Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: کوئی پتھر سے نہ مارے میرے نگرانوں کو !
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: کوئی پتھر سے نہ مارے میرے نگرانوں کو !

ایڈیٹرستمبر 4, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگرچہ موجودہ نگراں حکومت کو گذشتہ پارلیمنٹ ناگزیر اقتصادی فیصلے کرنے کے اختیارات سے بھی مسلح کر گئی ہے۔ مگر اختیار کا ہونا اور اختیار استعمال کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں۔
بچپن میں جب میں ایک روپے سے پانچ سو روپے تک کے کرنسی نوٹ دیکھتا تھا تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ ہر چھوٹے نوٹ پر اگر سیکرٹری وزارتِ مال اور بڑے نوٹ پر گورنر سٹیٹ بینک دستخط کرتا ہے تو اتنے سارے کرنسی نوٹوں پر دستخط کر کے ان کے تو ہاتھ شل ہو جاتے ہوں گے۔ پھر وہ باقی کام کیسے کرتے ہوں گے؟
ایک دن جب میں نے اپنی پریشانی والد صاحب کے سامنے رکھی تو انھوں نے سر پے چپت لگاتے ہوئے کہا بے وقوف وہ ہر نوٹ پر قلم سے تھوڑی دستخط کرتے ہیں۔ ان کے دستخط کا نمونہ لے کر نوٹ کے ڈیزائن میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر نوٹ چھاپا جاتا ہے۔ جب میں نے ان دستخطوں کو گیلے انگوٹھے سے رگڑ کے دیکھا تب یقین آیا کہ ابا جان سچ ہی کہہ رہے ہیں۔
2018 کے بعد سے بالخصوص ملک میں جو نظام نافذ ہے۔ اسے اب تک گذار کے جانے کیوں لگتا ہے کہ جتنے بھی قوانین، احکامات، پالیسی نکات، معاہدات، یاداشتوں اور فیصلوں پر آئینی عہدیداروں کے دستخط نظر آتے ہیں وہ بھی سیکرٹری وزارتِ مال اور گورنر سٹیٹ بینک کے دستخطوں کی طرح ایک ہی بار بطور نمونہ لے کے بار بار ہر مطلوبہ دستاویز پر پرنٹ ہو جاتے ہیں۔
آپ ان دستاویزات کو روشنی کی جانب کر کے دیکھیں تو ہر صفحے پر سٹیشنری فراہم کرنے والی ایک ہی کمپنی کا واٹر مارک صاف دکھائی دے گا۔
اگر واقعی ایسا ہے تو پھر عوام کو بنیادی سہولتوں میں ریلیف دینے اور گورننس کے ڈھانچے کو مٹھی بھر اشرافیہ کے مفاداتی تحفظ کے بجائے اکثریتی مفادات کی پاسبانی کے لیے کھولنے کا جو کام پچھلی سیاسی و نیم سیاسی و آمرانہ حکومتیں نہ کر پائیں۔ ان کی توقع ایسی نگراں حکومت سے کرنا نرا بھول پن ہے کہ جس کو دیکھ کے پہلا تصور ہی چابی والے کھلونے کا آتا ہے۔
جن اصحاب سے ریاستی فلمی سیٹ پر اعلیٰ عہدیداروں کی اداکاری کروائی جا رہی ہے وہ تو خود کام ڈھونڈنے کے لیے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے مرہونِ منت رہتے ہیں۔ اس پر ستم یہ کہ ان کے ہاتھ میں جو سکرپٹ تھمایا گیا ہے اس میں بھی اتنے بڑے بڑے جھول اور جھٹکے ہیں کہ لگتا ہے سکرپٹ بھی کسی خانہ ساز یا سستے رائٹر سے عجلت میں لکھوایا گیا ہے۔
نگراں کابینہ کو برا بھلا کہنا یا انھیں موجودہ اقتصادی، سیاسی و سٹرٹیجک ابتلا کا ذمہ دار قرار دے کے سنگِ تنقید پر رکھنا ایسے ہی ہے جیسے بجلی کے چھت پھاڑ بلوں کا غصہ واپڈا یا کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کے اور عملے کو لاتوں مکوں پر رکھ کے نکالا جائے۔
جنھوں نے پالیسی بنائی یا نافذ کی یا جو پتلی تماشہ ڈائریکٹ کر رہے ہیں ان تک تو کسی کی رسائی ممکن نہیں۔ انھوں نے اونچی دیواروں پر برقی رو دوڑنے والی خاردار تاریں لگائی ہوئی ہیں۔ اپنی حفاظت کے لیے چھ چھ فٹ کے مسٹنڈے محافظ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ریموٹ آپریٹڈ سیاہ شیشے والی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں۔ لے دے کے عوام کے ہاتھ اپنے ہی جیسے مسکین ورکرز یا نچلے درجے کے اہلکار آتے ہیں کہ جو بے چارے خود حکم کے غلام ہیں۔
ان اہلکاروں اور نگراں حکومت کے اداکاروں میں بس لباس، صفائی ستھرائی، گاڑی کے ماڈل اور گھروں کی حالت کا فرق ہے۔ کچھ مشترک ہے تو بے اختیاری۔
اسلام آباد کے ایک سٹرٹیجک تھنک ٹینک (پکس) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 کے بعد اگست 2023 کے مہینے میں سب سے زیادہ (99) مصدقہ دہشت گرد کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔یہ حملے جولائی کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ ہیں۔
اس برس اب تک کے آٹھ ماہ میں 22 خودکش حملوں میں 227 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ بارودی تپش خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں محسوس کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یعنی دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحے اور پیشہ ور منصوبہ بندی کا معیار بہتر ہوا ہے۔
حالانکہ دہشت گردی ایک بار پھر پاکستان کے لیے سب سے بڑا بقائی خطرہ بن کے ابھر رہی ہے۔ مگر آج کے دن میں یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹی ٹی پی زیادہ بڑا خطرہ ہے یا پی ٹی آئی؟ پی ٹی آئی زیادہ بڑا اندرونی خطرہ ہے یا ٹی ایل پی؟ چوہدری پرویز الہی یا ایمان مزاری زیادہ بڑے دشمن ہیں یا پھر نور ولی محسود؟
اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق اب جو اچانک سندھ میں چھاپوں کے دوران اربوں روپے کی کرنسی سابق حکومت سے جڑے بھانت بھانت کے لوگوں کے گھروں سے نکل رہی ہے۔ یہ کیا پچھلے 20 دن میں جمع ہونے والی لوٹ ہے، 16 ماہ میں جمع ہوئی یا پانچ برس میں؟ یہ آج ہی کیوں برآمد ہو رہی ہے؟ کیا یہ کرپشن کے خلاف نیا جہاد ہے یا پھر نئی صف بندی کے لیے تازہ مکینیکل انجنئیرنگ؟
اس گیم میں بچاری نگراں حکومت نہ تین میں نہ تیرہ میں؟
مگر عوام بھی کیا کریں ۔غلام کا بس غلام پر ہی چل سکتا ہے۔
(بشکریہ : بی بی سی ۔۔اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نگراں حکومتیں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاکر حسین شاکر کی یاد نگاری : ڈاکٹر انور زاہدی ۔۔ کڑوی گولیاں اور میٹھی شاعری
Next Article علی نقوی کا کالم : نگران وزیراعظم کے نام مکتوب: کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ حل کر سکتی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ: سراج الحق

اپریل 16, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.