Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • ’’ تمہیں پروین شاکر بنا دیں گے ‘‘ ادب میں کمپنی کی حکومت اور شاعرات کا استحصال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
  • امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)
  • ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • سلکشنا کی موت اور ٹائٹینک کی غرقابی : یہ اتفاقات کیوں پیش آتے ہیں ؟ یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پولیس اور شرم و حیا۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
کالم

پولیس اور شرم و حیا۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ

رضی الدین رضیاپریل 7, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ثناء نے سب سے پہلی غلطی یہ کی وہ پاکستان میں پیدا ہوگئی، دوسری غلطی اس کی یہ تھی کہ وہ لڑکی پیدا ہوئی اور اس کا تیسرا اور ناقابل معافی جرم یہ تھا کہ وہ ایک کمزور اور غریب گھرانے میں پیدا ہوئی۔ اوّل تو پہلی غلطی کا احساس ہونے کے فوراً بعد ہی اسے چاہیے تھا کہ وہ کسی مغربی ملک میں ہجرت کر جاتی چاہے اس کی ماں ابھی چھلے میں ہی کیوں نہ ہوتی، مگر کوئی بات نہیں، پہلی غلطی تھی سو معاف کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ دوسری غلطی کی معافی ملنا مشکل ہے۔ غضب خدا کا، لڑکی پیدا ہونا کوئی چھوٹا جرم ہے اور وہ بھی پاکستانی معاشرے میں، اصولاً اسے چاہیے تھا کہ وہ اپنی پیدائش سے قبل اس بات کو یقینی بناتی کہ وہ لڑکا پیدا ہوگی، مگر وہ ناکام رہی، اب اگر ہم رو پیٹ کر اس کی یہ غلطی بھی معاف کر دیں تو ثناء کا تیسرا جرم اس قدر سنگین ہے کہ اس کی معافی دینا کسی کے بس میں نہیں، اور وہ جرم ہے غربت اور لاچارگی۔ ایک غریب اور کمزور گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود ثناء نے ہمت نہیں ہاری اور کچھ نہ کچھ پڑھ لکھ گئی، پڑھائی سے فراغت کے بعد نوکری حاصل کرنے کا مرحلہ درپیش ہوا، خوش قسمتی سے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی اسامیوں پر بھرتی جاری تھی، ثناء نے بھی درخواست دے ڈالی اور میرٹ پر بھرتی ہوگئی، بطور کانسٹیبل اس کی تربیت پولیس کے تربیتی مرکز میں ہوئی جہاں اس نے بڑی محنت سے تمام مراحل پاس کیے جس کے بعد اس کی تعیناتی کر دی گئی۔ جنوری 2018میں ثناء کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ پاکپتن میں بابا فرید کے دربار میں دوران ڈیوٹی رقص کرتی نظر آرہی ہے، رقص کا لفظ تو خیر میں نے یونہی استعمال کر لیا ورنہ رقص تو دور کی بات اس ویڈیو میں تو لڑکی کی شکل بھی صاف نظر نہیں آرہی، پھر وہی ہوا جس کی امید تھی، دن ہی دن میں ویڈیو وائرل ہوگئی ، پنجاب پولیس میں یوں کھلبلی مچ گئی جیسے ثناء نے جعلی پولیس مقابلے میں چار بندے مار دئیے ہوں، انکوائری کا حکم جاری ہوگیا، گریڈ سترہ کے تین پولیس افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے چار ماہ کی تحقیقات کے بعد کانسٹیبل ثناء تنویر اور امبرین(وہ لڑکی جس نے ویڈیو بنائی تھی)، کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے برطرف کر دیا کہ انہوں نے محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور محکمے کا تشخص مجروح کیا۔ یہ بات فرشتہ سیرت ڈی پی او پاکپتن نے کہی جو خود بھی ایک خاتون ہیں۔
چلو بہت اچھا ہوا، خس کم جہاں پاک، پولیس فورس کو دو ایسی خطرناک لیڈی کانسٹیبل سے چھٹکارا مل گیا جو مستقبل میں شاید جعلی پولیس مقابلوں میں بےگناہ شہریوں کا قتل عام کر دیتیں، مگر نہیں، ایک منٹ، پولیس میں تو اس وقت بھی لاتعداد افسران اور اہلکار ایسے ہیں جن پر جعلی پولیس مقابلوں کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ پورے طنطنے کے ساتھ نہ صرف حاضر سروس ہیں بلکہ کچھ تو پرکشش عہدوں پر بھی تعینات ہیں، تو پھر ثناء اور امبرین کا جرم تو زیادہ سنگین ہوا؟ بےشک۔ جعلی پولیس مقابلے کی معافی مل سکتی ہے، بےگناہ بندے مار کر آپ پولیس میں ہیرو بن سکتے ہیں، مگر ایک غریب لیڈی کانسٹیبل کی اتنی جرأت کہ وہ ڈیوٹی پر غفلت کی مرتکب ہو اور یہی نہیں بلکہ ڈانس کرکے ویڈیو بنائے، اصولاً تو اسے پھانسی کی سزا دینی چاہئے تھی مگر چونکہ فرشتہ سیرت پولیس افسران پر مشتل کمیٹی کے اختیار میں فقط ان بیچاریوں کو نوکریوں سے برخاست کرنا تھا سو وہ انہوں نے کر دیا۔ میری تجویز تو اب یہ ہوگی کہ جن فرشتہ سیرت پولیس افسران نے اس قدر عرق ریزی کے ساتھ اس ویڈیو کی ’’تحقیقات‘‘ چار ماہ میں مکمل کی ہیں انہیں اپنی ڈی پی او صاحبہ کے ساتھ تین انکوائریاں مزید دے دی جائیں تاکہ ایک ہی دفعہ اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو جائے۔ پہلی انکوائری ان فرشتے افسران کو پرویز مشرف کی دی جائے، مجھے یقین ہے کہ پارسائی کے یہ پتلے پرویز مشرف کے خلاف ایسا مضبوط کیس بنائیں گے کہ ان کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگے گے، اس انکوائری کے دوران یہ کسی کے آگے جھکیں گے نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے، بالکل اسی طرح جیسے اپنی ڈی پی او کی سرپرستی میں یہ فرشتہ سیرت پولیس والے ثناء اور امبرین کیس میں بھی کسی دباؤ میں نہیں آئے(حالانکہ وہ بیچاریاں دباؤ ڈلوانے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھیں)، مگر نہیں، میں کچھ غلط کہہ گیا۔ جس زمانے میں پرویز مشرف کا طوطی بولتا تھا اس وقت تو اوپر سے لے کر نیچے تک تمام پولیس افسران اس کے سامنے دست بستہ رہتے تھے، کسی کی مجال نہیں تھی کہ چوں کر سکے، ثبوت اس کا تین نومبر 2007کی ایمرجنسی ہے، ڈکٹیٹر کا حکم آیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو ان کے گھروں میں نظربند کر دیا جائے اور پھر ہم نے دیکھا کہ اس ملک میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کو اس پولیس نے غیر قانونی حکم کی تعمیل میں نظربند کر دیا، کاش کہ اس وقت یہ پولیس افسران اتنی ہی ہمت دکھا دیتے جتنی انہوں نے آج ثناء اور امبرین کے کیس میں دکھائی ہے تو شاید ہماری تاریخ کچھ مختلف ہوتی۔ اصل میں قصور ان فرشتہ سیرت پولیس افسران کا نہیں، ہم سب کا ہے، ہمارا تمام میرٹ، تمام اصول وقواعد اور ڈسپلن وہاں فراٹے بھرتا ہوا لاگو ہو جاتا ہے جہاں ہمیں یقین ہو کہ اس غریب کی کوئی سفارش نہیں ہوگی، ثناء اور امبرین کا کیس اس کا ثبوت ہے، کانسٹیبل سے نیچے عہدہ کوئی نہیں اور غربت سے بڑا جرم کوئی نہیں لہذا نکال باہر کرو ان لڑکیوں کو جنہوں نے ہمارے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی شہرت کو داغ لگایا ہے ، گویا پولیس کی شہرت جعلی پولیس مقابلوں، بے گناہ شہریوں پر تشدد اور سرعام شریف لوگوں کو ذلیل ورسوا کرکے اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ان دو لڑکیوں نے کر دی ہے۔ خود ساختہ راست باز پولیس افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی کو دوسرا کیس راؤ انوار کا دینا چاہیے اور اگر اس کیس کی تفتیش کی ہمت بھی یہ کمیٹی نہ کر سکے(جو یقیناً نہیں کر سکے گی) تو پھر عابد باکسر کا کیس انہیں دے کر دیکھ لیں، شاید یہ تھوڑی بہت ہمت دکھا سکیں، ورنہ اپنے کندھوں پر تمغے سجانے کے لیے ثناء اور امبرین کا کیس تو ہے ہی۔
میرا مقدمہ یہ نہیں کہ ثناء اور امبرین نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، یقیناً انہوں نے کی مگر جو سزا انہیں دی گئی وہ وہی سزا تھی جو کسی بھی اور سنگین جرم میں ملوث کسی پولیس والے کو دی جاتی، گویا ہمارے معاشرے کی برادشت کا عالم اب یہ ہوگیا ہے کہ اگر کوئی لیڈی کانسٹیبل رقص کرکے ویڈیو بنائے تو اسے اتنا سنگین جرم سمجھا جائے کہ نوکری سے برخواستگی کے علاوہ جس کی اور کوئی سزا ہی نہ ہو۔ پولیس قواعد کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نرم اور سخت مختلف قسم کی سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں تنبیہ سے لے کر نوکری سے برطرف کرنا شامل ہے، زیادہ سے زیادہ دونوں لڑکیوں کو تنبیہ کرکے چھوڑا جا سکتا تھا، مگر چونکہ ان کی کوئی سفارش نہیں تھی، ان کے پیچھے تین نومبر جیسے ڈنڈے کی طاقت نہیں تھی سو ہم نے سوچا کہ یہ اچھا موقع ہے اپنی ساکھ بہتر بنانے کا، سارا قانون انہی دونوں پر لاگو کردو، نشانہ عبرت بنا دو انہیں تاکہ آئندہ کوئی پولیس فورس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو۔ ’’شرم ہم کو مگر نہیں آتی۔‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article کیا سیاسی لیڈروں کے علاوہ اس ملک میں سب ایماندار ہیں؟۔۔سید مجاہد علی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء

جنوری 12, 2026

پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ

جنوری 12, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء جنوری 12, 2026
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ جنوری 12, 2026
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم جنوری 12, 2026
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 12, 2026
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم جنوری 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.