Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عورت کی غلامی کب ختم ہو گی ؟ زابر سعید بدر
اختصاریئے

عورت کی غلامی کب ختم ہو گی ؟ زابر سعید بدر

ایڈیٹرمارچ 8, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
woman-empowerment article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا بھر میں خواتین کو جن مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے حقوق کی جس انداز میں خلاف ورزی ہو رہی ہے اس سے انکار ممکن نہیں،اقوام متحدہ کی مختلف عالمی کانفرنسوں میں خواتین کے مسائل کے حل، ترقی کی دوڑ میں ان کیلئے مواقع پیدا کرنے اور خاص طور پر تشدد کے بڑھتے ہوئے جس رجحان کا انہیں سامنا ہے اس پر بہت مرتبہ سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے حل کی سفارشات کی بھی کی گئی ہیں۔ اقبال نے کہا تھا کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ لیکن اسی دنیا میں عورت بے پناہ مشکلات کا شکار ہے۔ عورت کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی کا تصور ہی ناممکن ہے اور دنیا کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیا کی آدھی آبادی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟ جنسی تشدد کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ بھی ضروری ہے، امریکا میں بھی خواتین کے حقوق کیلئے بات کرنے والوں کو بعض حلقوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خاص طور پر خواتین کے خلاف بعض امتیازی قوانین ختم کرنے کی بات ہوتی ہے تو کئی سینیٹرز ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں، حالیہ امریکی انتخابات میں ہیلری کی شکست میں ایک وجہ ان کا خاتون ہونا بھی قرار دیا جا رہا ہے، امریکی 2016ء میں ایک عورت کا صدر بننا برداشت نہیں کر سکے لیکن ہم نے 1988ء میں محترمہ بینظیر کو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنا دیا پھر بھی ہم پر صنفی امتیاز برتنے کا الزام ہے۔ ہیلری کلنٹن نے یو این او کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کے حقوق پر تقریر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ماضی کے مقابلہ میں بہت بہتر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے 1995ء میں بیجنگ میں خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی، اس کے بعد سے خواتین کے بارے میں حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر میں اضافہ کر دیا گیا ہے، بعض ممالک میں خواتین پر تشدد کو جرم قرار دے دیا گیا ہے، اب بین الاقوامی جنگی عدالتوں نے بھی خواتین کی بے حرمتی کو جرم قرار دے دیا ہے، خواتین کو بینک قرضے اور کارڈ دینے لگے ہیں، وہ اپنی جائیداد بنا رہی ہیں، مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
اب بھی دنیا بھر میں لاکھوں لڑکیوں کو سکول جانے کا موقع نہیں ملتا، بہت سے مقامات پر اب بھی خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں، کارکن خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اُجرت دی جاتی ہے اور اب بھی بے شمار خواتین زچگی کے دوران مر جاتی ہیں،اب نئی صدی آئی ہے تو اس میں تو خواتین کو مساوی حقوق اور زندگی کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ دنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے حالات زیادہ کٹھن ہیں، یتیم اور بیوہ خواتین کیلئے زندگی عذاب بن جاتی ہے، امریکا میں بھی خواتین مساوی اُجرتوں اور حقوق کے علاوہ اپنے اور اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے مظاہرے کر رہی ہیں۔ اب بھی دنیا بھر میں لڑکی کی پیدائش کو منحوس سمجھا جاتا ہے، جہیز نہ لانے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا جاتا ہے، کمسن بچیوں کو کم غذا دی جاتی ہے، بعض اوقات ہلاک کر دیا جاتا ہے، لڑکیوں کو اغواء کیا جاتا ہے، انہیں جنسی غلامی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ہر سال بیس لاکھ خواتین کو زبردستی جسم فروشی پر مجبور کر دیا جاتا ہے، ان کی حالت پنجروں میں قید پرندوں جیسی ہے جنہیں رہا کرنے کی ضرورت ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیری نارسائی (عالمی یوم خواتین کے حوالے سے) ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
Next Article ہم سفر ،ہم قدم (یومِ خواتین کے حوالے سے ) ۔۔ رضوانہ تبسم درانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.