Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, دسمبر 11, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • جنگل نہیں، چمن بندی چاہیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • جج آصف کا بیٹا بھی جج بنے گا؟ : عمار مسعود کا کالم
  • ادبی انعامات کی کہانی ، مشتاق یوسفی ، قدرت اللہ شہاب اور ممتاز مفتی کی باتیں: کوچہ و بازار سے ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم۔۔یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم۔۔یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی

رضی الدین رضیجولائی 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب سے بارہ روز پہلے ( چھ جولائی ) ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اشارہ کیا کہ چین کے ساتھ ایک پچیس سالہ ساجھے دار سمجھوتے کو آخری شکل دی گئی ہے۔حسنِ اتفاق سے اس معاہدے کی حتمی نقل کے اٹھارہ صفحات بھی فوراً میڈیا کے ہتھے چڑھ گئے۔اگر یہ صفحات اصلی ہیں تو پھر یہ وہی سمجھوتہ ہے جس کی بازگشت سال بھر سے سنائی دے رہی ہے۔
گزشتہ برس تین ستمبر کو روزنامہ ڈان میں منجھے ہوئے پاکستانی سفارت کار منیر اکرم کا مضمون شایع ہوا۔ اس مضمون میں توانائی کے شعبے سے متعلق معتبر ماہانہ جریدے پٹرولیم اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا کہ چین ایران میں تیل و گیس ، ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور تعمیراتی شعبوں میں لگ بھگ چار سو دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس سرمایہ کاری کے بدلے ایران اگلی چوتھائی صدی تک جتنے بھی بڑے ٹینڈر جاری کرے گا ان میں اولین ترجیح چینی کمپنیوں کو دی جائے گی۔
ایران چین کو اس مدت میں کم ازکم بارہ فیصد رعایت پر تیل اور گیس فروخت کرے گا اور اس فروخت میں بھی چین کی ضروریات کو دیگر گاہکوں کی ضروریات پر اولیت حاصل ہو گی۔ایران میں چینی ماہرین و کارکنوں اور زیرِ تعمیر منصوبوں کے تحفظ کے لیے لگ بھگ پانچ ہزار چینی سیکیورٹی اہل کار بھی رکھے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اگرچہ روزانہ چار سے پانچ ملین بیرل تیل کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے البتہ موجودہ امریکی پابندیوں کے سبب یہ پیداوار محض دو لاکھ بیرل روزانہ تک محدود ہے۔چین کی توانائی ضروریات اتنی ہیں کہ وہ چاہے تو روس اور ایران ہی اس کی تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل ہیں۔ایسی صورت میں چین کو سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، انڈونیشیا اور برونائی سے تیل اور گیس خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔روس اور ایران ایسے سپلائر ہیں جو چین اور امریکا کی روز افزوں پھیلتی اسٹرٹیجک اور اقتصادی سرد جنگ کے دوران امریکی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یعنی یہ ہر فریق کی جیت ہو گی۔
روس اور ایران کو ایک مستقل اور مضبوط گاہک مل جائے گا اور چین کو دو مستقل قابلِ اعتماد سپلائر مل جائیں گے۔ایرانی بندرگاہیں چین کے روڈ اینڈ ریل منصوبے کا حصہ بن جائیں گی۔ہائی اسپیڈ ریل لنک چین کو وسطی ایشیا ، ایران اور ترکی کے راستے یورپ سے جوڑے گا۔ چین ترکمانستان گیس پائپ لائن کی اگر ایران تک توسیع ہو گئی تو آبنائے ہرمز سے بحیرہ جنوبی چین تک کے سمندری راستے میں درپیش ممکنہ خطرات سے کم ازکم چین تک پہنچنے والی توانائی کی رسد محفوظ ہو جائے گی۔
یوں ایک متبادل طلبی و رسدی زمینی گذرگاہ کے ہوتے چین بحیرہ جنوبی چین سے بحیرہ عرب تک خود کو گھیرنے والے امریکا دباؤ کا ثابت قدمی سے مقابلہ کر پائے گا۔ایران اپنے جوہری وسائل کو چین کی فراہم کردہ چھتری تلے یکسوئی سے ترقی دے سکے گا اور یمن، عراق، شام، لبنان وغیرہ میں اپنے علاقائی مفادات کا ایک مخصوص حد تک تحفظ کر سکے گا۔
امریکا کے برعکس چین ایسی سپر پاور ہے جس کے سعودی عرب، اسرائیل اور ایران سے قریبی اقتصادی تعلقات ہیں۔لہٰذا اگلی بار اگر مشرقِ وسطی کی ان تینوں طاقتوں کے مابین کوئی مناقشہ پھیلنے کا امکان بڑھتا ہے تو چین علاقائی ثالثی و سودے بازی کے ضمن میں امریکی اثر و رسوخ کے لگ بھگ ہم پلہ ہوگا۔اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ایران کو مشرقِ وسطی میں اپنی پالیسیاں چینی مفادات کے پیشِ نظر وضع کرنا پڑیں گی۔چنانچہ علاقائی پالیسی میں شدت پسندی کا عنصر نسبتاً کم ہو جائے گا۔
یہ وہ تجزیہ ہے جو سال بھر پہلے پٹرولیم اکانومسٹ میں شایع ہوا۔اور اب جس مجوزہ اسٹرٹیجک سمجھوتے کا خاکہ بظاہر لیک ہوا ہے اس میں اور سال بھر پہلے افشا ہونے والی تفصیلات میں کوئی بنیادی فرق نہیں۔صرف یہ اضافی معلومات میسر آئی ہیں کہ چین اور ایران دفاعی پیداوار اور انٹیلی جینس کے میدان میں بھی قریبی تعاون کریں گے۔
