• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, اکتوبر 1, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»راؤ انوار ضروری ہے ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

راؤ انوار ضروری ہے ۔۔ وسعت اللہ خان

رضی الدین رضیفروری 19, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گذشتہ ہفتے پاکستان کے موقر انگریزی اخبار ڈان میں ایک مفصل تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی جسے پڑھ کے اندازہ ہوا کہ ایک پولیس رینکر ترقی کرتے کرتے لینڈ مافیا کی ریڑھ کی ہڈی، پولیس مقابلوں کا بادشاہ اور سیاست کا سٹیلتھ بمبار ایس ایس پی راؤ انوار احمد خان کیسے بن جاتا ہے؟یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد میں غلط یا صحیح اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نظامِ عصر راؤ انوار کے بل بوتے پر ہی کھڑا ہے۔ ہم سب راؤ انواروں، ان کے تخلیق کاروں اور ہدایت کاروں کی دنیا کے زندہ یا مردہ ہیں۔اس نظام کے لیے جو جتنا مفید راؤ انوار اس کا انعام اور زندگی اتنی ہی زیادہ۔ ان میں سے جو راستے میں ہانپ جائے یا ناکارہ ہو جائے اسے ٹشو پیپر بنا دیا جاتا ہے اور پھر دوسرے ٹشو سے ہاتھ صاف کرتے ہوئے یہی ہاتھ ایک اور راؤ کی پیٹھ پر آجاتا ہے۔اگر بڑے کینوس پر دیکھا جائے تو راؤ انواریت کو امریکہ نے ایک آرٹ بنا دیا۔ اسرائیل، سعودی عرب، مصر اگر عابد باکسر، چوہدری اسلم اور راؤ انوار نہیں تو کیا ہیں؟کل ہی کی تو بات ہے جب آئی جی رضا شاہ پہلوی، ایس ایس پی ضیا الحق اور ایس ایچ او صدام حسین کرہِ ارض کے کراچی ( مشرقِ وسطی و مغربی ایشیا ) میں وفادارانہ دندناتے ہوئے کام نکلنے پر ہاتھ کے میل کی طرح دھو دیے گئے۔بھارت کل تک سوویت یونین کا ایس ایس پی تھا۔ آج امریکہ نے اس کے ریکارڈ کی بنیاد پر ملازمت برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ایشیا کا ڈی آئی جی مقرر کر دیا ہے۔ بھارت کے بیج میٹ پاکستان نے ترقی کی دوڑ میں نظرانداز ہونے پر اپنا تبادلہ چین کروا لیا ہے اور ایران روس کی ریجنل پولیس ٹریننگ اکیڈمی کا نیا کمانڈنٹ بن گیا ہے۔ان علاقائی راؤ انواروں نے اوپر والوں کا کام کرتے کرتے اپنے اپنے کام بھی سیدھے کر رکھے ہیں۔ان مقامی انواروں کے اپنے اپنے باوردی یا سادہ ڈیتھ سکواڈز، ملیشائیں اور مخبر ہیں۔ اپنے اپنے سائبر و مذہبی، میڈیائی بریگیڈز، سیف ہاؤسز اور اقتصادی و سیاسی فرنٹ مین اور کمپنیاں ہیں جو صاحب لوگوں کے بھی کام آتی ہیں اور جنرل آرڈر سپلائیرز بھی ہیں۔( میرا اشارہ کسی مخصوص سیاسی و مذہبی رہنما، پارٹی، وزیر، رکن قومی و صوبائی اسمبلی، عالم، ٹیچر، کالعدم تنظیم، علاقائی نظریاتی نسلی گروہ، کسی ایک حساس ادارے، بینکر، تاجر، بلڈر، سٹاک ایکسچینج کے دلال، اخبار، صحافی، چینل، ویب سائٹ، ماہرِ قانون یا جج وغیرہ کی جانب ہرگز ہرگز نہیں)۔پراکسی کا اگر کوئی قریب ترین ترجمہ ممکن ہے تو وہ راؤ انواریت ہے۔ کوئی ایک ادارہ یا ڈھانچہ یا سوچ جس میں راؤ انوار نہ ہو یا وہ کسی راؤ انوار کی تلاش میں نہ ہو ؟ راؤ انوار ضرورت ہے۔ کیا ضرورت نے بھی کبھی سزا پائی ؟
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبشریٰ بی بی سے عمران خان کی شادی کی تصدیق ہو گئی
Next Article موروثی سیاست اور عروسی سیاست : سوشل میڈیا پر ہلچل
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 1, 2023

ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

ستمبر 30, 2023

معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا

ستمبر 30, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم اکتوبر 1, 2023
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ستمبر 30, 2023
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.