں کا ہاتھ چھٹتے دیر تھوڑی لگتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملک ریاض ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال نہیں کرسکتے،سول جج کا فیصلہ برقرار
Next Article سرائیکی علاقے کےپانچویں اور ڈی جی خان کے دوسرے وزیراعلیٰ کل حلف اٹھائیں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

فروری 15, 2026

بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا

فروری 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.