چھ جولائی کو وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے چین ایران طویل المیعاد سمجھوتے کا عندیہ دیا اور اس کے ہفتے بھر بعد یہ خبر آئی کہ ایران نے چاہ بہار بندرگاہ اور چاہ بہار زاہدان ریلوے لائن منصوبے سے بھارت کو علیحدہ کر دیا ہے۔
ریلوے لائن کا مقصد پاکستان کی جانب سے بھارتی مصنوعات کے لیے واہگہ طورخم راہداری کھولنے سے انکار کے بعد متبادل تجارتی راستے کی تعمیر تھی تاکہ بھارتی مال افغانستان اور وسطی ایشیا تک بلا رکاوٹ پہنچ سکے۔بھارت دو ہزار چھ سے چاہ بہار کو ترقی دینے میں دلچسپی لے رہا تھا۔مگر جوہری تنازعے کے سبب ایران پر بین الاقوامی پابندیوں نے بھارت کے ہاتھ باندھ رکھے تھے۔دو ہزار پندرہ میں جب یورپ ، امریکا اور ایران کے مابین سمجھوتے کے بعد بین الاقوامی پابندیاں بتدریج اٹھنے لگیں تو بھارت نے اس منصوبے کو تیزی سے عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
مئی دو ہزار سولہ میں تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی ، افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک سہ فریقی سمجھوتے پر دستخط کیے جس کے تحت بھارت نے چاہ بہار کی شہید بہشتی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کی تعمیرِ نو کے لیے پچاس کروڑ ڈالر اور چھ سو اٹھائیس کلو میٹر چاہ بہار زاہدان زرنج ریلوے لائن پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا۔
چاہ بہار چونکہ گوادر سے نوے کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔لہٰذا یہاں بھارت کے پیر جمنے کا مطلب چین اور بھارت کا ایک اور محاذ پر آمنے سامنے ہونا تھا۔ اگرچہ ایران نے بھارت کو چاہ بہار کا آپریشنل کنٹرول بھی دے دیا۔مگر کرنا خدا کا یوں ہوا کہ جب بھارتی کمپنیوں نے چاہ بہار کی گودیوں کی تعمیر کے لیے بھاری مشینری کے ٹینڈر جاری کیے تب تک صدر ٹرمپ ایرانی جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کا اعلان کر کے دوبارہ اقتصادی پابندیاں نافذ کرنے کا عندیہ دے چکے تھے۔چنانچہ تین بار ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود سوائے ایک چینی کمپنی کے کوئی بین الاقوامی کمپنی بولی میں شامل نہیں ہوئی۔ہر کمپنی اور بینک ممکنہ امریکی غیض و غضب کے پیشِ نظر اس منصوبے کا حصہ بننے سے ہچکچا رہا تھا۔ حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ نے چاہ بہار اور ریلوے لائن منصوبے کو امریکی پابندیوں سے مستشنیٰ قرار دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔مگر سب کو معلوم تھا کہ ٹرمپ تو ٹرمپ ہے مرضی ہو تو صبح بچے دے ورنہ شام کو انڈے۔
بھارت ایرانی تیل کا تیسرا بڑا خریدار تھا۔مگر جب ایران اور امریکا کے مابین انتخاب کی گھڑی آئی تو بھارت نے امریکی پابندیوں کا ساتھ دیتے ہوئے ایران سے تیل کی خریداری گزشتہ برس مکمل طور پر بند کر دی۔
اس پس منظر میں پچھلے ہفتے ایرانی وزیرِ مواصلات محمد اسلامی نے اعلان کیا کہ انھوں نے ریلوے لائن کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ہے اور اب ایران خود اپنے قومی فنڈ سے اس منصوبے پر چالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
چین اور ایران کا اسٹرٹیجک معاہدہ اور پھر ایرانی منصوبوں سے بھارت کی علیحدگی اور چین بھارت سرحدی تعلقات میں انتہائی درجے کی کشیدگی اور بھارت کے دوست امریکا اور چین کے مابین کھلی تجارتی جنگ۔
یعنی عالمی جغرافیائی گٹھ بندی کا نقشہ تیزی سے بدل رہا ہے۔افغانستان سے امریکا کو نکلنے کی جلدی ہے۔طالبان کو روس اور ایران کی مدد اور چینی خیر سگالی اور پاکستانی جغرافیائی قربت حاصل ہے۔چین ایران اسٹرٹیجک سمجھوتے کا مطلب پاک ایران سرد تعلقات میں بھی ’’ پیر بھائی ‘‘ ہونے کے ناتے ممکنہ بہتری ہے۔
اب ذرا تصور کیجیے ۔ نئی بساط پر چین، روس، ترکی، ایران ، پاکستان ایک طرف اور امریکا و بھارت دوسری طرف۔اور نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش ، مالدیپ اور برما غیر جانبدار تماشائی۔
یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کہیے کیا بات دھیان میں آئی (یگانہ)
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔دنیا میں طاقت کا نیا توازن: پاکستان کے لئے امکانات و خدشات
Next Article دو سوال۔۔ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

دسمبر 11, 2025

صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ

دسمبر 11, 2025

اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ دسمبر 11, 2025
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ دسمبر 11, 2025
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم دسمبر 10, 2025
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا دسمبر 10, 2025
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ دسمبر 10, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.