Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : علامہ اقبال کی خود کشی
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : علامہ اقبال کی خود کشی

ایڈیٹراگست 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Allama iqbal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سے پہلے تو اس نشریاتی غازی کو سلام جس نے اس بے وقوف لڑکی کے سر پر اپنا پنجہِ شفقت رکھتے ہوئے پورے تام جھام نام کے ساتھ ہم جیسے کروڑوں سے اس عفیفہ کو متعارف کروایا۔
اس ابلاغی غازی کی انٹرویو وڈیو کو ہزاروں لائیکس ملے اور ہمیں اس لڑکی کے کردار کا ایکسرے، نیت کا سی ٹی سکین اور ترسے پیٹ بھرے جوانوں کو ورغلانے اور خود پر حملہ کروا کے سستی شہرت کو چوگنا کرنے اور اسلام و پاکستان کو ایک بار پھر بدنام کرنے کا شیطانی منصوبہ جاننے کا سنہری موقع ملا۔
اگر بچی کو پیدا ہوتے ہی دفن کرنے والے عربوں سے لے کر عورت کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دینے والے پادریوں تک ‘اے عورت تیرا دوسرا نام کمزوری ہے’ جیسی شہرہِ آفاق لائن لکھنے والے عظیم شیکسپئیر سے بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے مخالف سرسید احمد خان تک، بھری عبادت گاہوں میں حوروں کے ایک ایک عضو کی رسیلی تصویر کشی کرنے والے ریٹنگ سمیٹ پنج ستارہ مقبولِ عام مولویوں سے لے کر ریپ برائے ویزہ کے نظریے کے موجد پرویز مشرف اور بھڑکیلے کپڑوں سے جذبات بھڑکنے کی تھیوری کے داعی عمران خان تک سب ہی متفق ہیں کہ برائی کا منبع عورت ہے تو پھر عورت ہی شیطان کی چیلی ہے۔یہ الگ بات کہ اسی شیطان کی چیلی نے ہی تمام عظیموں اور رزیلوں کو جنم دیا اور جنم دیتی رہے گی۔
جس جس نوجوان نے بھی اقبال پارک والی ٹک ٹاکر کے جسم کو مٹھائی سمجھ کر چھونے اور چکھنے کا لطف لیا، اسے یقین ہے کہ اس کی بہن ہمیشہ کے لیے محفوظ ہے۔ جس نے ٹھٹھہ کے ایک دیہی قبرستان میں تازہ قبر کھود کر اس لڑکی کا کفن تار تار کر کے جھاڑیوں میں پھینکا۔ اس نے بھی شاید اپنی ماں کو کبھی نہ کبھی چادر ضرور خرید کے دی ہو گی۔
جس نے بھی کورنگی میں کچرے کے ڈھیر پر ایک تین سالہ بچی کی ریپ زدہ لاش دبائی ہو گی، اس نے بھی کبھی نہ کبھی ایک بار تو اپنی چھوٹی بہن یا بھانجی بھتیجی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا ہوگا اور شاید وہ ان گڑیوں پر میلی نظر ڈالنے والے کسی اجنبی سے کبھی گتھم گتھا بھی ہوا ہو۔
ایسا نہیں کہ ہماری آنکھوں میں شرم و حیا نہیں یا ہمیں اپنی اقدار کا علم نہیں یا ہمیں اپنے بزرگوں کی عزت پیاری نہیں۔ ہم ہر سگی بہن، بیٹی، بہو، ماں کا مکمل غیرت برتتے ہوئے احترام کرتے ہیں۔دیگر گھروں، محلوں اور شہروں والے اپنی بہن بیٹیوں، ماؤں اور بزرگوں کے احترام و تحفظ کا وقت و حالات کے اعتبار سے خود اہتمام کریں۔
لیکن یہ سب لکھنے بتانے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ہم اپنی ہاتھ سے نکلی عورتوں کا احتساب کرتے کرتے احترامِ زن کے بارے میں نبیِ کریم کی تعلیم، احکامات اور عملی رویے کا منبر سے بیان سنتے وقت آنکھیں نم کرنا بھول جائیں۔
ہم ایک مظلوم عورت کی آواز ہزاروں میل پرے حجاج بن یوسف کے کانوں تک پہنچ جانے والے واقعہ کو درسی کتب سے نکال دیں۔ہم ہجوم میں گھری ایک دیسی ٹک ٹاکر کی اپنی انگلیوں سے کرداری نپائی کی شدت میں کہیں سینتالیس کے فسادات میں اپنی عصمت کی حفاظت میں کنوؤں میں چھلانگ لگانے والی عظیم بچیوں کی دل سوز کہانی یاد نہ رکھیں۔ہم فلسطینی عورتوں کو میلی نگاہ سے دیکھنے والے اسرائیلیوں، کشمیر کی مظلوم بیٹی کی آہ و بکا، مظلوم افغان عورت کی پبتا سن کر مٹھیاں بھینچ کر اس کی مدد و نصرت کے لیے بے تاب ہونا چھوڑ دیں۔ ہرگز ہرگز نہیں۔
کیا ستم ظریفی ہے کہ چودہ اگست کو یہ واقعہ تصورِ پاکستان کی جنم بھومی لاہور کے اقبال پارک میں ہوا۔ جوانوں کو پیروں کا استاد سمجھنے والی روحِ اقبال مینارِ پاکستان کی نوک پر براجمان، ممولے کو شہباز سے لڑتے دیکھتی رہی۔
جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
اقبال کے اچھوں کو بھی گمان نہ ہو گا کہ دو ہزار اکیس کا شاہین اس شعر کو یوں بھی سمجھے اور برتے گا۔ایسی کمال سمجھ کے بعد لوحِ مزار پر تصیح تو بنتی ہے۔
ڈاکٹر محمد اقبال
پیدائش : نو نومبر اٹھارہ سو ستتر
وفات: چودہ اگست دو ہزار اکیس (خود کشی)۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عائشہ اکرم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی نقوی کا کالم : عورت نے اپنے خلاف ریاست کا بیانیہ کیسے تسلیم کیا ؟
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:طالبان کو افغانستان سے پہلے اپنے مستقبل کا سوچنا پڑے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مینار پاکستان واقعہ: اقرار الحسن نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

اکتوبر 13, 2021

علی نقوی کا کالم : عورت نے اپنے خلاف ریاست کا بیانیہ کیسے تسلیم کیا ؟

اگست 22, 2021

صائمہ نورین بخاری کا کالم : کتوں کی شناخت پریڈ ۔۔

اگست 22, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.