• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, اکتوبر 1, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»دنیا کی سب سے خطرناک عورت! ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

دنیا کی سب سے خطرناک عورت! ۔۔ وسعت اللہ خان

رضی الدین رضیمارچ 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ 38 برس کی عورت ہم سب کے لیے مسلسل سنگین نظریاتی اور اخلاقی پیچیدگیاں پیدا کر رہی ہے۔ اسے روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ملحد و بے باک عورت بے دین و بے لگام مغربی تہذیب کے بارے میں ہمارے اندازوں کو گذشتہ نو دن سے لگاتار کچوکے لگا رہی ہے۔یہ عورت اس قدر روادارانہ و انسان نواز حرکتوں پر اتر آئی ہے کہ شک ہونے لگا ہے کہ کہیں یہ ڈرامہ تو نہیں؟ کون جانے مہربانی کے اس ماسک کے پیچھے سے آگے چل کر کیا نکلے؟
کمزور سے اتنا پیار؟ غم زدہ کو اتنا بھینچ کر گلے لگانا؟ ایسا حکمران تو الف لیلا کی داستانوں میں بھی نہیں ملتا۔ پتہ تو کرو یہ عورت آئی کہاں سے ہے؟ اے عورت تو جس خدا کو بھی ذ را سا بھی مانتی ہے اسی خدا کا واسطہ، ہمیں روز روز نئی آزمائش میں مت ڈال۔ ہم پر حسنِ سلوک کے کوڑے برسانے سے باز آ۔ جس وقت تو بیس ہزار غیر مسلموں کے ہمراہ سکارف باندھے پانچ ہزار نمازیوں کے گرد حصار باندھے کھڑی تھی، عین اسی وقت ہولی کے دن (مبینہ طور پر) اغوا ہونے والی دو ہندو لڑکیوں کا باپ ڈہرکی کے ایک تھانے کے صحن میں اپنا چہرہ اپنے ہی بے بس تھپڑوں سے لال کر رہا تھا اور پولیس والے لاتعلق آ جا رہے تھے۔



جو پچاس نمازی مر گئے سو مر گئے۔ ہمارے ہاں تو کئی ہزار مر چکے۔
اچھا! اب کچھ کچھ سمجھ میں آ رہا ہے۔ بات یہ ہے کہ دنیا کے ایک انتہائی کونے میں پڑے تیرے ملک میں کبھی ایک ساتھ اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں اسی لیے تو یہ سب مہربانیاں کرتی پھر رہی ہے۔ خدا نہ کرے تیرے ہاں ایک دن کے بجائے کئی برس تک روزانہ پچاس مریں تب پوچھیں گے تجھ سے مہربانی و انسان دوستی کے آٹے دال کا بھاؤ۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ محمد علی جناح کی گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر جو ہم سے کہیں گم ہو گئی وہ کسی نے اس عورت کو سمگل کر دی ہو۔
اور پلیز بند کرو اس عورت کی تعریف کا ناٹک۔ مت واہ واہ کرو اس پر کہ اس نے صرف ایک فیصد مسلمان اقلیت کی دلجوئی کے لیے پارلیمنٹ میں اپنے دل سوز خطاب سے پہلے تلاوتِ قرآن کروائی۔ کیا لوک سبھا اور قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کے قتلِ عام پر بائبل یا گیتا کی تلاوت ممکن ہے؟ کیا زبردست بات ہے کہ اس نے اپنی تقریر کے شروع اور آخر میں کہا اسلام و علیکم۔ کیا ایسے کسی واقعے کے بعد مودی اسلام و علیکم اور عمران خان نمسکار کہیں گے؟ یاد ہے گجرات کا دو ہزار دو کا مسلم قتلِ عام، اس موقع پر مودی نے ایک سوال کے جواب میں دل پر کتنا جبر کرتے ہوئے کہا تھا ’کتے کا پلا بھی مر جائے تو دکھ تو ہوتا ہے۔‘پشاور کے چرچ میں لگ بھگ نوے مسیحی افراد کا قتل۔ اس کے بعد اسلام آباد سے بس ایک سائیکلو سٹائیل پیغام جاری ہوا ’ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘ بات ختم ،فرض پورا۔اور لاہور کی دو عبادت گاہوں میں سو کے لگ بھگ احمدیوں کا قتل۔ انہیں بہن اور بھائی کہنے پر کسی اور طرف سے انگلی اٹھنے سے پہلے ہی نواز شریف کی اپنی پارٹی میں اپنے ہی قائد کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس کے بعد میاں جی کا کسی سوگوار کے گھر جانا تو درکنار ان عبادت گاہوں کے قریب سے بھی نہ گزرے۔
پچاس شہادتوں کے صرف چھ روز بعد نیوزی لینڈ میں خودکار و نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگ گئی اور اب یہ ہتھیار شہری خوشی خوشی جمع کروا رہے ہیں۔ واہ واہ کیا بات ہے نیوزی لینڈ کی۔ مگر کاہے کی واہ واہ؟ آرمی پبلک اسکول میں ڈیڑھ سو شہادتوں کے بعد کیا کہا گیا تھا؟ شدت پسندی سے پاک ملک کہ جس میں کسی مسلح گروہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کتنے برس ہو گئے اس وعدے کو؟ پانچ برس؟ پھر بھی آفرین آفرین جیسنڈا آرڈرن اور وہ بھی اسی منہ سے؟
دیکھو پیاری جیسنڈا ہمارا اور امتحان مت لو، اپنے بارے میں اور کنفیوز مت کرو، ہماری بھی جنوبی ایشیائی اقلیتیں ہیں، تم تو کل کلاں چلی جاؤ گی۔ ان کے ارمانوں، آسوں، امیدوں کا کیا ہو گا، کیا انہیں بھی ساتھ لے جاؤ گی؟ جتنا کر لیا بہت ہے۔ مان لیا تمہاری مہانتا کو، اب بس، آپ کی بہت مہربانی۔ اب اور کتنا گناہ گار کرنا چاہتی ہو۔
چلو تمہاری دل جوئی کے لیے ہم ایکتا اور انسانیت کے موضوع پر لمبی بحروں میں کچھ مزید تازہ نظمیں کہے دیتے ہیں اور وہ بھی وزن میں۔۔۔۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

نیوزی لینڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article24 مارچ : نامور عوامی شاعر حبیب جالب کا جنم دن ۔۔ حسنین رضوی
Next Article شاہ محمود قریشی قومی ایکشن پلان پر بلاول بھٹو کی رہنمائی کیوں چاہتے ہیں؟۔۔سید مجاہد علی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، مورنے مورکل باؤلنگ کوچ مقرر

جون 17, 2023

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اپریل 14, 2023

وزرات داخلہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکورٹی دینےکا فیصلہ

اپریل 13, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم اکتوبر 1, 2023
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ستمبر 30, 2023
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.