• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, جون 3, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
  • 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب
  • پرویز الٰہی ایک مقدمے میں رہائی کے بعد دوسرے میں دھر لیےگئے
  • کپتان کا وسیم اکرم پلس بھی کلین بولڈ :بزدار نے سیاست چھوڑدی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 144 ملین روپے قومی خزانے کے حوالے کردیئے
  • پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:آئین کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:آئین کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟

رضی الدین رضیمارچ 26, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس ملک کے سرکاری افسران ہاورڈ، سٹینفورڈ ، وارٹن، آکسفورڈ اور کیمبرج سے فارغ التحصیل ہوں اور قابلیت میں اُن کاکوئی ثانی نہ ہو،جس ملک کےسیاستدانوں میں ایثار کا جذبہ ایساہو کہ بطور رکن ِاسمبلی اپنی جائز تنخواہ بھی وصول نہ کرتے ہوں ،جس ملک میں فوج سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دیتی ہو، حزبِ اختلاف آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہو،وکلا قانون کا علم تھامے کھڑے ہوں،مدرسوں سے ہر ماہ صالح نوجوانوں کی ایک کھیپ تیار ہوکر نکلتی ہو، لکھاری اپنے خدا کو حاظر ناظر جان کر صرف سچ لکھتے ہوں،ارب پتی تاجر اپنی آمدن کا نصف حصہ غریبوں میں بانٹ دیتے ہوں،ہر سال تین چار لاکھ لوگ حج اور عمرہ کرنے کے بعد پوتّر ہو کر واپس آتےہوں اور ملک کاعام شہری اٹھتے بیٹھتے اِس ملک سے محبت کا دم بھرتا ہو، پھر اُس ملک کی یہ حالت کیسے ہوسکتی ہے جو اِس وقت ہماری ہے ؟میں کئی برس سے اِس سوال کے جواب کی تلاش میں ہوں ،ویسےیہ کوئی ایسا مشکل سوال بھی نہیں کہ جس کا جواب ڈھونڈنے میں برسوں لگ جائیں ،سامنے کی بات ہے کہ اِس سوال میں ادھورا سچ بیان کیا گیا ہے،اگر ہم پورے سچ کی کھوج لگائیں گے تو جواب آسانی سےمل جائے گا،مصیبت مگر یہ ہے کہ پورا سچ کون لکھے!سچ کی کھوج لگانے کے لیے بات کی گہرائی میں جانا پڑتا ہے ، بات کی گہرائی میں جانے کے لیے دماغ کھپانا پڑتا ہے اور دماغ کھپانے کے لیے دماغ خرچ کرنا پڑتا ہے ۔جس طرح بعض لوگ روپے پیسے کے معاملے میں کنجوس ہوتے ہیں اوراپنی ذات پر دھیلا خرچ کرنے سے پہلے بھی ہزار مرتبہ سوچتے ہیں ، اسی طرح کچھ لوگ ذہنی طور پر کنجوس ہوتے ہیں اور ذہن کو استعمال نہیں کرتے ، اِس قسم کے ذہنی کنجوس لوگوں کو cognitive miser کہا جاتا ہے ۔ امریکی انجمن برائے نفسیات کے مطابق ذہنی بخیل وہ شخص ہوتا ہے جو پیچیدہ مسائل پر فکر و تدبر سے کام لینے کی بجائے فوری اور آسان حل کو ترجیح دے ،اس منفی تعبیر کے باوجود، یہ اصطلاح لوگوں میں ایک عمومی رجحان کی نشاندہی کرتی ہے، یعنی، روز مرہ زندگی میں لوگ فیصلے کرنے اور کسی بات کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں ذہنی شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
سوال پر واپس آتے ہیں۔اگر ہم تحقیق کریں تو پتا چلے گا کہ اِس وقت ملک کے اعلیٰ عہدوں پر کوئی ایک بھی افسر ایسا نہیں جس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے فینسی قسم کی سند حاصل نہ کی ہو ،آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ، افسران نے اپنے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں ، وہاں جا کر اِن کا تعارف پڑھ لیں،ایسے لگے گاجیسے انہوں نے نوکری کم کی ہے اور ڈگریاں زیادہ اکٹھی کی ہیں ، کسی نے اقوام متحدہ میں کام کیا ہے تو کوئی ورلڈ بنک میں جھنڈے گاڑ کر آیا ہے، چلیے اچھی بات ہے، مگر کیا اِن ڈگریوں کی مدد سے سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ؟ یہ جاننے کے لیے سرکاری افسران کی سندیں دیکھنے کی ضرورت نہیں ، فقط اُن کے دفتر کا چکر لگانے سے ہی اندازہ ہوجائے گا کہ وارٹن سکول سے ایم بی اے کرنے والے کی منیجمنٹ کیسی ہے! سیاستدان چونکہ آسان ہدف ہیں سو اُن کی بات بھی کر لیتے ہیں ۔یہ درست ہے کہ بعض ارکان ِ اسمبلی اپنی تنخواہیں وصول نہیں کرتے ، یہ بھی درست ہے کہ اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ،اِس بات میں بھی وزن ہے کہ سیاستدانوں کی اکثریت اِس وقت مڈل کلاس گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے ، کچھ ارکان کے پاس ذاتی گھر اور گاڑی تک نہیں ۔۔۔اِن تمام باتوں میں دم ہے مگر یہ بات اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ سیاستدان اِس ملک کو ایسا نظام دینے میں ناکام رہے ہیں جس میں عوام کوبنیادی انسانی حقوق اور سہولتیں میسر ہوں ۔