• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, جون 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟
  • ارشد شریف کی والدہ کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی، دیگر افراد کو شامل کرنے کی درخواست
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست
  • علی محمد خان پشاور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
  • جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصارئے»پی ایس ایل فائنل اور سوشل میڈیا کے دہشت گرد ۔۔ زابر سعید بدر
اختصارئے

پی ایس ایل فائنل اور سوشل میڈیا کے دہشت گرد ۔۔ زابر سعید بدر

رضی الدین رضیمارچ 7, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور کے بارے میں کہا جاتا ہے ‘ نہیں ریساں شہر لہور دیاں’ اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر یہ ثابت بھی ہو گیا. یوں تو سارا پاکستان ہی اس فائنل کا منتظر تھا لیکن اونچے برجوں والے شہر لاہور کو تو اس کی میزبانی کا شرف حاصل تھا. سارا شہر دلہن کی طرح سجایا گیا تھا پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر اور سارے پاکستان کی نظریں زندہ دلان لاہور کے جوش و خروش اور عزم و حوصلے پر تھیں. قذافی سٹیڈیم میں ہزاروں افراد کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت بہت سی شخصیات موجود تھیں جن میں نجم سیٹھی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، ریاض پیرزادہ، ریحام خان، شیخ رشید احمد، اور دیگر شامل ہیں. ویسے بھی اتوار کی وجہ سے چھٹی کا دن تھا. سوشل میڈیائی خبروں کے مطابق تو لاہور میں گویا کرفیو لگا تھا سارے شہر کو سیل کر دیا گیا تھا لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف تھی. سارا دن گلی محلوں میں لڑکے کرکٹ فیور میں مبتلا رہے اور پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بنے میچز کھیلتے رہے. جن کے پاس ٹکٹ تھے وہ شام ہونے کے بےچینی سے منتظر رہے. لاہور سارا دن اور فائنل کے دوران بھی کھلا رہا البتہ مشکوک افراد کی چیکنگ ضرور کی جاتی رہی. لیکن یہ بہت ضروری تھا. لاہور پریس کلب میں بڑی سکرین پر ممبرز اور ان کی فیملیز کے لیے میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا. ہم نے پریس کلب میں میچ دیکھا. علامہ اقبال ٹاؤن سے پریس کلب جاتے ہوئے لاہور کی شاہراہیں، بازار، راستے اور عمارات رنگ برنگی روشنیوں سے منور تھیں پورا شہر گویا قوس قزح کے رنگوں سے سجا ہوا تھا. مجھے یوں لگا کہ لاہور کو اپنی خوبصورتی اور زندہ دلی دیکھ کر شاہان مغلیہ کا دور یاد آ رہا ہو گا جب اسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا. پریس کلب سے واپسی پر سارا شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا. ہر آنکھ میں خوشی اور سرشاری کی چمک تھی. ہم نے پاکستان کو للکارنے والے بزدل دشمن کو شکست دے دی کر دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے دشمن یہ جان لے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی. اہل پاکستان کے ساتھ ساتھ لاہوریوں نے بھی اپنی شاندار روایات کو قائم رکھا اور کسی قسم کا ڈر اور خوف اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیا نہ صرف بے خوف وخطر اور جرات کے ساتھ سٹیڈیم گئے اور اپنے گھروں میں بھی اس میچ کو ایک تہوار کی طرح منایا. لاہور کے روایتی پکوان اور کھابے سارا دن پکتے رہے اور پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل اپنے گھروں میں بڑے اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا. یہ ایک طرح سے حکومت اور جمہوریت پر عوامی اعتماد کا اظہار بھی ہے. سوشل میڈیائی دانشوروں کی ساری دانش گویا گھاس چرنے چلی گئی. جلی کٹی پوسٹیں کر کے نہ جانے کیا ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہے. زندہ دلان لاہور نے ایسے تمام لوگوں کے منہ پر بھی زور کا طمانچہ رسید کیا ہے اور پاکستان بھر سے کروڑوں افراد نے اسلحے سے دہشت گردی پھیلانے والے ظالمان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیائی دہشت گردوں کو بھی چاروں شانے چت کر دیا ہے. یہ ایک پیغام ہے ان تمام افراد کے لئے جو پاکستان میں کسی بھی حوالے سے مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن شائد وہ نہیں جانتے

یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم

جہادِ زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

دانائے راز حضرت علامہ اقبال کا ایک شعر حسبِ حال محسوس ہو رہا ہے.

اک ولولہء تازہ دیا میں نے دلوں کو

لاہور سے تاخاکِ بخارا و سمرقند

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article69 بچوں کی ماں : 40 سالہ فلسطینی خاتون عالمی ریکارڈ برابر کر کے چل بسی
Next Article کاٹھ کباڑ کب کسی کے کام آیا ؟ وسعت اللہ خان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جون 9, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک

جون 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جون 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘ جون 9, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک جون 9, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟ جون 9, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟ جون 9, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟ جون 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.