Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»آپ کو راحیل شریف سے پرابلم کیا ہے ؟ وسعت اللہ خان
کالم

آپ کو راحیل شریف سے پرابلم کیا ہے ؟ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 8, 20179 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس وقت بیشتر ٹویٹر برادری ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی اگلی ملازمت کو لے کر حسد، رشک، نصیحت وغیرہ میں مبتلا ہے۔
یہ ٹویٹرانہ بخار وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی ایک تصدیقی ٹیلی شرلی چھوڑنے کے نتیجے شروع ہوا ۔حالانکہ اس بارے میں راحیل شریف، سعودی ترجمان، پاکستانی دفترِ خارجہ اور آئی ایس پی آر تادمِ تحریر خاموش ہیں مگر ٹویٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ کس قدر ویہلے ہیں۔
کوئی راحیل شریف کے باضابطہ غیر اعلانیہ فیصلے کو افسوس ناک قرار دے رہا ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی ایک قابلِ قدر اعزاز ہے۔
تحریکِ انصاف کے اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ جس اتحاد میں شمولیت کو پارلیمنٹ نے مسترد کردیا اس کی سربراہی قبول کرنا افسوس ناک ہے۔
ایک سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت ہماری مذہبی ذمہ داری ہے (اللہ جانے انھوں نے کون سا فقہہ پڑھ کے یہ رائے قائم کی ہے)۔ مذید فرماتے ہیں کہ یہ اتحاد کسی فرقے یا قوم کے خلاف نہیں (اگر ایسا ہے تو یہ تاریخ میں پہلا فوجی اتحاد ہوگا جو گلدستے پیش کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہو)۔
غیر کالعدم شیعہ تنظیم مجلس وحدت المسلیمن سے لے کر انتہائی سنی کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت تک کوئی نہیں جس نے راحیل شریف کی مبینہ نوکری پر اپنی اپنی عینک کے نمبر کے حساب سے رائے زنی نہ کی ہو ( ایسی ہر تنظیم دراصل ڈانٹ بیٹی کو رہی ہے مگر سنا بہو کو رہی ہے)۔
کوئی نہیں سوچ رہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بندے کو روزی روزگار نہ سہی کوئی نہ کوئی مصروفیت تو چاہیے ہی ہوتی ہے اور وہ بھی ایسا بندہ جس نے 40 برس ایکٹو عسکری سروس میں گذارے ہوں۔
اس ملک میں ویسے بھی ریٹائرڈ جنرلوں کے لیے کتنے روزگاری مواقع ہیں؟ کوئی بحریہ ٹاؤن میں نوکری پکڑنے پر مجبور ہے، کوئی سفیر، مشیر یا کنسلٹنٹ لگ جاتا ہے یا کسی نیم خود مختار ادارے کی پوسٹنگ قبول کر لیتا ہے۔ کوئی سیکورٹی کمپنی کھول لیتا ہے یا اسلحہ ساز کمپنی کا سوداکار بن جاتا ہے۔ کوئی اندرون و بیرونِ ملک لیکچرز دے کر تھوڑے بہت پیسے کما لیتا ہے۔ کوئی پاکستان اور بھارت کے مابین امن و آشتی کا مبلغ ہو جاتا ہے اور جسے کوئی بھی موقع میسر نہ آئے وہ شام آٹھ تا 12 کسی نہ کسی نیوز چینل پر عسکری، علاقائی و بین الاقوامی امور کا فی سبیل اللہ ماہر ہو جاتا ہے۔
ایسے میں اگر ہمارے جنرل صاحب نے بعد از ریٹائرمنٹ ایک آرم چیئر اتحاد کی باوقار اعزازی سپاہ سالاری قبول کر لی تو کون سا آسمان ٹوٹ پڑا۔ کرنا تو اس اتحاد کو بھی وہی ہے جو اسلامی کانفرنس کی تنظیم اور عرب لیگ کرتی آئی ہے۔
کیا یہ وہی راحیل شریف نہیں جن کے لیے صرف دو ماہ پہلے ہر دوسرا ٹویٹریا اور فیس بکیا کہہ رہا تھا کہ ابھی نہ جاؤ چھوڑ کے ابھی تو دل بھرا نہیں۔ آپ نے قدر نہیں کی سعودیوں نے قدر کر لی۔اب اس میں پرابلم کیا ہے؟
مجھے تو اس وقت سیف علی خان اور کرینہ کپور کا نومولود بیٹا تیمور علی خان یاد آ رہا ہے جس کے نام کو لے کر چند روز پہلے انڈیا کی ٹویٹر برادری گالم گلوچ سے لے کر ‘بالکل صحیح فیصلہ کیا’ کے درمیان پھنس کر رہ گئی تھی۔
کسی نے یہ ٹویٹ بھی کیا کہ او بھائی بچہ کسی کا ہے مگر درد تمہیں کیوں اٹھ رہا ہے؟
(بشکریہ : بی بی سی ڈاٹ کوم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپہلا جنازہ ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

جون 8, 2026

کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم

جون 8, 2026

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.