اسی طرح اگر کوئی تجزیہ نگار آپ کو ٹی وی پر چنگھاڑتا ہوا نظر آتا ہے تواُس کی اداکاری سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ، فقط یہ دیکھیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ، اُس کی باتوں کی پڑتال کریں ،اُس کے گزشتہ ٹی وی پروگرام تلاش کرکے دیکھیں اور تحریریں نکال کر پڑھ لیں ، اُس کے تضادات از خود سامنے آجائیں گے ۔ لیکن یہ سب کچھ بخیل ذہن کے ساتھ کرنا ممکن نہیں ، اِس کام کے لیے دماغ کو خرچ کرنا پڑے گا۔اسی طرح اگر کوئی ارب پتی تاجر کہتا ہے کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصہ غریبوں کو مفت روٹی کھلانے میں صرف کرتا ہے تو اُ س سے متاثر ہونے کی بجائے یہ پتا چلانے کی کوشش کریں کہ اُس نے اپنی آمدن پر کتنا ٹیکس دیا ہے ، پھر آپ کو اندازہ ہوگا کہ دس ارب روپے ٹیکس کی مد میں دینے کی بجائے ایک کروڑ روپےکی روٹیاں کھلانا زیادہ ’افضل ‘ہے ۔عین ممکن ہے کہ اِس بات کا فتویٰ اُس نے کسی مدرسے کو چندہ دے کر حاصل کیا ہو!
آئین کی پاسداری کا دعویٰ کرنے والوں کا ذکر بھی ہوجائے۔آج کل ہر شخص یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ اِس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے، یہ بہت دلچسپ بات ہے ، کیونکہ یہ دعویٰ کرنے والے ہر طبقے میں موجود ہیں ، میڈیا، سیاستدان، وکلا، فوج، حکومت،ہر کسی کا یہ کہنا ہے کہ وہ قانون کے ساتھ کھڑا ہے، آئین کا پرچم اُس کے ہاتھ میں ہےاور وہ فسطائی قوتوں سے برسرپیکار ہے ۔سچ کیا ہے ؟سچ یہ ہے کہ ہر شخص، ہر طبقہ، ہر گروہ اور ہر جماعت اپنی سہولت اور مفادکے مطابق آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔مثلاًایک شخص کو پولیس گھر سے اٹھا کر لے جاتی ہے ، اُس پر جھوٹا سچا مقدمہ بنایا جاتا ہے ، دودن تھانے میں رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، وہاں اُس کی ضمانت ہوجاتی ہے ، رہا ہونے کے بعد وہ شخص کہتا ہے کہ ملک میں فسطائیت ہے اور وہ اِس فسطائی نظام کے خلاف لڑے گا۔ بظاہر یہ قابل ستایش عمل ہے جس کی ہر ذی شعور اور جمہوریت پسند شہری کو حمایت کرنی چاہیےمگر یہ مکمل سچ نہیں ،یہ کچا سچ ہے جسے کچھ لوگ ذہنی شارٹ کٹ کی وجہ سےقبول کرلیں گے ۔اگر ہم معاملے کی گہرائی میں جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک سال پہلے تک مخالفین پر جھوٹے الزامات لگاتا تھا، انہیں کافر اور غدار کہہ کر اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلاتا تھا، خواتین صحافیوں کو غلیظ گالیاں دیتا تھا اور اُن تمام اقدامات اور قوانین کی حمایت کرتا تھا جن کے تحت آج کی تاریخ میں اُس پر مقدمہ ہوااور وہ آج بھی اپنے کیے کو غلط نہیں سمجھتا، آئندہ موقع ملے گا تو یہی کچھ کرے گا۔اب کس سچ کی حمایت کی جائے؟
اِس سوال کا جواب جاننے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دیکھا جائے کہ ماضی میں غیر آئینی قوتوں کے آلہ کار آج کہاں کھڑے ہیں؟ اِس بات کا کھوج لگانے کے لیے بھی ذہنی مشقت درکار ہے ، آپ کو نہ صرف تاریخ کھنگالنی ہوگی بلکہ اپنے ذہن سے تعصبات کو صاف کرکے دیکھنا ہوگا کہ وہ تمام گروہ اور کردار جو ماضی میں غیر جمہوری اور غیر آئینی کاموں کا نہایت اطمینان کے ساتھ دفاع کرتے رہے اور اُن کے ضمیر نے انہیں ذرا برابر بھی ملامت نہیں کی ، آج وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔اگرا ٓج وہ لوگوں کو آئین اور قانون کا سبق پڑھا رہے ہیں تو کیا یہ سبق انہوں نے ماضی سے سیکھا ہے ، اگر ایسا ہے تو پھر ضروری ہے کہ ماضی میں انہوں نے جن غیر آئینی کاموں کا دفاع کیاتھا ، اُن سے مستقبل میں مکمل اجتناب کرنے کا عہد کریں ۔اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا تو پھر اُس کی آئین اور قانون کی دہائی فریب ِنظر کے سوا کچھ نہیں !
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ:شہباز شریف کا ہدف کیا ہے؟
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:ہماری سیاست میں سب چلتا ہے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

جون 3, 2023

وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور

جون 3, 2023

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے

جون 2, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی جون 3, 2023
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور جون 3, 2023
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جون 2, 2023
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر جون 2, 2023
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال جون 2, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.